سعد نستعلیق ریلیز!

arifkarim

معطل
کافی سال قبل محفل کے سائنسدان محمد سعد نے ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا جسکا مقصد نفیس نستعلیق فانٹ کی بنیاد پر ایک ترسیمہ فانٹ بنانا تھا:
تجویز یہ ہے کہ ایک نیا نستعلیق فانٹ ایسا تیار کیا جائے جس کے ترسیمہ جات نفیس نستعلیق کی مدد سے تیار کیے گئے ہوں۔ اس سے ایک تو موجودہ لگیچرز بیسڈ فانٹس کے قانونی مسائل سے جان چھوٹ جائے گی کہ نفیس نستعلیق آزاد سافٹ وئیر ہے، اور دوسرا یہ کہ فانٹ تیار کرنے والے کو ماہر خطاط ہونے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور کم محنت میں ایک زبردست فانٹ تیار ہو جائے گا۔
اس سلسلہ میں محترمی ابن سعید اور نبیل نے تکنیکی معاونت فراہم کی البتہ کچھ لاحل مسائل کی وجہ سے مزید پیش قدمی نہ ہو سکی۔ بفضل تعالیٰ حال ہی میں دیگر ماہرین کی مشاورت اور تجربات کے بعد ان سب مشکلات پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ یوں تاریخ اردو ٹائپوگرافی میں پہلی بار اوپن سورس نستعلیق ترسیمہ فانٹ کا اجراء کیا جاتا ہے:
2015-06-06_19-33-38.jpg

2015-06-06_19-35-31.jpg

فانٹ میں فی الوقت 43162 ترسیمے شامل ہیں جنہیں خودکار طور پر جنریٹ کیا گیا ہے۔ اور جسکی وجہ سے فانٹ کی رینڈرنگ رفتار میں واضح بہتری واقع ہوئی ہے۔ الف نظامی کے فانٹ اسپیڈ ٹیسٹ ٹول کے مطابق نفیس نستعلیق بمقابلہ سعد نستعلیق کی رینڈرنگ رفتار :
b531.gif

ترسیمہ جات کے لک اپس کی تخلیق اور فانٹ میں امپورٹ کیلئے ہم متلاشی کی فراہم کر دہ پی ایس نیم فائل اور ابرارحسین کے پاک ورڈ فائنڈر ٹول کے شکر گزار ہیں۔ فانٹ کو درج ذیل ربط سے اتارا جا سکتا ہے۔ اسمیں اسکا وولٹ سورس، ترسیمہ جات کی فہرست اور انکی لک اپس جنریشن کیلئے پی ایس نیم فائل موجود ہے:
چونکہ اس فانٹ کے ترسیمہ جات مشینی انداز میں جنریٹ کئے گئے ہیں، یوں کہیں کہیں انکے جوڑوں کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ آئندہ ریلیزز میں انکو بہتر کر دیا جائے گا۔ اسی طرح آپکو جا بجا کرننگ کے مسائل بھی نظر آئیں گے۔ انکے حل کیلئے محترم زیک بھائی تجربات کررہے ہیں۔ باقی میری ابن سعید سے گزارش ہوگی کہ اس فانٹ پر مزید اوپن سورس کام کیلئے اردو ویب کی آفیشل گٹ ہب ریپازیٹری میں اسکی ایک الگ شاخ بنا دی جائے۔
نوٹ: فانٹ کی درست لائسنسنگ کیلئے مکرمی سعادت کی خدمات درکار ہیں۔ اسوقت اصلی کرلپ والا لائسنس ہی ایمبڈ کر دیا گیا ہے۔

شاکرالقادری اسد محب علوی محمدصابر علوی امجد عبدالمجید دوست الف عین
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
ماشأ اللہ ایک بہت بڑا سنگ میل عبور ہوا ۔۔ تمام لوگوں کو مبارک باد
اور اس پروجیکٹ کی ٹیم کو داد و تحسین اور شاباش
 
