دل کی بند شریانیں کھولنے کا اکسیر نسخہ

پاکستانی

محفلین
اسے پڑھیں اور حکماء بتائیں کہ یہ نسخہ کس حد تک اکسیر ہے۔

HeartSolution.jpg
 

فرخ منظور

لائبریرین
اس نسخے میں ایسے اجزا شامل ہیں جو ہماری روزِ مرہ کی خوراک سے ہی لئے گئے ہیں۔ لہٰذا اس نسخے سے اگر فائدہ نہیں تو نقصان بھی نہیں ہوتا۔ میرے کچھ عزیزوں نے یہ نسخہ استعمال کیا ہے اور کچھ کو اس سے کافی فائدہ پہنچا ہے۔ بہرحال اس کے ساتھ ڈاکٹر کی ہدایت اور باقاعدہ چیک اپ بہت ضروری ہے۔
 

ساجد

محفلین
بندہ شریانِ دل کی بندش کا شکار رہ چکا ہے اور ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دے دیا تھا لیکن ایک عزیز کے مجبور کرنے پہ میں نے سیب کے سرکے اور لہسن کا استعمال شروع کیا تو بہتری محسوس ہوئی اور تین چار ماہ کے علاج سے شریانوں میں جمی رکاوٹ دھیرے دھیرے تحلیل ہو گئی ۔ ڈاکٹرز نے دوبارہ سے ٹیسٹ لئیے اور بہتری کی تصدیق کر دی۔
لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کی والدہ کے مرض کی نوعیت ویسی ہی ہو ۔ کسی مستند حکیم یا ڈاکٹر کے مشورے سے یہ علاج شروع کر لیں۔ اور مسلسل ٹیسٹ کرواتی رہیں کہ کوئی مسئلہ تو پیدا نہیں ہو رہا۔
 

نیلم

محفلین
بہت شکریہ آپ سب کا۔میری والدہ کی 3 مین جو بڑی شریان یوتی ہیں وہ بلاک ہیں اور اس کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کا بھی مسلہ یے۔شفاانٹرنیشنل اسلام اباد کے ڈاکٹر نےاینجوپلاسٹی بتائی ہے۔اور ایم ایچ کے ڈاکٹر نے باہی پاس کا کہا ہے۔
 
مذکورہ نسخہ میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو ٹی جی اور کلسٹرول کو گھٹاتے ہیں، خاص کر لہسن تو قلبی وعائی امراض (Cardiovascular diseases) میں بہت ہی مفید پایا گیا ہے، یہاں تک کہ اسے طب جدید میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ گارلک پل کے نام سے جو ٹیبلیٹ ملتی ہے وہ لہسن ہی کی بنی ہوئی ہے، جسے ڈاکٹر حضرات قلبی امراض کی دواوں میں بطور معاون استعمال کرتے ہیں۔
اس لیے نیلم صاحب کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنی والدہ محترمہ کو یہ نسخہ بھی دیں، لیکن طب جدید کی دوائیں بھی جاری رکھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے یہ نہیں لکھا کہ آپ کی والدہ کی عمر کتنی ہے؟ بائی پاس کے لیے دیکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ ویسے بائی پاس آج کے دور میں ایک معمولی آپریشن بن کر رہ گیا ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی والدہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیلم بہن آپ کی امی کی عمر ابھی ا تنی زیادہ نہیں ہے، اور اگر ڈاکٹر آپریشن کا کہتے ہیں تو ضرور کروا لینا چاہیے۔ آپریشن کے بعد کچھ ماہ خوراک کی احتیاط اور چھ ہفتے سینے کی ہڈی جڑنے کا وقت لگتا ہے اور بس۔ پھر نئے سرے سے زندگی شروع۔
 

یوسف-2

محفلین
اگر صورتحال ’’ایمر جنسی نوعیت‘‘ کی نہ ہو اور ایک دو ماہ کا وقت ہو تو اس نسخہ کو تیار کرکے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ چند برس قبل یہ نسخہ میں نے خود تیار کرکے خود بھی استعمال کیا تھا اور والد صاحب کو بھی استعمال کروایا تھا۔ ہمیں امراض قلب کا کوئی پرابلم نہیں تھا، بس احتاطا" استعمال کیا تاکہ شریانوں اور والو وغیرہ میں کہیں کولیسٹرول جما ہونا شروع ہوگیا ہو تو اس کا خاتمہ ہو جائے۔ ۔ ہم دونوں ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ چند احتیاط ضروری ہیں۔

1۔ لیموں، چھوٹے والا ہو، ادرک اور لہسن دیسی (چھوٹے سائز) کا ہو چائنیز والا نہ ہو۔ اور سرکہ سیب والا اصلی ہو، مصنوعی سرکہ یعنی ایسیٹک ایسڈ والا نہ ہو۔
2۔ جوسر مشین سے گھر میں ان کا جوس خود نکالا جائے۔
3۔ اگر مریض کو ذیابطیس بھی ہو تو وہ اس نسخہ کے استعمال کے دوران روزانہ فاسٹنگ شوگر لیول ضرور چیک کرے۔ اور ریڈنگ زائد ملنے پر ایک دن کا ناغہ کرے۔
4۔ بلڈ پریشر بھی ریگولر چیک کرتا رہے اور کم از کم ہر ہفتہ کسی ڈاکٹر سے بھی اپنا چیک اپ کرواتا رہے۔ اچانک کوئی ابنارملیٹی محسوس ہو تو نسخہ بند کر کے فورا" ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ان شا ء اللہ اس نسخہ سے کوئی نقصان نہیں ہوگا
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت اچھا نسخہ ہے، میری والدہ کی عمر 65 پلس ہے اور ڈاکٹرز نے کہا ہیکہ انکا آپریشن بوجہ کمزوری ممکن نہیں، کسی نے یہ نسخہ بتاٰیا ہے چھعٹے بھائی کو جو خود بھی ہومیو فزیشن ہیں، والدہ کو کافی فائدہ محسوس ہو رہا ہے، اسکے علاوہ ایلوپیتھک میڈیسن و ایک دو ہومیو پیتھک میڈیسن بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نیلم بہن آپ کی امی کی عمر ابھی ا تنی زیادہ نہیں ہے، اور اگر ڈاکٹر آپریشن کا کہتے ہیں تو ضرور کروا لینا چاہیے۔ آپریشن کے بعد کچھ ماہ خوراک کی احتیاط اور چھ ہفتے سینے کی ہڈی جڑنے کا وقت لگتا ہے اور بس۔ پھر نئے سرے سے زندگی شروع۔
آپریشن کے دو اہم رسک فیکٹر ایک تو مرد ہونا اور دوسرا ستر سال سے زیادہ کی عمر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ شوگر، بلڈ پریشر وغیرہ بھی اہم شمار ہوتے ہیں۔ بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کیجئے کہ وہ کیا بتاتے ہیں۔ فرخ بھائی اور ساجد بھائی والے نسخے عام گھریلو اشیاء پر مبنی ہیں اس لئے ان کی بات درست ہے کہ فائدہ نہ ہوا تو بھی نقصان نہیں ہوگا
 
Top