دھواں سگریٹ کا ۔۔۔!!

نور وجدان

لائبریرین
سگریٹ کا دھواں
عمارت سے نکلتا ہے
آنکھوں میں چبھا بہت
کھانس کر حلق زخمی
ٹی بی کا مرض لگا کر
انسان کو کر رہا ہے بیمار
پھیپھڑوں میں جگہ بنا کر
عمارت کر رہا ہے خراب
دھواں بلند ہے بہت
اڑا کر لے کر جائے گا
اور باقی عمارت کی
بچی کچھی راکھ میں
ملے گا فقط ایک سگریٹ۔۔۔۔!!!
 
نایاب

لائبریرین
سگریٹ پینا اچھی عادت نہیں ۔۔۔۔۔۔
یہ بہت نقصان دہ ہوتی ہے ۔۔۔۔
39 سال سگریٹ نوشی کرنے کے بعد حاصل ہوا نتیجہ ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
خبردار تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے ۔'' وزارتِ صحت
کسی میرے جیسے ناخواندہ سے پوچھو تو اُسے بھی علم ہوگا کہ یہ مضر ہے۔۔۔
لیکن سمجھ نہیں آتی کیا ہوجاتا ہے
ضمیر صاحب کے روکنے کے باوجود۔۔۔
ہاتھ اس دشمنِ جاں کی طرف لپکتے ہی چلے جاتے ہیں۔۔
اور نوش کرنے کے بعد ۔۔وہی بات پرانی۔۔ بس یہی آخری تھی۔۔۔
رب جانے کیا ہوجاتا ہے
تب جانے کیا ہوجاتا ہے
 
سگریٹ کا دُھواں غم کا استعارہ ہے ۔ سگریٹ سے کُوسوں دور ہوں ۔
 
مجھے انتہائی شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ اردو ادب کو ڈھال بنا کر سگریٹ نوشی کے خلاف باقاعدہ سازشيں کی جارہی ہیں۔
میں ، بشمول اپنے خاموش ہم خیالوں کے ، اپنا شدید احتجاج رکارڈ کرواتا ہوں
 
مجھے انتہائی شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ اردو ادب کو ڈھال بنا کر سگریٹ نوشی کے خلاف باقاعدہ سازشيں کی جارہی ہیں۔
میں ، بشمول اپنے خاموش ہم خیالوں کے ، اپنا شدید احتجاج رکارڈ کرواتا ہوں
ادب دوست جی آپکی دوکان تو نہیں ہے پان سگریٹ کی؟:p:D:D
 
نور وجدان

لائبریرین
نثری نظم پر تو داد قبول کیجئے
مگر یہ کیا ہے؟

مجھے انتہائی شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ اردو ادب کو ڈھال بنا کر سگریٹ نوشی کے خلاف باقاعدہ سازشيں کی جارہی ہیں۔
میں ، بشمول اپنے خاموش ہم خیالوں کے ، اپنا شدید احتجاج رکارڈ کرواتا ہوں

ادب دوست جی آپکی دوکان تو نہیں ہے پان سگریٹ کی؟:p:D:D

شکریہ مبارک باد کا۔ تشکر جناب! احتجاج کا جواب حمیرا بہنا نے دے دیا ہے ۔:)
 
آوازِ دوست

محفلین
سگریٹ کا دھواں
عمارت سے نکلتا ہے
آنکھوں میں چبھا بہت
کھانس کر حلق زخمی
ٹی بی کا مرض لگا کر
انسان کو کر رہا ہے بیمار
پھیپھڑوں میں جگہ بنا کر
عمارت کر رہا ہے خراب
دھواں بلند ہے بہت
اڑا کر لے کر جائے گا
اور باقی عمارت کی
بچی کچھی راکھ میں
ملے گا فقط ایک سگریٹ۔۔۔۔!!!
کُچھ اچھے دھوئیں بھی ہوتے ہیں نا تو اُن سے اِس دھوئیں کو بدل دیں ہرمل کا دھواں، عود اور لوبان کا دھواں پھر دھواں اتنا دھواں نہیں رہے گا :)
 
حکومت کو تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہیے۔ صرف اتنا لکھنا کافی نہیں کہ:" خبردار تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے ۔'' وزارتِ صحت۔ اس کی مثال ایسے ہے جیسے :" حکومت کہے چوری کرنا بہت بڑا جرم ہے"۔ اور کھلے عام چوریاں ہوتی رہیں اور حکومت کے کان پر جو تک نہ رینگے!
 
بشمول اپنے خاموش ہم خیالوں کے ، اپنا شدید احتجاج رکارڈ کرواتا ہوں
یہ لیجیے جناب کی کاوش کی حوصلہ افزائی کے لیے۔۔۔
لاس اینجلس: نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد نہ صرف لمبی عمر پاتے ہیں بلکہ دیگر خطرناک قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
http://www.express.pk/story/390688/ اب یہ معلوم نہیں کہ اُن بعض لوگوں میں کون کون شامل ہے۔۔۔

صرف اتنا لکھنا کافی نہیں کہ:" خبردار تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے
صرف اتنا ہی نہیں۔۔ آجکل ساتھ میں ہر ڈبیہ پر ایک بدنما سی شکل بھی بنی ہوتی ہے۔۔۔قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
لیکن پھر بھی۔۔۔۔۔
 
"چھٹتی نہیں ہے یہ منہ سے یہ کافِر لگی ہوئی
نام تو معلوم نہیں لیکن آپ جیسے کسی مہربان کی تحریر ہے کہ۔۔۔۔
میں سگریٹ نہیں پیتا
وہ تو بس غمگین ہوتا ہوں تو غم بھلانے کے لیے
جب خوش ہوتا ہوں تو لطف اُٹھانے کے لیے
جب اکیلا ہوتا ہوں تو تنہائی دور کرنے کے لیے
جب دوستوں میں ہوتا ہوں تو اُن کا ساتھ دینے کے لیے
جب بھوکا ہوتا ہوں تو بھوک مٹانے کے لیے
جب کھانا کھا لیتا ہوں تو کھانا ہضم کرنے کے لیے
جب فارغ ہوتا ہوں تو ٹائم پاس کرنے کے لیے
ورنہ میں اتنا پاگل نہیں کہ سگریٹ جیسی مضر چیز کو ہاتھ لگاوں۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
کُچھ اچھے دھوئیں بھی ہوتے ہیں نا تو اُن سے اِس دھوئیں کو بدل دیں ہرمل کا دھواں، عود اور لوبان کا دھواں پھر دھواں اتنا دھواں نہیں رہے گا :)

عامل اور جنتر منتر والے بابا کا نسخہ ہمیں نہ پکڑائیں ۔۔۔چورن چٹنی والے عامل کامل شامل بھی یہ دھواں استعمال کرتے ہیں شاید شکار پھنس جائے ۔ آپ نے بدلنے کی بات کی ہے ، لگتا محفل میں دھواں اثر پکڑ رہا ہے ۔ محفل سے بھی دور رہنا چاہیے ورنہ جنتری بابا یونیوڑسٹی کے بعد محفل پر قابض نہ ہوجائیں
 
Top