خطبات بہاول پور اسکیننگ

خاور بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمین الرحیم

خطبات بہاولپور از ڈاکٹر حمید اللہ
کتاب کل بارہ خطبات پر مشتمل ہے۔ پہلے دو خطبات "تاریخ قرآن مجید" اور "تاریخ حدیث شریف" برقیائے جاچکے ہیں۔ یعنی اب دس ابواب باقی ہیں۔ کل صفحات 336 ہیں۔ صفحہ 77 تک ٹائپ ہوچکا ہے۔ اب تیسرا خطبہ "تاریخ فقہ" صفحہ 78 تا 103 اسکین کرکے پی ڈی ایف باکس نیٹ پر اپ لوڈ کرادی ہے۔ جو بھائی بہن اسے برقیانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں صفحات منتخب کرکے اسی دھاگے میں مطلع کردیں۔

اسکیننگ: تیسرا خطبہ "تاریخ فقہ" صفحہ 78 تا 103

باقی نو ابواب کی اسکیننگ میں کل پرسوں تک اپ لوڈ کرادوں گا۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی خاور، یہ صفحات تو104تا128 ہیں اگرکوئی لکھ رہاہے توٹھیک ہے نہیں توکیایہ میں لکھنے شروع کروں۔ (شکریہ)


والسلام
جاویداقبال
 

خاور بلال

محفلین
جی بالکل۔ آپ چوتھا خطبہ صفحہ 104 تا 128 لے لیں۔ بہت شکریہ

تیسرے خطبے صفحہ 78 تا 103 کے لیے کون آرہا ہے میدان میں؟
بقیہ اسکیننگ انشاء اللہ آج
 

جیہ

لائبریرین
ارے خاور بھیا یہ کس وقت شروع کیا ہے یہ پروجیکٹ۔ ہائے میری مصروفیت ۔۔۔ورنہ میں اس کی پروف ریڈنگ کرتی :(
 

خاور بلال

محفلین
ھممم۔۔۔ آپ اپنی مصروفیت پر دھیان دیں۔ پروف ریڈنگ میں آپ کی کمی تو محسوس ہوگی۔ لیکن فکر نشتہ۔ ابو شامل بڑی درویش طبعیت کے آدمی ہیں وہ منع نہیں کریں گے;-)
 

جیہ

لائبریرین
ان درویش کی بات ہی نہ کریں ۔ عرصہ ہوا ہے ایک کام کا کہا تھا۔ ہنوز دلی دور است
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی خاور، میں نے خطبہ نمبر 4 تومکمل دیاہے اورپوسٹ بھی کردیاہے اب میں خطبہ نمبر5 لے رہاہوں ۔ شکریہ


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی خاورآپکی مہربانی ہے۔ اب کیاسیکن کرنےکاپروگرام ہےاگرایک درخواست کروں تواگرآپ کے پاس بخاری شریف کاترجمہ وحیدالزمان صاحب کاجوکہ تین جلدوں میں ہےہوتواسکی سیکینگ کاکام شروع کریں تاکہ اس پروجیکٹ پرکچھ پیش رفت ہوسکےجوکہ ابھی تک بندپڑاہے۔ یہ پراجیکٹ بہت لمبہ ہے لیکن اللہ کانام لیکرشروع کریں باقی اللہ تعالی خیروبرکت کرے گا(آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

خاور بلال

محفلین
وعلیکم السلام
بھائی جاوید اقبال، بہت شکریہ بخاری شریف کی جانب توجہ کرانے کا۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس یہ ہے نہیں۔ قطر میں تو یقینا یہ ترجمہ نہیں ملے گا تو اس کا مطلب پاکستان سے بذریعہ کورئیر منگوایا جائے۔ اگر آپ مجھے ناشر کی تفصیل عنایت کردیں تو میں منگوالوں گا۔ پھر اس پر کام شروع کرتے ہیں ان شاء اللہ

اگر کراچی کے کسی مکتبے کی نشاندہی کراسکیں کہ جہاں وحید الزماں صاحب کا یہ ترجمہ دستیاب ہو تو مزید سہولت ہوجائیگی۔
والسلام
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ برکاتہ،

بھائي، خاوراسکی تفیصل انشاء اللہ آج ہی میں آپکومہیاکردوں گا۔ یہ یہاں سعودیہ میں تومل جاتاہے آپ بس کہیں کہ وحیدالزمان صاحب کابخاری شریف کاترجمہ امیدہے کہ آپکوقطرسے کسی بھی اردوکی دکان سے مل جائے یہ تین جلدوں میں نہیں توباقی تفیصل کہ یہ کس ناشرنےچھاپہ ہے آپکومہیاکردوں گا-شکریہ


والسلام
جاویداقبال
 

خاور بلال

محفلین
میرا اندازہ تو یہی ہے کہ دوحہ میں‌ اردو کتب دستیاب نہیں‌ہیں۔ لیکن ایک دفعہ بھرپور تلاش کرتا ہوں اگر نہیں ملی تو پھر دوسرا آپشن آزمائیں گے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

اللہ تعالی آپکوکوششوں کوکامیاب کرے آمین ثم آمین
بھائی خاور، یہ مکتبہ رحمانیہ لاہور کاچھایاکرتانسخہ ہے۔


والسلام
جاویداقبال
 
Top