اسد

محفلین
اوپن سورس ترسیموں پر مبنی فونٹ کا اجرا بہت اہم سنگِ میل ہے۔

ابھی میں نے صرف فائلیں ایکسٹریکٹ کی ہیں، فونٹ انسٹال کرنے کے بعد اگر ضرورت ہوئی تو مزید تبصرہ کروں گا۔ ایک چیز دیکھی کہ فونٹ فائل (SaadNastaleeq.ttf) کا سائز غیر معمولی طور طور پر بڑا (53 میگابائٹ) ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھی پیشرفت ہے۔ چند سوالات:
- کیا اس فونٹ میں ایسے ترسیمہ جات بھی شامل ہیں جو جمیل نستعلیق فونٹ میں موجود نہیں ہیں؟
- ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کی رینڈرنگ سپیڈ کا کیریکٹر بیسڈ فونٹ سے بظاہر زیادہ فرق معلوم نہیں ہو رہا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
- کیا جنریٹ کردہ ترسیمہ جات کی رینڈرنگ کوالٹی کیریکٹر بیسڈ فونٹ کے مقابلے میں بہتر ہے؟
 
arifkarim

معطل
انگریزی کے الفاظ ایک دوسرے میں گھسے ہوئے نظر آرہے ہیں۔۔۔۔
Saad Nastaleeq by Zonnee, on Flickr
یہ اسلئے ہو رہا ہے کیونکہ نفیس نستعلیق میں انگریزی کیریکٹرز شامل ہی نہیں ہیں۔ اسلئے فال بیک کے وقت یہ کوئی سا بھی انگریزی فانٹ استعمال کرنا شروع کردیتا ہے۔ اس فال بیک فانٹ کو متن کی فارمیٹنگ میں سیٹ کیا جا سکتا ہے:
b533.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
- کیا اس فونٹ میں ایسے ترسیمہ جات بھی شامل ہیں جو جمیل نستعلیق فونٹ میں موجود نہیں ہیں؟
اس فانٹ میں 43000 سے زائد ترسیمے شامل ہیں۔ جمیل نوری نستعلیق میں تو بمشکل 23000 ہوں گے۔

- ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کی رینڈرنگ سپیڈ کا کیریکٹر بیسڈ فونٹ سے بظاہر زیادہ فرق معلوم نہیں ہو رہا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
یہ ٹیسٹ ایک معمولی سی ٹیکسٹ فائل پر رن کیا گیا تھا۔ چونکہ الف نظامی کا یہ تخلیق کردہ ٹول کافی پرانا ہے ، یوں یہ ہزاروں صفحات کی رینڈرنگ کرنے سے قاصر ہے۔ آپ جوں جوں متن کا اضافہ کریں گے ویسے ویسے رینڈرنگ کی رفتار میں فرق بڑھتا چلا جائے گا۔ یہ اسلئے کہ 99 فیصد متن ترسیموں پر مبنی ہوتا ہے جو بغیر کسی پیچیدہ پراسیسنگ کے رینڈر ہو جاتا ہے۔ جبکہ اکا دکا الفاظ جن کے ترسیمے موجود نہیں ہوتے، صرف وہی اصل حرفی فانٹ کی سست رفتاری کیساتھ رینڈر ہوتے ہیں۔

- کیا جنریٹ کردہ ترسیمہ جات کی رینڈرنگ کوالٹی کیریکٹر بیسڈ فونٹ کے مقابلے میں بہتر ہے؟
تمام ترسیموں کی بہتر نہیں ہے۔ محمد سعد نے ان ترسیمہ جات کو فانٹ فارج میں امپورٹ سے قبل کسی scour نامی پائیتھوں آپٹیمائیزیشن سے گزارا تھا جسکے بعد ان میں سے بعض ترسیمہ جات کے جوڑ ٹوٹ گئے تھے۔ آئندہ ریلیز میں ان کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر آپکے پاس اسکا کوئی متبادل ٹول، اسکرپٹ وغیرہ ہو تو ضرور آگا ہ کریں۔ پتا نہیں فانٹ فارج ایس وی جی فائلوں کو بغیر آپٹی مائز کئے براہ راست کیوں نہیں امپورٹ کر سکتا۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ابھی میں نے صرف فائلیں ایکسٹریکٹ کی ہیں، فونٹ انسٹال کرنے کے بعد اگر ضرورت ہوئی تو مزید تبصرہ کروں گا۔ ایک چیز دیکھی کہ فونٹ فائل (SaadNastaleeq.ttf) کا سائز غیر معمولی طور طور پر بڑا (53 میگابائٹ) ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
ترسیموں کی کُل تعداد 43000 سے زائد ہے۔ ہم خودکار طور پر گلف آپٹیمائیزیشن کے ذریعہ فانٹ سائز کو 43 ایم بی تک کم کر سکتے ہیں، اور ہمنے اسکا ایک تجربہ کیا بھی تھا، البتہ اس سے کوالٹی لاس کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ مستقبل میں یہ بھی کیا جاسکتا ہے کہ ترسیموں کی کُل تعداد20000 سے 30000 تک کر دی جائے تاکہ فانٹ کا حجم کم ہوسکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہتر ہوگا کہ سعد نستعلیق کی موجودہ ریلیز کو بیٹا ورژن قرار دیا جائے۔ فونٹ کی پرفارمنس اور کوالٹی بڑھانے کے لیے چند اور تجربات بھی کیے چاہییں جیسے کہ فونٹ کو مختلف سائز کےترسیمہ جات کی فونٹ فائلز میں تقسیم کرنا۔
 
