فونٹ سعد نستعلیق نسخہ دوم ریلیز!

arifkarim

معطل
محفل کی دسویں سالگرہ پر تمام محبان اردو کیلئے سعد نستعلیق کے نسخہ دوم کا اجراء کیا جاتا ہے ۔ پرانے نسخہ کی نسبت اس میں آپ کو بہت سی تبدیلیاں اور بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ جن میں سر فہرست متن میں انگریزی لکھنے کیلئے لاطینی حروف کی شمولیت، اڈوبی انڈیزائن میں خود کار کرننگ کیلئے اسپیسنگ ٹیبلز اور انپیج میں ٹائپنگ کے دوران برق رفتار ٹیکسٹ رینڈرنگ شامل ہے۔
  • ان تمام جدید تبدیلیوں کے بعد فانٹ کی رفتار پرانے نسخہ کی نسبت واضح طور پر بہتر نظر آنے لگی ہے:
b565.gif
  • فانٹ کے حجم کو کم کرنے کی غرض سے اعراب والے ترسیموں کو خارج کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح دیگر غیر ضروری ترسیموں کا صفایا کر نے کے بعد فانٹ میں ترسیموں کی کُل تعداد اب 23064 ہے اورحجم محض 22،3 میگا بائٹس:
b570.gif
  • پرانے نسخہ میں پ،چ اور ش پر ختم ہونے والے ترسیموں کے جوڑ اور نقطے خراب تھے ،جنہیں خودکار طور پر درست کر دیا گیا ہے:
b569.gif
  • اڈوبی انڈیزائن میں خودکار کرننگ استعمال کرنے کیلئے درج ذیل آپشنز چیک کریں:
b568.gif
  • محفلینز کی اکثریتی رائے کے مطابق TipoType فانٹ کے 576 گلفس کو بطور لاطینی کیریکٹرز ، فانٹ میں داخل کر دیا گیا ہے:
b564.gif
مزید کرنے کے کام:
  • فانٹ میں فی الحال اعراب صحیح لگانے کی سہولت میسر نہیں۔ اسکو بہتر کرنے کیلئے ہمیں کچھ رضاکاروں کی ضرورت ہوگی جو اپنی مصروفیت میں سے کچھ وقت اس اوپن سورس اردو فانٹ پراجیکٹ کیلئے نکال سکیں۔ اگر آپ اردو فانٹ ڈویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، تو ذاتی پیغام کے ذریعہ ہمیں آگاہ کر دیں۔ باقی کام سکھانے کی ذمہ داری ہماری ہوگی :)
اس فانٹ کی بنیاد پر کچھ اور نستعلیق فانٹس جیسے مہر نستعلیق اور القلم جوہر نستعلیق زیر تکمیل ہیں۔ ہماری دعا ہوگی کہ سعد نستعلیق کی کامیابی کے بعد یہ بھی جلد از جلد مکمل ہوجائیں اور یوں اردو ٹائپوگرافی کے میدان میں مزید فانٹس کے اضافہ کا باعث بنیں ۔
asakpke ummargul ابرارحسین ابن سعید ادب دوست اسد اشتیاق علی افضل حسین الف عین اوشو تجمل حسین ثاقب عبید دوست رانا زہیر عبّاس سعادت شاکرالقادری عائشہ عزیز عبدالحفیظ عبدالمجید عمار ابن ضیا فاتح فاروق احمد بھٹی متلاشی محب علوی محمد امین محمد سعد محمدصابر نبیل نعیم سعید وجی الف نظامی
 
مدیر کی آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
زبردست اور خوبصورت
اردو فانٹس میں ایک اور اہم اور خوبصورت اضافہ۔
شکریہ عارف جی
 

افضل حسین

محفلین
واقعی محفل کی دسویں سالگرہ کو یادگار بنا دیا ہے عارف کریم بھائی نے۔ بہت خوبصورت فونٹ۔امید ہے مزید بہتری آئے گی آنے والے دنوں میں۔
 

arifkarim

معطل
یہ تو فانٹ کی بجائے کچھ اور ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہو گیا ہے :(
اوپر ڈاؤنلوڈ لنک پر کلک کریں گے تو ایک صفحہ کھلے گا جس کے بعد درج ذیل ربط پر کلک کرکے اتار سکیں گے:
b571.gif

فائل کو ایکسٹریکٹ کرنے کیلئے 7zip کی ضرورت ہوگی جسے یہاں سے اتارا جا سکتا ہے:
http://www.7-zip.org/download.html
 
مدیر کی آخری تدوین:

دوست

محفلین
اس کے ٹیکسٹ باکس والے حصے میں (بائیں) کچھ بھی نظر نہیں آ رہا سوائے گنتی کے)۔ دائیں جانب البتہ عبارات نظر آ رہی ہیں۔ اللہ جانے اس کی وجہ کیا ہے۔
 
بهائ
[ مجھے ای میل کر دیجئے میں مو بائل سے ہوں شاید اس لئے نہیں ہو رہا ہےQUOTE="arifkarim, post: 1725909, member: 1213"]اوپر لنک تو درست ہے۔ اور ڈاؤلوڈ کا طریقہ بھی درج ہے[/QUOTE]
آپ
 
Top