حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

…غزل…

پیچ و تابِ خیر و شر اب اور کتنی دیر تک
فتنۂِ تیر و تبر اب اور کتنی دیر تک

فصلِ گل آنے کو ہے اٹھو اسیرانِ وفا
نوحۂِ سوزِ جگر اب اور کتنی دیر تک

مشعلیں لے کر اٹھے ہیں آخرش اہلِ جنوں
زرد رو تابِ قمر اب اور کتنی دیر تک

رجم ہونے کو ہے اب یہ سیم و زر کی کش مکش
خاک میں اہلِ ہنر اب اور کتنی دیر تک

اور کتنی دیر تک ہم سے حسابِ جاں گسل
یاں رہے ظلمت کا ڈر اب اور کتنی دیر تک

لوحِ جاں پہ ثبت ہے تابِ نمودِ خاوراں
انتظارِ نو سَحَر اب اور کتنی دیر تک

حشر اب اٹھنے کو ہے کہتا ہے میرِ آسماں
قصۂِ زیر و زبر اب اور کتنی دیر تک

منزلیں بڑھنے لگی ہیں اٹھ کے سوئے کارواں
قافلہ یہ در بہ در اب اور کتنی دیر تک

مسندِ شاہی پہ عاصمؔ تاج دیوانوں کا ہے
سر یہ خوں سے تر بہ تر اب اور کتنی دیر تک
 
آخری تدوین:

رجم ہونے کو ہے اب یہ سیم و زر کی کش مکش
خاک میں اہلِ ہنر اب اور کتنی دیر تک

اور کتنی دیر تک ہم سے حسابِ جاں گسل
ہم پہ شبِ ظلم و قہر اب اور کتنی دیر تک

توجہ فرمائیے

۱۔ رَجَم کو آپ نے رجم (ج ساکن) باندھا ہے
۲۔ قہر کو آپ نے قَہَر باندھا ہے
 
Rajm_zpsojetnrhj.jpg
 
محترم پہلے تو آپ اپنی اردو کی اصلاح کریں۔ بعد ازاں جناب ذیشان اصغر سے رابطہ کریں ۔

اپنے چوٹی کے اساتذہ کو بھی دکھالیتے۔ کہیں انہیں بھی اپنی اردو کی اصلاح نہ کرنی پڑجائے۔یا شاید وہ بھی عروض ڈاٹ کام پر ہی تکیہ کرتے ہیں؟
 
سنن ابن ماجہ میں حضرت عائشہ سے ایک حدیث بیان ہوئی ہے کہ

حدیث 1: لَقَدْ نَزَلَتْ آيَةُ الرَّجْمِ وَرَضَاعَةُ الْكَبِيرِ عَشْرًا وَلَقَدْ كَانَ فِي صَحِيفَةٍ تَحْتَ سَرِيرِي فَلَمَّا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ ۔ صلى الله عليه وسلم ۔ وَتَشَاغَلْنَا بِمَوْتِهِ دَخَلَ دَاجِنٌ فَأَكَلَهَا
رجم کی آیت اور دس بار چھاتی چوسنے کی آیت نازل ہوئی تھی اور صحیفہ پر میرے بستر کے نیچے رکھی تھیں پھر جب رسول اللہ کی وفات ہوئی اور ہم صدمے میں تھے تب ایک گھریلو جانور اسے کھا گیا [6]
 
توجہ فرمائیے

۱۔ رَجَم کو آپ نے رجم (ج ساکن) باندھا ہے
۲۔ قہر کو آپ نے قَہَر باندھا ہے

سنن ابن ماجہ میں حضرت عائشہ سے ایک حدیث بیان ہوئی ہے کہ

حدیث 1: لَقَدْ نَزَلَتْ آيَةُ الرَّجْمِ وَرَضَاعَةُ الْكَبِيرِ عَشْرًا وَلَقَدْ كَانَ فِي صَحِيفَةٍ تَحْتَ سَرِيرِي فَلَمَّا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ ۔ صلى الله عليه وسلم ۔ وَتَشَاغَلْنَا بِمَوْتِهِ دَخَلَ دَاجِنٌ فَأَكَلَهَا
رجم کی آیت اور دس بار چھاتی چوسنے کی آیت نازل ہوئی تھی اور صحیفہ پر میرے بستر کے نیچے رکھی تھیں پھر جب رسول اللہ کی وفات ہوئی اور ہم صدمے میں تھے تب ایک گھریلو جانور اسے کھا گیا [6]
 
