خزاں 2013 کی کچھ تصاویر

زیک

مسافر
اکثر خزاں کے موسم میں ہائکنگ، ڈرائیونگ اور کیمپنگ کا پلان بنتا ہے۔ اس گزری خزاں کی کچھ تصاویر حاضر ہیں۔
 

زیک

مسافر
میں اپنے کیمرہ بیگ کے ساتھ
1509105_10151849768186082_464831381_n.jpg

اس بیگ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایڈونچر فوٹوگرافر کے لئے بنا ہے۔ بیک پیک میں 3 لیٹر پانی کا بیگ ہے اور ساتھ ایک ٹیوب جس سے آپ ڈائریکٹ پانی پی سکتے ہیں۔ بیک پیک کے سٹریپس کے ساتھ چیسٹ بیگ فٹ ہو جاتا ہے۔ اس طرح آپ کیمرہ اس مٰں رکھ لیں اور فٹا فٹ کیمرہ نکال کر تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔

یہ تصویرجارجیا میں بلڈ ماؤنٹین کی طرف اپالیچین ٹریل پر ہائکنگ کی ہے۔
 

زیک

مسافر
یہ بلڈ ماؤنٹین سے منظر
1920376_10151849786216082_874800326_n.jpg

آپ پوچھیں گے کہ اسے بلڈ ماؤنٹین کیوں کہتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چوٹی کے آس پاس کا رنگ سرخ ہونے کی وجہ سے مگر مشہور بات یہ ہے کہ یہاں قریب ہی کسی زمانے میں چیروکی اور کریک انڈینز میں جنگ ہوئی تھی۔
 
Top