دوسرا قطعہ: علامہ اقبال ہی سے معذرت کے ساتھ

دوسرا قطعہ:
زمستانی ہوا میں تھی عجب مستی عجب تیزی
نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی اندازِ بلاخیزی
مرے آداب افرنگی مرے اطوار بھی اعلیٰ
مگر سب کو پریشاں کرگئی تھی میری انگریزی
ایک قطعہ
زمستانی ہوا میں گرچہ تھی شمشیر کی تیزی
نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی آدابِ سحر خیزی!
کہیں سرمایہٗ محفل تھی میری گرم گفتاری
کہیں سب کو پریشاں کرگئی میری کم آمیزی
علامہ اقبال​

 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
دوسرا قطعہ:
زمستانی ہوا میں تھی عجب مستی عجب تیزی
نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی اندازِ بلاخیزی
مرے آداب افرنگی مرے اطوار بھی اعلیٰ
مگر سب کو پریشاں کرگئی تھی میری انگریزی


واہ واہ. عمدہ!!!
خلیل بھائی اب میں اس قطعے کے ممکنہ استعمال کے بارے میں اپنا ارادہ یہاں ظاہر نہیں کروں گی ورنہ ڈانٹ پڑ جانے کا خدشہ ہے. پہلے قطعے کا بھی تمام حدود اربعہ میری پوسٹس نے گھیر لیا ہے.
 
Top