الف نظامی
لائبریرین
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے سکولوں میں سمارٹ فونز کے ذریعے اساتذہ ، طلباء اور طالبات کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبے میں" انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ" یا آزاد نگراں ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اس منصوبے کا افتتاح کیا ہے اور اس کے لیے ایک جاپانی اور ایک برطانوی ادارے نے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی معاونت کی ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں گھوسٹ سکولز اور گھوسٹ اساتذہ (کاغذوں تک محدود سکول و اساتذہ) کی نگرانی ، پراکسی اساتذہ اور طلباء کی نشاندہی سے معیارِ تعلیم کو بہتر کیا جا سکے گا۔
صوبائی وزیرِ تعلیم محمد عاطف خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اساتذہ کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے یہ ادارہ اہم کردار ادا کر سکے گا۔
آخری تدوین: