دوستی

محمدظہیر

محفلین
ویسے تو زندگی میں بہت سارے لوگ آتے اور جاتے ہیں لیکن قابل توجہ بات یہ ہے کہ اپنے رشتہ داروں کے علاوہ کون لوگ ہیں جو زندگی بھر رشتہ قائم رکھتے ہیں۔ یہ پہلی تحریر ہے جسے میں اپنے ایک دوست کے کہنے پر لکھ رہا ہوں۔ اس سے پہلے میں نے کبھی لکھنے کی کوشش نہیں کی۔ مجھے نہیں معلوم کہ نثر لکھنے کا طریقہ کیا ہے ۔ اگر چہ میرے پاس لکھنے کے لیے الفاظ کے ذخیرے نہیں کہ جنہیں لکھتے وقت استعمال کر سکوں ، لیکن امید کرتا ہوں یہ چھوٹی سی دوستی پر لکھی گئی تحریر دوست پسند فرمائیں گے۔

میرا ماننا ہے کہ دوست ہماری سب سے بڑی طاقت ہوتے ہیں۔ ایک خاص رشتہ ہوتا ہے دوستی کا۔ کبھی کبھار تو دوستوں اور رشتہ داروں میں فرق ہی محسوس نہیں ہوتا۔ اگرچہ رشتہ داروں سے خون کا تعلق ہوتا ہے لیکن دوست سے بھی تو دل کا رشتہ ہوتا ہے۔
چند باتیں جوسچے دوستوں میں ہوتی ہیں
دوست بھروسہ مند اور وفادار ہوتے ہیں ( اور ہمارے راز دار بھی ہوتے ہے)
ہمارے غموں میں شریک ہوتے ہیں اور اپنی خوشیوں میں یاد رکھتے ہیں۔
کسی بھی معاملے میں مشورہ دینے میں آگے آگے رہتے ہیں۔ ویسے تو ہر کوئی مشورہ دینے کے لیے تیار رہتا ہے لیکن دوستوں میں بھی یہ صفت ہوتی ہے۔
دوست غرض کی خاطر نہیں ہوتے بے غرض ہوتے ہیں، دوستی میں اپنا فائدہ نہیں ڈھونڈتے۔ اس لیے ہمیشہ مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
ہم اداس ہوں تو ہمیں خوش کرنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں تاکہ ہمارا دل کسی طرح بہل جائے اور ہم خوش ہوں۔
بعض اوقات جب ہم اندر سے ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں اور ظاہری طور پر مسکراتے ہیں تو دوست ہماری کیفیت سمجھ لیتے ہیں ۔ چہرے پر چاہے جتنی مسکراہٹ سجا لیں دل اداس ہو تو سب سے پہلے دوست پہچان لیتے ہیں۔کیوں کہ دوست ہم سے زیادہ ہم سے واقف ہوتے ہیں۔
ایک اہم خوبی جو سچے دوستوں میں ہوتی ہے وہ یہ کہ دوستوں کی غلطیوں کو معاف کرد یتے ہیں۔ کسی کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچا لیتے ہیں۔
ہر وقت اچھا گمان رکھتے ہیں ۔ منفی رائے قائم نہیں کرتے ۔ اور کبھی کسی معاملے میں الجھن ہوتو دوٹوک بات کرکے معاملہ حل کرلیتے ہیں۔
اس سے زیادہ میں لکھ نہیں سکتا اور اگر لکھنے کی کوشش کروں بھی تو شاید سب کو پڑھنے میں بور ہونے لگے۔ اس لیے یہیں پر بس کرتا ہوں ۔ شکریہ​
 

ابن رضا

لائبریرین
بہت خوب تحریر پر داد

دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا کے مصداق یہ خوبیاں جو آپ نے بیان کی ہیں صرف اچھے دوستوں میں ہوتی ہیں عموماً ایسے دوست فی زمانہ ناپید ہی ہوتے ہیں۔مگر ہوتے ہیں :)
 

سارہ خان

محفلین
بہت خوب لکھا ۔۔۔

کل کہیں پڑھا تھا ایک قول دوست کے بارے میں ۔۔
"مان رکهے والا دوست ہوتا ہے. باقی سب جان پہچان والے "
 

