حدود قوانین پر امیر جماعت اسلامی کا مضحکہ خیز موقف

حماد

محفلین
"اگر ایک عورت زنا بالجبر کا شکار ہو جائے تو اسکیلئے خاموشی بہتر ہے . ". امیر جماعت اسلامی منور حسن
 
ساجد

محفلین
امیر صاحب نے پہلے تو یہ کہا کہ اگر یہ فعل سرزد ہو جائے تو مرد اور عورت دونوں کو اس پہ خاموشی اختیار کرنا چاہئیے۔ میرا خیال ہے اس وقت ان کا اشارہ طرفین کے ارادی فعل کی طرف تھا زبردستی کی طرف نہیں۔ بعد میں گفتگو دوسرا رنگ اختیار کر گئی۔ بہر حال یہ کہنا کہ عورت کے ساتھ زبردستی یہ فعل کیا جائے اور وہ اس پہ خاموشی اختیار کرے دین کے احکامات کے سراسر خلاف ہے۔ یہ گناہ کبیرہ میں سے ہے اور اس کے مرتکب کو بچانا بھی اس کی حوصلہ افزائی کرنے جیسا ہے۔
 
طالوت

محفلین
امیر محترم ہوش و حواس میں معلوم نہیں ہوتے تھے ۔ موصوف کا فرمانا ہے کہ اگر عورت کے پاس گواہ نہ ہوں اور زنا بالجبر کا شکار ہوئی ہو تو اسے خاموشی اختیار کرنا چاہیے ۔ یہ قران و سنت ہے۔

میزبان کے اعتراض پر کہ یہ مچھ منڈا داڑھی منڈھا مغربی لباس میں اعتراض کرتا ہے امیر صاحب کا خونی دباؤ کافی بڑھ گیا تھا۔
جس ٹوکری میں ہاتھ ڈالو ، گندے انڈے ہی نکلتے ہیں۔
 
آمیر جماعت اسلامی کہیں سے بھی ملا یا مولوی یا مولانا نہیں ہیں۔

ان ملا صاحب کو تو جہالت کا گولڈ میڈل ملنا چاہیے۔:noxxx:

جب سے افغانی چرس سستی ہوئی ہے کسی کا بھروسہ نہیں ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ

امیر محترم ہوش و حواس میں معلوم نہیں ہوتے تھے ۔ موصوف کا فرمانا ہے کہ اگر عورت کے پاس گواہ نہ ہوں اور زنا بالجبر کا شکار ہوئی ہو تو اسے خاموشی اختیار کرنا چاہیے ۔ یہ قران و سنت ہے۔
ں۔

امير جماعت اسلامى سے نظرياتى اختلافات ركھنے کے باوجود مجھے افسوس ہے كہ ان پر تنقيد ايك ايسى بات پر كى جا رہی ہے جو انہوں نے نہیں کہی ۔ اگر كوئى شخص اس وڈیو ميں مذكورہ جملے كا وقت بتاد ے تو ممنون ہوں گی۔ بصورت ديگر يہی سمجھا جائے گا كہ خود تبصرہ كرنے والے حواس ميں نہیں۔
ان ملا صاحب کو تو جہالت کا گولڈ میڈل ملنا چاہیے۔:noxxx:
ميرے خيال ميں جہالت كا ميڈل اس اينكر كو ملنا چاہیے جو خود ہی سوال كرکے بار بار قطع كلامى كرے اور يہ كہہ كر مخاطب كے منہ ميں اپنے الفاظ ڈالنے كى كوشش كرے كہ" آپ یہ کہہ رہے ہیں" ۔۔۔ اور جب وہ وضاحت كرنے لگے تو كہے کہ ايك بريك لے ليں ۔
اگر ملا ہونا كوئى كمال نہیں تو مچھ منڈا ہونا بھی كوئى كمال نہیں !
اور اگر ملا ہونا قابل اعتراض ہے تو مچھ منڈا ہونا اس سے بڑھ كر قابل اعتراض ہے ۔
 
سویدا

محفلین
مجھے ابھی تک یہ ویڈیو دیکھنے کا موقع نہیں ملا تھا ابھی جب دیکھی تو اس ویڈیو میں تو کہیں بھی اس ملا نے اپنا یہ نقطہ نظر نہیں پیش کیا
اگر ایک عورت زنا بالجبر کا شکار ہو جائے تو اسکیلئے خاموشی بہتر ہے . ". امیر جماعت اسلامی منور حسن
ہاں اینکر نے یہ سوال از خود اٹھایا جس کے بعد بحث چھڑ گئی
انصاف اور تحقیق ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہیے اور ہر کسی کے ساتھ بغیر کسی تفریق اور تعصب کے
 
