خوبصورت اردو فونٹ کی تشکیل ممکن ہے

خاور بلال

محفلین
ایک خوبصورت اردو فونٹ تشکیل دینے کیلئے مدد درکار ہے۔
دی گئی تصویر میں ایک خوبصورت عربی ٹائپ فیس کی بنیادی اشکال موجود ہیں اور اس کی بنٹنگ بھی۔ یہ صرف تمثیل کیلئے ہے۔
کہنا یہ ہے کہ اسی طرح اگر بنیادی اشکال بنالی جائیں جن میں مکمل اردو سپورٹ ہو تو اس کو فونٹ کی شکل میں‌لانے کیلئے کیا جتن کرنے پڑیں گے۔ یقینا بنٹنگ کیلئے درمیانی اشکال کی ضرورت ہوگی۔ کہاں اور کتنی ؟ یہ نہیں معلوم ۔ ۔ ۔کیا احباب بتاسکیں گے کہ اس سب کیلئے کیا کرنا ہوگا۔ اگر اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے تو کہاں سے؟
میں یہ کرسکتا ہوں لیکن لائن آف ایکشن چاہئے۔ مکمل میتھڈ اور ساتھیوں کی دعائیں درکار ہیں


basicshapesud2.gif
 

دوست

محفلین
محسن بھائی تو بعض اوقات کئی کئی دن محفل پر نہیں آتے۔ میرا خیال ہے میں آپ کو ان کا برقی پتہ ذپ کردیتا ہوں آپ ان سے رابطہ کرلیں۔
وسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
خاور صاحب،
اس فونٹ کو مکمل اردو میں بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑے گی۔

پھر بھی اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ پہلے سے موجود کسی اردو فونٹ کو "ہائی لاجک فونٹ کریئٹر" پروگرام میں کھولیں (مثال کے طور پر ایشیا نسخ کو) اور پھر ایشیا نسخ کی اشکال کو اس عربی فونٹ کی متبادل اشکال سے بدلتے جائیں۔

یہ مرحلہ حل ہو جائے تو پھر دوسرا مرحلہ شروع ہو گا، جس کی تفصیل بعد میں۔ انشاء اللہ۔

والسلام۔
 

راج

محفلین
مہوش بھائی یہ ہائی لاجک فانٹ کرئیٹر ہی تو مجھے چاہئے نہیں مل رہا ہے - ایک ملا تھا فونٹ کرئیٹر مگر 30 دن کے باد ٹاٹا کر گیا - مجھے یہ کہیں سے مل سکتا ہے ؟
اور اگر آپ کے پاس ہو تو دینے کا زحمت کر سکتیں ہیں آپ کا ممنون رہوں گا-
 

باسم

محفلین
مہوش بھائی کب سے ہوگئیں :lol:
عربی فارسی فونٹ میں اردو سپورٹ
یہاں ایک رکن ابن حسن نے اپنے عربی فونٹ میں اردو کو شامل کرنے کے تجربے کے متعلق پیغام لکھا ہے میرا “خیال“ ہے وہ آپ کی بہتر انداز میں مدد کرسکتے ہیں کیونکہ تجربہ کار ہیں اس معاملے میں
 

مہوش علی

لائبریرین
راج نے کہا:
مہوش بھائی یہ ہائی لاجک فانٹ کرئیٹر ہی تو مجھے چاہئے نہیں مل رہا ہے - ایک ملا تھا فونٹ کرئیٹر مگر 30 دن کے باد ٹاٹا کر گیا - مجھے یہ کہیں سے مل سکتا ہے ؟
اور اگر آپ کے پاس ہو تو دینے کا زحمت کر سکتیں ہیں آپ کا ممنون رہوں گا-

راج بھیا، میرے پاس بھی یہ پروگرام 30 دن کے بعد بند ہو گیا تھا۔ اسکے بعد شاکر القادری صاحب نے ایک دفعہ مجھے بھیجا بھی تھا، مگر میں نے اُسے انسٹال نہیں کیا تھا۔
آپ کو زحمت کر کے یہ سوال شاکر القادری صاحب سے کرنا پڑے گا ( یا پھر اعجاز اختر صاحب سے)۔
 

