جنگ کی سائٹ کا میک اوور

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی روزنامہ جنگ کی سائٹ پر نظر ڈالی تو معلوم ہوا کہ بالآخر انہوں نے بھی اپنی سائٹ کو نئے خطوط پر استوار کرنے کا سوچ ہی لیا ہے، اگرچہ نئے لے آؤٹ میں بھی کئی جگہ اناڑی پن جھلک رہا ہے۔ لے آؤٹ کی تبدیلی کے ساتھ ایک اور خاص بات اردو فونٹ کے استعمال میں تبدیلی ہے۔ اب جمیل نوری نستعلیق کی جگہ کوئی امر نستعلیق فونٹ استعمال ہوتا نظر آ رہا ہے اور وہ بھی ایمبیڈڈ ویب فونٹ کی شکل میں۔ ملاحظہ فرمائیں ذیل کا سکرین شاٹ۔

upload_2015-3-9_16-45-47.png

نئی سائٹ کا یو آر ایل البتہ ابھی تک بیٹا ڈاٹ جنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ہے۔
 

arifkarim

معطل
اب جمیل نوری نستعلیق کی جگہ کوئی امر نستعلیق فونٹ استعمال ہوتا نظر آ رہا ہے اور وہ بھی ایمبیڈڈ ویب فونٹ کی شکل میں۔
کونسا امر نستعلیق؟ نیٹ پر اس فانٹ کے بارہ میں کوئی انفارمیشن نہیں ہے سوائے ایک فیس بُک پوسٹ کے:
https://www.facebook.com/eSpread/posts/337101349728726
نیز یہ فانٹ کرلپ کے نفیس نستعلیق کو ری نیم کر کے ایمبڈ کیا گیا ہے:
b387.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
کونسا امر نستعلیق؟ نیٹ پر اس فانٹ کے بارہ میں کوئی انفارمیشن نہیں ہے سوائے ایک فیس بُک پوسٹ کے:
https://www.facebook.com/eSpread/posts/337101349728726
نیز یہ فانٹ کرلپ کے نفیس نستعلیق کو ری نیم کر کے ایمبڈ کیا گیا ہے:
b387.gif

اس فانٹ کے بارے میں کچھ گفتگو یہیں اردو محفل پر ہوئی تھی:

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-کا-فانٹ.77601/

بظاہر تو امر نستعلیق، نفیس نستعلیق ہی کا فورک معلوم ہو رہا ہے۔ کچھ تبدیلیاں ہیں تو سہی، جیسے نفیس نستعلیق میں الف کی اختتامی اشکال دائیں جانب ہلکا سا جھکاؤ رکھتی ہیں، جبکہ امر نستعلیق میں الف کی اختتامی اشکال بالکل سیدھی ہیں؛ یا جیسے امر نستعلیق میں اعراب (زیر، زبر، پیش) کا استعمال نفیس نستعلیق سے کافی بہتر ہے؛ یا کچھ جگہوں پر امر نستعلیق کی اشکال کی کرننگ نفیس نستعلیق کی کرننگ سے مختلف ہے؛ وغیرہ۔


امر فیاض صاحب کی سائٹ البتہ اس وقت کام نہیں کر رہی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top