نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس مراسلے کے ساتھ میں آپ کو فورم میں دو نئی فیچرز کے اضافے کے بارے میں اطلاع دینا چاہتا ہوں۔
روابط محفوظ کرنے کا نظام
اب آپ کو فورم کے مراسلہ جات اور پروفائل پوسٹس کے ساتھ محفوظ کرنے کا ربط نظر آئے گا جس کے ذریعے آپ ان مراسلہ جات کے روابط کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ آپ کے پروفائل پیج پر ایک نئے ٹیب میں وہ روابط نظر آئیں گے جنہیں آپ نے پبلک کے طور پر محفوظ کیا ہو۔ مزید براں آپ کو ان مراسلہ جات میں کی جانی والی تبدیلیوں جیسے کہ تدوین، حذف، ضم یا منتقل کیے جانے کی اطلاع بھی موصول ہوتی رہے گی۔ اپنی ذاتی تفصیلات کے صفحے پر جا کر آپ ان محفوظ کردہ روابط میں ضروری تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔
یوزرز میپ
فورم میں ایک یوزر میپ ایڈ آن شامل کیا گیا ہے جو فورم پر موجود مندرج اور مہمان یوزرز کی دنیا کے نقشے پر لوکیشن کی نشاندہی کرتا ہے۔ یوزر میپ دیکھنے کے لیے ممبران ٹیب پر جا کر یوزر میپ ربط پر کلک کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق ایک یوزر میپ نظر آئے گا جس میں آپ دیکھ سکیں گے کہ دنیا کے کس کس خطے سے لوگ محفل فورم پر تشریف لا رہے ہیں۔
یوزر میپ کے اوپر ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں جا کر آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں آپ کی لوکیشن کیا ہے۔ اس یوزر میپ میں ممبران کی کوئی انفارمیشن نہیں شامل ہوتی، اس لیے یہ پرائیویسی کا ایشو بھی نہیں ہے۔
والسلام