عثمان

محفلین
امير جماعت اسلامى سے نظرياتى اختلافات ركھنے کے باوجود مجھے افسوس ہے كہ ان پر تنقيد ايك ايسى بات پر كى جا رہی ہے جو انہوں نے نہیں کہی ۔ اگر كوئى شخص اس وڈیو ميں مذكورہ جملے كا وقت بتاد ے تو ممنون ہوں گی۔ بصورت ديگر يہی سمجھا جائے گا كہ خود تبصرہ كرنے والے حواس ميں نہیں۔

ميرے خيال ميں جہالت كا ميڈل اس اينكر كو ملنا چاہیے جو خود ہی سوال كرکے بار بار قطع كلامى كرے اور يہ كہہ كر مخاطب كے منہ ميں اپنے الفاظ ڈالنے كى كوشش كرے كہ" آپ یہ کہہ رہے ہیں" ۔۔۔ اور جب وہ وضاحت كرنے لگے تو كہے کہ ايك بريك لے ليں ۔
اگر ملا ہونا كوئى كمال نہیں تو مچھ منڈا ہونا بھی كوئى كمال نہیں !
اور اگر ملا ہونا قابل اعتراض ہے تو مچھ منڈا ہونا اس سے بڑھ كر قابل اعتراض ہے ۔

ساتویں منٹ کو غور سے سنیے۔ بقول اس ملا کے اگر گواہ موجود نہیں ہیں تو عورت کو خاموش رہنا چاہیے۔
ملا کا تقابل "مچھ منڈا" سے ایک ملا ہی کرسکتا ہے۔ ملا دراصل ایک ذہنیت کا نام ہے۔ یہ ذہنیت ضروری نہیں ایک مرد ہی کی ہو۔ تو ان ملا افراد کے نزدیک اگر ایک عورت کا ریپ ہوتا ہے تو وہ گواہ برآمد کرے (جیسا کہ ریپ کھلے میدان میں ہوا ہو گا) ورنہ چپ کرکے سر نیہوڑائے گھر کی راہ لے۔ تو مچھ منڈا صاحب کی گذارش ملا مرد و عورتوں سے یہ ہے کہ وہ اپنے لئے بے شک اس راستے کا انتخاب کریں ، لیکن یہ سبق دوسروں کو مت پڑھائیں۔ باقی دنیا میں ریپ کا شکار عورت کی رپورٹ فی الفور درج ہوجاتی ہے نیز ثبوت کے لئے اس کا میڈیکل ٹیسٹ ہی کافی ہے۔
 
عسکری

معطل
دنیا ڈی ان اے - آر ان اے اور فورینسک لیب پر پہنچ گئی ہے اور ملائیت ابھی تک چھٹی صدی میں رینگ رہی ہے کہیں صحراؤں بیابانوں میںِ انجام سامنے ہے۔ ان کی تعلیمات سے اب بو علی سینا جابر بن حیان نہیں بیت اللہ مسحود حکیم اللہ مسحود اور الیاس کشمیری جیسے درندے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ جنہیں علم و دنیا فنون و علوم سائنس سے نفرت اور جہالت گمراھی بغاوت اور انسانی خون سے پیار ہے ِ۔ یہ سب ملائیت کی لیٹسٹ پروڈکشن ہی تو ہے ِملائیت ہی نے تو دنیا میں فساد مچا رکھا ہے ورنہ کیا ڈاکٹر استاد انجینیر فنکار ہے جو بم باندھے پھرتے ہیں؟۔
 
صحیح کہا آپ نے بالکل
امریکہ کو چاہیے کہ ان دہشت گرد ملاوں پر ایٹم بم گرادے :)
خس کم جہاں پاک
 
ساتویں منٹ کو غور سے سنیے۔ بقول اس ملا کے اگر گواہ موجود نہیں ہیں تو عورت کو خاموش رہنا چاہیے۔
جزاك اللہ آپ نے اتنى محنت فرمائی۔ كيا ساتويں منٹ ميں وہی جملہ ہے جو درج ذيل پوسٹ ميں كوٹیشن ماركس كے درميان ہے ؟
"اگر ایک عورت زنا بالجبر کا شکار ہو جائے تو اسکیلئے خاموشی بہتر ہے . ". امیر جماعت اسلامی منور حسن

Quotation marks or inverted commas (informally referred to as quotes or speech marks) are punctuation marks at the beginning and end of a quotation,​
كوٹيشن ماركس استعمال كرنے كا مطلب ہے آپ كسى كے الفاظ نقل كر رہے ہیں ۔ اب فرمائيے يہ الفاظ كيا واقعى منور حسن صاحب کے ہیں؟
 
Top