زیک
مسافر
اجزاء
1۔ دو بڑے چمچ مکھن
2۔ دو بڑے چمچ تیل
3۔ آدھا کلو چانپ
4۔ لہسن دو cloves کچھ مسلا ہوا
5۔ ساج کے 4 یا 5 پتے
6۔ نمک حسب ذائقہ
7۔ سفید مرچ حسب ذائقہ
8- تین چوتھائی کپ دودھ
ترکیب:
ایک بڑی کڑاہی میں مکھن اور تیل گرم کریں۔ جب مکھن کی جھاگ سی بننے لگے تو چانپیں، لہسن اور ساج ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر کوئی 6 منٹ پکائیں یہاں تک کہ چانپیں براؤن ہو جائیں۔ اپنے ذائقے کے حساب سے تھوڑی سی مرچ اور نمک ڈالیں۔ کڑاہی میں دودھ بھی ڈال دیں اور ہلا کر کڑاہی میں لگے ٹکڑوں کو نیچے لگنے سے بچا لیں۔ آنچ کو اس طرح کریں کہ آہستہ سے کھانا کھولنے لگے (simmer)۔ پکنے میں تقریباً 15 منٹ لگیں گے۔ اس دوران ایک دفعہ چانپوں کو الٹا دیں۔ اگر پکانے کے دوران دودھ ختم ہو جائے تو مزید تھوڑا سا دودھ ڈال دیں۔
جب چانپیں پک جائیں تو انہیں نکال لیں اور آنچ تیز کر کے sauce کو گاڑھا کر لیں یہاں تک کہ صرف کچھ چمچ رہ جائے۔ چانپوں کو واپس کڑاہی میں ڈالیں تا کہ sauce ان پر لگ جائے۔ لیں کھانا تیار ہے۔
یہ چانپیں بہت نرم اور مزے کی بنتی ہیں۔ میں عموماً ان کے ساتھ سلاد اور garlic bread بنا لیتا ہوں۔
یہ ترکیب کتاب Modern Italian Cooking سے لی گئی ہے۔ میں نے اس میں کچھ ردوبدل کیا ہے۔