سارہ خان

محفلین
بہت خوب تحریر پر داد

دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا کے مصداق یہ خوبیاں جو آپ نے بیان کی ہیں صرف اچھے دوستوں میں ہوتی ہیں عموماً ایسے دوست فی زمانہ ناپید ہی ہوتے ہیں۔مگر ہوتے ہیں :)
مجھے لگتا ہے ہر انسان کو دو تین اچھے دوست صرور مل جاتے ہیں اس کی زندگی میں ۔۔۔ نا پید تو نہیں کہہ سکتے ۔۔ہاں کم ضرور ہیں ۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
سادہ ، پراثر تحریر ...اور اس میں چھپا آپ کا انداز بیان ....اچھا لگا .... سب نے بڑے اچھے طریقے سے سراہا ..جس کے آپ مستحق بھی تھے...کافی کچھ تو لکھ دیا آپ نے ...بس میں صرف یہ اضافہ کرونگا کے ...دوست وہ جو آپ کو آپ کی خامیوں سے مطلع کرتے ہیں بغیر آپ کی عزت نفس مجروح کئے ...

.اسی بات پر سنیے ہمارا ایک قصہ ہمارے ایک دوست کا ہمیں سراہنا ...ایک بار ہم نیا سوٹ پہن کر (کسی شادی میں جانا تھا ) اس کے سامنے گئے اس نے ہمیں سر سے پیر تک دیکھا اور کہا ...واہ ...جوتے زبردست ...اور پینٹ کے کیا کہنے ...اعلیٰ فیبرک اووہو کیا شرٹ انتخاب کی ہے واٹ آ کنٹراس ...مجھے بھی دینا بعد میں پہننے کو ...اور ٹائی بھی بہت اچھی ہے میچ کر رہی ہے خوب ....ٹائی پن بھی ...خوب ہے اور کوٹ کا تو جواب نہیں ....کالر بھی صحیح نکلے ہوئے ہیں ...پھر یکدم اس کا منہ اتر گیا ...افسوس والی شکل ..میں جو اتنی دیر سے بتیسی نکالے سن رہا تھا میں بھی تھوڑا پریشان ہوگیا ...میں نے پوچھا کیا ہوا ..کہنے لگے کچھ نہیں ...میں نے کہا یار جلدی بتا..نا ..دیر ہوری ہے ....کہنے لگا چھوڑ نہ کچھ نہیں ہوسکتا...اگر بتا بھی دیا .. رہنے دے ......میں نے کہا بتا تو سہی جب جوتوں سے کالر تک سب سیٹ ہے تو پھر کیا ہوا کیا ہیئر سٹائل کا پربلم ہے تو اس نے نفی میں گردن ہلائی ...کہنے لگا وہ تو بہت اچھا لگ رہا ہے مگر ( بہت تاسف بھرے انداز میں سر ہلاتے ہوئے ) یہ کالر سے اوپر اور ہیئر سے نیچے ...اس نے اتنا کہا اور ساری بات ہماری سمجھ اگائی...پھر ہم نے کراٹے کی ایک مشق ان پر آزمائی اور اسے ہنستا اور چیختا ہوا باھر کی راہ لی ۔ ۔ ۔ ۔ :)
 

محمدظہیر

محفلین
دوستی پر ایک اچھی تحریر۔
لکھتے رہا کریں۔ :)
شکریہ تابش بھائی
شکریہ آپ کا : )
بہت خوب لکھا ۔۔۔

کل کہیں پڑھا تھا ایک قول دوست کے بارے میں ۔۔
"مان رکهے والا دوست ہوتا ہے. باقی سب جان پہچان والے "
ہمت افزائی کے لیے شکریہ : )
بہت خوب تحریر پر داد

دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا کے مصداق یہ خوبیاں جو آپ نے بیان کی ہیں صرف اچھے دوستوں میں ہوتی ہیں عموماً ایسے دوست فی زمانہ ناپید ہی ہوتے ہیں۔مگر ہوتے ہیں :)
جی ممنون ہوں : )
درست کہا آپ نے
رشتہ داروں کے بارے میں!
ان شاءاللہ جلد :p
 

محمدظہیر

محفلین
اچھی تحریر ہے الہلال بھائی لکھتے رہا کریں کچھ نا کچھ
شکریہ آپی !
اچھی تحریر اور بہت اچھا موضوع چنا اپ نے ۔
بہت سی داد اور مزید لکھتے رہیں ۔
آپ کی محبتوں کے لیے ممنون ہوں یوسف بھائی
پہلی کوشش اچھی رہی ظہیر بھائی۔
بہت بہت شکریہ افضل صاحب : )
 
Top