زیک
مسافر
جلال الدین رومی کا ذکر بہت سن رکھا تھا سو ہم نے سوچا ان کے دیس بھی ہو آئیں۔ وہاں پہنچے تو روم میں انہین کوئ نہ جانتا تھا۔ خیر آگسٹس، ویسپاسین اور سینٹ پیٹر وغیرہ ہی پر گزارہ کرنا پڑا۔
پاستا، پیزا اور دوسرے کھانوں سے بھی خوب دل بھرا۔ البتہ بیگم صاحبہ کو ایک دن معلوم نہیں کیا جذبہ آیا کہ باسمتی چاول اور چکن کری ایک اطالوی ریستوران سے آرڈر کر دی۔ فرانس کے برخلاف اطالوی میٹھے کے معاملے میں کچھ پیچھے ہیں۔
روم سے ہم نے وینس کا قصد کیا کہ شاید وہاں جلال الدین کی کوئ خبر ملے مگر وہاں تو سینٹ مارک کا چرچا تھا اور ہر دس قدم بعد ایک برج۔ وینس کی گلیوں میں گم ہونے کا بھی اپنا مزہ ہے۔
ٹرین سے روم واپس ہوئے تو علم ہوا کہ رومی والا روم تو آجکل ترکی کہلاتا ہے۔ چلیں وہاں پھر کبھی جائیں گے۔
تصاویر پوسٹ کرنے کا بالکل ارادہ ہے مگر 1400 سے زیادہ تصاویر لی ہیں سو انہیں دیکھنے اور اپلوڈ کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