میرا کوئی استاد نہیں اور نہ ہی مجھے اس کی ضرورت ہے۔ در حقیقت یہ ویب سائٹ سراسر ’ٹھرکیوں ‘ سے بھری پڑی ہے۔ اگر یہاں لڑکیوں کے نام اور خوبصورت تصویروں کے ساتھ واہیات شاعری بھی لگائی جائے تو داد و تحسین ایسے برستی ہے کہ سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ او ر اگر مرد کے نام اور تصویر کے ساتھ لکھا جائے تو ہر حالی موالی اپنے آپ کو نقاد سمجھ کر سگِ آوارہ کی طرح چلانا شروع کر دیتا ہے۔ جیسے آج کے تجربے میں بھی یہ ہی ثابت ہوا۔ جان بوجھ کر ہم نے ’قہر‘ والا شعر شامل کیا تھا۔ حالت سامنے ہے ایک شخص نے بھی داد دینے کی ضرورت صرف اس لیے محسوس نہیں کی کہ یہ غزل مرد کے نام کے ساتھ لگائی گئی تھی۔ ذہنی غلاظت کا اس سے زیادہ عروج کیا ہو گا کہ بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے ایک صاحب مسلسل بے ہودہ جملے بازی میں لگے ہوئے ہیں۔ خیر ہمیں یہ ہی دیکھنا تھا کہ یہاں ہوتا کیا ہے۔ (نمرہ عباسی و دیگر خواتین صحافی) حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
میرا کوئی استاد نہیں اور نہ ہی مجھے اس کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

’معنی فی البطن شاعر‘ کے اعتراض پر مجھے چوٹی کے اساتذہ نے بحث سے منع کر دیا ہے۔ تاہم ایک معروف ترین شاعر نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
 
الف عین

لائبریرین
عاصم اردو محفل میں کم ہی آئے ہیں اب تک۔ اس لئے ان کو معاف کیا جا سکتا ہے۔ وہ اسے بھی فیس بک سمجھ رہے ہیں۔
کبھی کبھی میں بھی کسی لفظ کے تلفظ پر غلط اعتراض کر دیتا ہوں۔لیکن اپنی غلطی مان لیتا ہوں۔ مگر ایسی بات پر ناراض ہونے کا جوازنہیں
 
عباد اللہ

محفلین
آداب دوست غالباََ آپ کو اس فورم کا اتفاق نہیں رہا کچھ دن آئیے مجھے یقین ہے کہ ضرور آپ اپنی رائے سے رجوع فرما لیں گے جہاں تک عروض ڈاٹ کام کا تعلق ہے وہ قطعی سند نہیں اگرچہ اس کی افادیت سے بھی انکار ممکن نہیں
جہاں تک داد کا معاملہ ہے تو داد حاضر ہے تاہم یہی بے تکی داد سخنور کے لئے زہرِ قاتل کی درجہ رکھتی ہے آپ سے مثبت روئیے کی امید ہے سلامت رہیں
 
آخری تدوین:
سنا تھا کہ جلسوں کے لئے نعرہ پارٹیاں میدان میں ہیں۔ اب داد کے لئے بھی محفل میں خدمات کے لئے آگے آئے جناب لوگ گریہ زاری بلکہ نوحہ کناں ہیں اور ساتھ ساتھ دل گرفتہ ہیں۔ ہم نے بھی جوش میں آکر لگائی تھی غزل اب تک سوچ رہیں اتارنے کی بھی کوئی آپشن ہونی چاہیے۔
اسے بھی لڈو نہ بنائیں پچھتاوے والا۔
بات یہ ویسے حقیقت حقیقت لگتی کے ادھر نظر التفات زیادہ اور شاید اسی وجہ ادھر تعداد بھی آہو بڑھ رہی۔
محفلین سے یہی ریکئوسٹ ہے کہ پلیز۔۔۔۔۔۔
پھینکیں ہیں اوروں کی طرف گل بلکہ ثمر بھی
اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی

باقی ہم کچھ نہیں کر سکتے ان کے غم میں شریک اور ادھر والوں کی خوشی میں شریک۔
 
آپ اپنی غزل پر بھی محفلین کو ٹیگ کریں اور یہاں بھی ( چودھری صاحب کو خصوصیت کے ساتھ) پھر دیکھئے یہ لڑیاں ایک مدت تک زندہ رہیں گی
 
آپ اپنی غزل پر بھی محفلین کو ٹیگ کریں اور یہاں بھی ( چودھری صاحب کو خصوصیت کے ساتھ) پھر دیکھئے یہ لڑیاں ایک مدت تک زندہ رہیں گی
بس جی اللہ بچائے۔ ابھی ضمیر اتنا ڈھیٹ نہیں ہوا۔ ۔ ۔
غزل کیساتھ شاعر کو بھی کرچی کرچی کر دیتے
 
Top