ریپوٹیشن کے پوائنٹس

نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر ریپوٹیشن کے پوائنٹس کا بہت چرچا رہتا ہے، اس پر کچھ شعر (نا)موزوں ہوئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:

آپ جو لال لال ہوتے ہیں
تو کیوں پر ملال ہوتے ہیں

ان لال ہرے رنگوں پر
کچھ دل میں سوال ہوتے ہیں

اور مل جائیں مثبت پوائنٹ تو
پھر موڈ‌ بحال ہوتے ہیں

لگائی منفی سے مثبت پر چھلانگ
بس یہی کمال ہوتے ہیں​

:rollingonthefloor:
 
مغزل

محفلین
کیا بات ہے نبیل بھائی ۔۔ گویا ۔۔ شاعری کی زنبیل بھی بھرنے کا ارادہ ہے ۔۔ بہت خوب یہ (نا) موزوں بھی خوب موزوں ہے ۔
 
فاتح

لائبریرین
فورم پر ریپوٹیشن کے پوائنٹس کا بہت چرچا رہتا ہے، اس پر کچھ شعر (نا)موزوں ہوئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:

آپ جو لال لال ہوتے ہیں
تو کیوں پر ملال ہوتے ہیں

ان لال ہرے رنگوں پر
کچھ دل میں سوال ہوتے ہیں

اور مل جائیں مثبت پوائنٹ تو
پھر موڈ‌ بحال ہوتے ہیں

لگائی منفی سے مثبت پر چھلانگ
بس یہی کمال ہوتے ہیں​

:rollingonthefloor:

یہ لیجیے حضرت عروض رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے چند الفاظ کی ترتیب بدل دی ہے۔

آپ جو لال لال ہوتے ہیں
کس لیے پر ملال ہوتے ہیں

ان عجب سرخ و سبز رنگوں پر
دل میں ڈھیروں سوال ہوتے ہیں

اور مثبت اگر ملیں پوائنٹ
موڈ‌ کیسے بحال ہوتے ہیں

جانبِ مثبت اک زقند بھری
بس یہی اب کمال ہوتے ہیں​
 
بہت شکریہ فاتح کہ آپ نے ان لغویات کو اصلاح کے قابل سمجھا، نوازش۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے نبیل بھائی اب تو سند بھی مل گئی شاعری کی ۔ کہ اساتذہ یونہی کرم نہیں فرماتے
مغل صاحب، آپ نے ان دو شعرا کا قصہ سنا ہوگا جس میں ایک شاعر حضرت نے دوسرے شاعر سے کہا کہ میاں آپ یہ کیا روانی سے شعر پہ شعر کہے جاتے ہیں، ہم تو گھنٹوں اضطراب میں مبتلا رہتے ہیں، کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور اس کرب کی کیفیت کے بعد ہم پر شعر توارد ہوتا ہے۔ یہ سن کر دوسرے شاعر نے کہا کہ حضرت آپ شعر کہتے نہیں شعر جنتے ہیں۔ :grin:
بس جناب اس کرب سے گزرنے کی ہمت ہر ایک میں نہیں ہوتی۔ ایں سعادت بزور بازو نیست۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح کہ آپ نے ان لغویات کو اصلاح کے قابل سمجھا، نوازش۔ :)

قبلہ نہ تو یہ لغویات تھیں اور نہ میں اصلاح کرنے کے مقام پر ہوں۔
لیکن میری رائے میں واقعی آپ کے اندر شاعری کے جراثیم کسی نہ کسی حد تک ضرور پائے جاتے ہیں۔ کہتے رہیں۔
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب، آپ نے ان دو شعرا کا قصہ سنا ہوگا جس میں ایک شاعر حضرت نے دوسرے شاعر سے کہا کہ میاں آپ یہ کیا روانی سے شعر پہ شعر کہے جا رتے ہیں، ہم تو گھنٹوں اضطراب میں مبتلا رہتے ہیں، کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور اس کرب کی کیفیت کے بعد ہم پر شعر توارد ہوتا ہے۔ یہ سن کر دوسرے شاعر نے کہا کہ حضرت آپ شعر کہتے نہیں شعر جنتے ہیں۔ :grin:
بس جناب اس کرب سے گزرنے کی ہمت ہر ایک میں نہیں ہوتی۔ ایں سعادت بزور بازو نیست۔ :)

۔۔۔۔۔۔یعنی
یہ مراسلہ پڑھنے کے بعد میرا ایمان تازہ ہوگیا کہ جناب عنقریب شعری دھاگوں میں لپٹے نظر آئیں گے۔:applause:
 
مغزل

محفلین
قبلہ نہ تو یہ لغویات تھیں اور نہ میں اصلاح کرنے کے مقام پر ہوں۔
لیکن میری رائے میں واقعی آپ کے اندر شاعری کے جراثیم کسی نہ کسی حد تک ضرور پائے جاتے ہیں۔ کہتے رہیں۔

مستند ہے آپ کا فرمایا ہوا ۔
فاتح صاحب انہیں گھیر گھار کر ’’ شاعری ‘‘ کی لڑی میں لے آئیں۔
 
Top