سید ذیشان
محفلین
تمام دوستوں کو سلام،
کافی عرصے سے یہ مراسلہ لکھنے کا سوچ رہا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر نہیں لکھ پایا۔
محفل پر جتنا وقت گذرا، زیادہ تر اچھا گذرا۔ ہم اگرچہ کم گو ہیں تو زیادہ لوگوں سے جان پہچان نہیں ہو سکی، اور جن سے ہوئی اس کی مجھے خوشی ہے۔ ابھی مصروفیات بھی کافی بڑھ گئی ہیں اور محفل کے اور ہمارے مزاج میں کافی تضادات ہیں، اپنے لئے مسائل بڑھانے سے بچنے کے لئے، اور ذہنی سکون و یکسوئی کے لئے بہتر ہے کہ محفل سے کنارہ کشی اختیار کی جائے۔
اردو ادب کے لئے محفل کی کافی خدمات ہیں اور اس کو ہم سراہتے بھی ہیں اور رہیں گے۔ اس سے پہلے بھی محفل پر بہت سے لوگ آئے اور چلے گئے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہو گا۔
یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن شائد ضروری تھا۔ یہ کوئی impulsive decision نہیں ہے، کافی سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔
خدا حافظ و ناصر۔