arifkarim

معطل
بہتر ہوگا کہ سعد نستعلیق کی موجودہ ریلیز کو بیٹا ورژن قرار دیا جائے۔
فانٹس میں بیٹا ورژن کا ٹیگ ایڈ کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ یہ پہلا ورژن ہے مطلب آزمائشی ہے۔ اسمیں جو مسائل سامنے آتے رہیں گے ،انہیں اگلے ورژنز میں بہتر کر دیا جائے گا۔

فونٹ کی پرفارمنس اور کوالٹی بڑھانے کے لیے چند اور تجربات بھی کیے چاہییں جیسے کہ فونٹ کو مختلف سائز کےترسیمہ جات کی فونٹ فائلز میں تقسیم کرنا۔
جی ضرور۔ اس فانٹ کو ریلیز کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تجرباتی طور پر یہ ثابت کیا جا سکے کہ 40000 سے زائد ترسیموں پر مبنی فانٹ بنانا تکنیکی اعتبار سے اب ممکن ہے۔ ویسے اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے مطابق ایک فانٹ فائل میں 65000 گلفس کی گنجائش موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
محمد سعد
ذیل میں 2 مختلف انداز میں ایس وی جیز جنریٹ کر کے اپلوڈ کر دئے ہیں:
https://www.dropbox.com/s/gembpm8cii7w8re/specialsvg.7z?dl=0
انکی تعداد 1000 سے زیادہ نہیں ہے۔ چیک کر لیں کہ یہ بغیر Scour کے فانٹ میں امپورٹ ہو جاتے ہیں یا نہیں۔ اگر ہو رہے ہیں تو سمجھ لیں کہ اسکا مستقل حل مل گیا۔ نہیں تو svgo پر ہاتھ صاف کر نا شروع کریں :)
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اس فانٹ میں 43000 سے زائد ترسیمے شامل ہیں۔ جمیل نوری نستعلیق میں تو بمشکل 23000 ہوں گے۔

یہ ٹیسٹ ایک معمولی سی ٹیکسٹ فائل پر رن کیا گیا تھا۔ چونکہ الف نظامی کا یہ تخلیق کردہ ٹول کافی پرانا ہے ، یوں یہ ہزاروں صفحات کی رینڈرنگ کرنے سے قاصر ہے۔ آپ جوں جوں متن کا اضافہ کریں گے ویسے ویسے رینڈرنگ کی رفتار میں فرق بڑھتا چلا جائے گا۔ یہ اسلئے کہ 99 فیصد متن ترسیموں پر مبنی ہوتا ہے جو بغیر کسی پیچیدہ پراسیسنگ کے رینڈر ہو جاتا ہے۔ جبکہ اکا دکا الفاظ جن کے ترسیمے موجود نہیں ہوتے، صرف وہی اصل حرفی فانٹ کی سست رفتاری کیساتھ رینڈر ہوتے ہیں۔
ٹیسٹ فائل میں تمام ترسیمے فراہم کریں پھر ٹیسٹ کریں۔
 
Top