الف عین

لائبریرین
فانٹ کرئیٹر انسٹال کرنے کے بعدآپ میری طرح کام کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ مہوش نے مشورہ دیا ہے۔ بس میں اس میں مزید یہ کہنا چاہوں گا کہ یہاں کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے محفل فانٹ ڈاؤن لوڈ کریں جو اس لحاظ سے بھی بہترین فانٹ ہے کہ اس میں وولٹ کی مدد سے سارے اردو کیریکٹرس پہلے ہی شامل ہیں اور ساتھ ساتھ دوسری ’بہن‘ زبانوں۔ پشتو سندھی وغیرہ کے بھی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
خاور بلال!
امید ہے کہ مکی بھائی کے مہیا کردہ ربط سے آپ کو فونٹ کریٹر5.5 بمع لوازمات کے مل گیا ہوگا اگر نہیں تو ذپ کیجیے میں آپ کے لیے مہیا کر دونگا
:)
اس کےے بعد کے مراحل کچھ اس طرح ہونگے

1۔ آپ اس عربی فانٹ کو اس پروگرام میں کھول لیں
2۔ کوئی سا ایسا یونی کوڈ فونٹ جس میں اردو سپورٹ موجود ہو اسے بھی اس پروگرام میں کھول لیں
3۔ دونوں فونٹس کو متوازی دریچوں﴿ونڈوز﴾ میں ترتیب دے لیں
4۔ اب عربی فونٹ کے گلائفس کو ایک ایک کر کے مائوس کی مدد سے کلک کر کے کاپی کریں اور اردو فونٹ کے مطلوبہ گلائفس پر کاپی کرتے جائیں اور اس طرح آپ تمام عربی حروف کی اشکال اردو فونٹ میں کا پی کر لیں گے گلائفس کو کاپی کر نے کے لیے آپ کو کسی گلف پر ماوس کے سنگل کلک کے بعد کنٹرول سی سے کاپی کرنا ہے اور دوسرے فونٹکے مطلوبہ گلف پر سنگل کلک کے بعد کنٹول وی سے پیسٹ کرنا ہے
5۔ اردو سپورٹ والے حروف کے لیے آپ کو کچھ یوں کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس حصہ کو دھیاں سے پڑھیں
مثلا آپ نے حرف "ڈ" کا گلائف بنانا ہے تو سب سے پہلے آپ عربی فونٹ میں موجود "د" کے گلائف کو کاپی کر کے اردو کے "ڈ" والے گلائف میں پیسٹ کر دیں اب آپ کے پاس ﴿ڈ﴾ کی بجائے ﴿د﴾ مہیا ہو گیا اس کو "ڈ" بنانے کے لیے ایک مرتبہ پھر عربی فونٹ کی جانب متوجہ ہوں اور حرف"ط" کے گلف پر مائوس کے ذریعہ ڈبل کلک کریں اس طرح گلائف اوپن ہو جائے گا آپ اس میں سے حرف "ط" کو پورے کا پورا منتخب کر کے کنٹرول سی کے ذریعہ کاپی کر لیں اور گللف کو کلوز کردیں۔ اس کے بعد دوبارہ اردوفونٹ کے حرف ﴿ڈ﴾ والے گلف کی طرف متوجہ ہو جائیں جہاں آپ نے پہلے حرف ﴿د﴾ کاپی کیا ہوا ہے اس گلف پر ایک مرتبہ پھر ڈبل کلک کریں اور اس گلف کو اوپن کر لیں اوپن کرنے کے بعد کنٹرول وی کے ذریعہ اس میں حرف"ط" کو پیسٹ کر دیں پیسٹ ہونےے کے بعد آپ کو حرف "ط" منتخب شدہ صورت میں ملے گا اس کو آپ کونے والے ہنڈل سے پکڑ کر کھینچ تان کر چھوٹا کر لیں اور پہلے سے موجود ﴿د﴾ کے اوپر مناسب سائز میں اسطرح رکھ لیں کے وہ ﴿ڈ﴾ بن جائے اب اس گلاف کو کلوز کر دیں اب آپ کے پاس ایک اردو حرف "ڈ" موجود ہو گیا اس حرف گلف میں آپ نے حرف "ط" کو ری سائز کر کے ڈالا تھا اس "ط" کو کا پی کر لے اور دوسرے اردو حروف کی تشکیل کے لیے اسی کو استعمال کریں تاکہ یکسانیت رہے اسی طرح حروف پ، چ، وغیرہ کی تشکیل بھی ہوگی اس کے لیے عربی کے "ب" کو لیں اردو کے "پ" کی جگہ پر کاپی کریں اور اس گلاف کوکھول کر "ب" کے نقطہ کو منتخب کر کے کاپی کریں اور دو مرتبہ پیسٹ کر کے "پ" کے تین نقاط کی صورت میں ترتیب دے کر پ بنا لیں تھوڑی محنت کے بعد آپ یہ کام کر لیں گے
اور اردو فونٹ تیار ہو جائے گا
اللہ آپ کو کامیاب کرے
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

