سعد نستعلیق میں کونسا لاطینی فانٹ استعمال کیا جائے؟

arifkarim

معطل
جیسا کہ احباب کو معلوم ہے کہ سعد نستعلیق کے نسخہ دوم پر زور و شور سے کام جاری ہے۔ اس ضمن میں فانٹ ٹیسٹنگ کے دوران انگریزی حروف کی غیر موجودگی کا شدت سے احساس ہوا۔ یوں ہمیں فی الحال ایک ایسے آزاد مصدر فانٹ کی تلاش ہےجس کے لاطینی حروف نفیس نستعلیق کی خطاطی سے مطابقت رکھتے ہوں۔ اور جن کا استعمال سعد نستعلیق کی اوپن لائسنسنگ کی خلاف ورزی بھی نہ ہو۔ امید ہے اہلیان محفل اس سلسلہ میں ہمیں اپنے بہترین مشوروں سے نوازیں گے۔
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
ہزاروں لگیچرز نستعلیق کے ڈیزائن کر لیے تو لاطینی فانٹ کے تو شاید 100 بھی نہ ہوں یہ بھی اپنے ہی ڈیزائن کر لیتے ہیں۔ میرے لائق بھی کچھ کام ہو تو بتائیے :)
 
جناب ہم نے نفیس نستعلیق کا ایک بھی ترسیمہ ’’ڈیزائن‘‘ نہیں کیا۔ انہیں محض ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر سے ’’لکھوا‘‘ کر انکا ترسیمہ بنا کر اصل فانٹ میں داخل کیا ہے :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
TipotypeRegular.png

http://openfontlibrary.org/en/catalogue?page=4
 
محمد سعد

محفلین
ویسے تو میرے ذہن میں لبریشن فانٹس کا نام آیا تھا جنہیں ایک بار نفیس ویب نسخ کے ساتھ ضم کرنے کا تجربہ بھی کر چکے ہیں۔ لیکن شاکر القادری صاحب کا تجویز کردہ فانٹ بہتر لگ رہا ہے۔
 
لبریشن فانٹس کا کوئی لنک فراہم کردیں۔ اسے بھی دیکھ لیتے ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں فی الحال کسی آزاد مصدر لاطینی فونٹ کا نام تو نہیں آ رہا لیکن میری ترجیح کسی نان سیرف فونٹ کی ہوگی۔
 
ذاتی طور پر ہمیں بھی سینس سیرف ٹائپ فیس پسند ہے، خاص کر کمپیوٹر اسکرین کے لیے۔ لیکن نستعلیق خطوط اس خود سیرف فیملی کی طرح کے نوک اور شوشے رکھتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ کوئی سین سیرف خط ملانا ذرا عجیب ہوگا۔ :) :) :)
 
میری ناقص رائے میں تو سعد نستعلیق کا زیادہ تر استعمال اسکرین پر ہی ہوگا۔ یوں اس بار کسی sans serif font پر ہی تجربہ کر لیتے ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری تجویز ہے کہ ایک نمونے کا اردو اور انگریزی متن لیا جائے جس میں اردو متن کے درمیان انگریزی کے الفاظ ظاہر ہو رہے ہوں۔ اردو متن نفیس نستعلیق میں دکھایا جائے جبکہ انگریزی متن پر مختلف فونٹ اپلائی کرکے ان کا موازنہ کرنے کے لیے ان کے سکرین شاٹ یہاں پیش کیے جائیں۔ اس کے بعد تمام ماہرین اور ناظرین اپنے جمالیاتی ذوق کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی رائے ظاہر کر سکیں گے۔
 
اب کیا خیال ہے؟
b562.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

اسد

محفلین
مجھے ذاتی طور پر Open Sans پسند ہے، کیونکہ چھوٹے پوائنٹ سائز میں یہ واضح پڑھا جاتا ہے اور بڑے پوائنٹ سائز میں بھی بولڈ نہیں لگتا۔ سعد نستعلیق،Liberation Sans، DejaVu Sans اور Open Sans کے ساتھ؛ Open Sans اپاچی لائسنس کے ساتھ ہے۔
10 پوائنٹ سائز:
SSforSaad-10pt.png

18 پوائنٹ سائز:
SSforSaad-18pt.png
 
arifkarim

معطل
مجھے ذاتی طور پر Open Sans پسند ہے، کیونکہ چھوٹے پوائنٹ سائز میں یہ واضح پڑھا جاتا ہے اور بڑے پوائنٹ سائز میں بھی بولڈ نہیں لگتا۔ سعد نستعلیق،Liberation Sans، DejaVu Sans اور Open Sans کے ساتھ؛ Open Sans اپاچی لائسنس کے ساتھ ہے۔
شکریہ اسد
آپکا پسندیدہ فانٹ بھی رائے شماری میں شامل کر دیا ہے۔ ووٹ دے نا بھولیں پلیز! یہاں کونسا آپکا ووٹ پاکستانی الیکشن کی طرح چوری ہو جانا ہے :)
www.urduweb.org/mehfil/threads/83011/
 
Top