موج ہے قادری صاحب.. لوازمات ہم نے فراہم کیے اور نمبر آپ بنا رہے ہیں.. :D

ویسے اچھی شرح بیان کی ہے آپ نے.. اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتادیں کہ کیا اردو کی قدریں بھی بدلنے کی ضرورت ہوگی یا نہیں..؟؟ اور اگر ہوگی تو کیسے؟؟

واللہ الموفق
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مکی بھائی
آپ کی پھرتیوں کا جواب نہیں!
ہر کوئی نمبر بنانے کے چکر میں ہے
آپ نے لوازمات فراہم کرکے نمبر بنائے
ہم نے شرح بیاں کر کے نمبر بنانے کی کوشش کی
اور
اس شرح کے بعد
نہ جانے کتنے لوگ نمبر بناتے رہیں گے
اور ہم تو کھڈے لائن لگ چکے ہونگے :lol: :lol:
رہے نام اللہ کا
 

شاکرالقادری

لائبریرین
موجودہ صورت میں چونکہ ہم نیا فونٹ نہیں بنا رہے ہیں بلکہ پہلے سے بنے ہوئے اردو فونٹ کو بطور ٹیمپلیٹ ﴿سانچہ﴾ استعمال کر کے اس میں نئی اشکال داخل کر رہے ہیں اس لیے قدروں کی تبدیلی وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شاکر بھائی۔ آپ نے بہت اچھی وضاحت کر دی ہے۔ ہاں اردو فانٹ کو کھول کر پہلے اس کا نام بدل دیں۔ پہلے فائل کا نام اور اسے محفوظ کریں۔ پھر فانٹ کرئیٹر پرعگرام میں نیمنگ کا ٹیب دیکھیں۔ اور اس میں مناسب تبدیدلیاں کر لیں۔
مزید اتنا کہہ دوں کہ جس اردو فانٹ کو ٹیمپلیٹ کے طور پر استعمال کیا جائے اس میں چنڈاں تبدیلی نہ کی جائے۔ کوئی گلائف نہ حذف کیے جائیں نہ جوڑے جائیں، نہ آگے پیچھے کیے جائیں۔ کیوں کہ اس کا لے آؤٹ ٹیبل وولٹ میں بن چکا ہوگا اور وہ اس فانٹ میں پوشیدہ ہی رہے گا جو فانٹ کرئیٹر پروگرام آپ کو نہیں دکھاتا۔ لیکن جب محفوظ کرتا ہے تو پہلے سے موجود کسی ڈاٹا کو مٹاتا بھی نہیں۔ اور اس طرح لے آؤٹ ٹیبل محفوظ ہی رہتا ہے۔
 

راج

محفلین
معاف کیجئے گا مہوش مجھے علم نہیں تھا - اس لئے غلطی سی مہوش بھائی لکھ دیا -
 

محسن حجازی

محفلین
معاف کیجیے گا میں رخصت پر تھا، ابھی حاضر ہوا ہوں کچھ منٹ پہلے۔ میں‌ ایک تفصیلی پوسٹ کرتا ہوں اس سلسلے میں۔

والسلام،
محسن شفیق حجازی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
لوجی! یہاں بھی لارا لگا گئے ۔۔۔

اب کرتے رہو انتظار :roll:

یہ اردو شاعری کے روایتی محبوب کے منصب پہ فائز ہو چکے ہیں جو وعدہ کرتا تو ہے لیکن نبھاتا نہیں

تمہی کرو کوئی صورت انہیں منانے کی
سنا ہے ان کو تو عادت ہے بھول جانے کی
 

یاسر حسنین

محفلین
ویسے تو میں خاموشی سے ایسے دھاگوں کو پڑھتا رہتا ہوں لیکن یہاں پر بڑی دلچسپ صورتحال سامنے آئی کہ الف عین صاحب کے بتائے گئے طریقے کے مطابق میں ایک فونٹ پر طبع آزمائی میں مصروف ہوں۔
سوال یہ ہے کہ باقی اشکال تو ہم بنا لیتے ہیں اس میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم فارسی یا عربی کے کسی فونٹ کو لیتے ہیں تو اس میں بڑی ے کے گلف موجود نہیں ہوتے۔ تو انہیں کیسے بنایا جائے؟
جاسم محمد
 

دوست

محفلین
عماد نستعلیق فارسی فونٹ تھا، اسے اردو بنایا تھا یہیں کے ایک دوست نے۔ فارسی میں تو سب کچھ ہو گا اردو والا، یا کم از کم کشتیاں۔ نقطے، اعراب، ٹ یا ڑ کی ٹوپی ط کو چھوٹا کر کے بنا لیا جائے۔ ے بھی ہونی چاہیئے فارسی میں، عربی میں بھی۔
 
Top