تعارف سلام عرض ہے

جیہ

لائبریرین
السلامُ علیکم
مجھے کہا گیا ہے کہ میں اپنا تعارف لکھوں۔ مگر بقولِ غالب
کوئی بتلاوء کہ ہم بتلائیں کیا؟​
یقین کریں میرا ہاتھ کانپ رھا ہے۔ بھلا کیوں؟ وجہ: اس محفل میں اتنے قابل ہستیاں موجود ہیں کہ میں عجیب سی محسوس کر رھی ہوں۔
بہر حال: میرا نام جوریہ مسعود ہے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگہ ورہ (مینگورہ) سے تعلق ہے۔ میں نے بی-اے اردو اور اسلامیات میں کر رکھا ہے۔ پشتون ہوں مگر اردو سے عشق ہے۔
کتابیں جمع کرنا اور پڑھنا میرا واحد مشغلہ ہے۔ اچھے خاصی لائبریری بن گئ ہے اب تو۔ کوئ 2000 سے زیادہ ہو گئ ہے میرے پاس کتابوں کی تعداد۔
اردو کے کلاسک شعراء کا کلام پسند ہے خاص کر غالب کی دیوانی ہوں۔ اس محفل میں شمولیت کی ایک وجہ یہاں پر غالب بھی ہے۔ والسلام
 
فرذوق احمد

محفلین
خوش آمدید میں تو یہ دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں کہ جو بھی یہاں آتا ہے نے شمار علم لے کر آتا ہے

ویسے جب میں نیا آیا تھا تو میں نے سب سے پہلے محفل جوائن کر کے تعارف کروا دیا تھا کچھ پڑھا نہیں تھا اگر پڑھ لیتا تو پھر میرے بھی ہاتھ کانپنے تھے ،
لیکین محفل جوائن کرنے کہ بعد احساس ہوا کہ میں بہت بڑی ہستیوں کے سامنے آ گیا ہوں
 
پاکستانی

محفلین
خوش آمدید
چشم بدور، محفل میں واقعی بہت بڑی بڑی ہستیاں موجود ہیں جن کے سامنے آکر ہاتھ کیا پورا جسم کاہننے لگتا ہے۔ اور اب جب سامنا کر ہی لیا ہے تو دیکھئے شاید ہم جیسے کند کندن بن جائیں، کیونکہ دل اور غم دونوں اپنے پاس ہیں بقول سحرلدھیانوی
ایک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا، یا دل نہ دیا ہوتا
 
جویریہ مسعود نے کہا:
السلامُ علیکم
مجھے کہا گیا ہے کہ میں اپنا تعارف لکھوں۔ مگر بقولِ غالب
کوئی بتلاوء کہ ہم بتلائیں کیا؟​
یقین کریں میرا ہاتھ کانپ رھا ہے۔ بھلا کیوں؟ وجہ: اس محفل میں اتنے قابل ہستیاں موجود ہیں کہ میں عجیب سی محسوس کر رھی ہوں۔
بہر حال: میرا نام جوریہ مسعود ہے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگہ ورہ (مینگورہ) سے تعلق ہے۔ میں نے بی-اے اردو اور اسلامیات میں کر رکھا ہے۔ پشتون ہوں مگر اردو سے عشق ہے۔
کتابیں جمع کرنا اور پڑھنا میرا واحد مشغلہ ہے۔ اچھے خاصی لائبریری بن گئ ہے اب تو۔ کوئ 2000 سے زیادہ ہو گئ ہے میرے پاس کتابوں کی تعداد۔
اردو کے کلاسک شعراء کا کلام پسند ہے خاص کر غالب کی دیوانی ہوں۔ اس محفل میں شمولیت کی ایک وجہ یہاں پر غالب بھی ہے۔ والسلام

وعلیکم سلام جویریہ،
بہت اچھے انداز میں اپنا تعارف کروایا ہے اور غالب کا یہ مصرعہ عمدگی سے اپنے تعارف کے لیے استعمال کیا ہے۔

استفہامیہ انداز بہت خوب ہے اور پھر جواب بھی اساتذہ کے رنگ میں ، کیا کہنے۔ ویسے بہت اپنائیت بھرا ماحول ہے اس لیے اجنبیت محسوس نہیں ہوگی، انشاءللہ
سوات جیسے خوبصورت شہر سے تعلق رکھنے والے خوبصورت لوگوں کی کمی بھی پوری ہوگئی محفل پر ۔

آپ نے جن مضامین میں پڑھائی کی ہے وہ ہی ہمارے فورم کے خاص مضامین ہیں۔ اردو سے عشق کا جان کا خوشی ہوئی کہ ایک اور اضافہ ہوگیا۔
کتابیں آپ کے پاس ہیں اور پڑھنا آپ کا محبوب مشغلہ تو پھر تو بالکل صحیح جگہ آئی ہیں آپ، ہم یہاں پر اردو کی ڈیجیٹل لائبریری بنا رہے ہیں جہاں نادر اور نایاب کتب کے ساتھ معروف کتابیں بھی جمع ہو رہی ہیں۔
غالب کا تو پورا دیوان لکھا جاچکا ہے یہاں اور اب شاید خطوط اور غالب کی زندگی پر مقالات اور تنقیدی مضامین شامل ہوتے رہیں گے ،ویسے میں بھی بچپن سے غالب کا دیوانہ ہوں ۔ محفل پر ہر دوسرا شخص غالب کا دیوانہ ہے اس لیے اپ کو لگے گا جیسے دنیائے غالب میں تشریف لے آئی ہیں۔

آتی رہیں گا اور ہمیں اپنے علم سے بہرور کرتی رہیے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم جویریہ اور اس محفل میں خوش آمدید۔ فورم پسند کرنے کا بے حد شکریہ۔ آپ کو کسی سے مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں سب دوست ہیں اور آپ کو اچھا ماحول ہی ملے گا۔
 
F@rzana

محفلین
خوش آمدید جویریہ، محفل میں آپ کی شمولیت خاص طور پر ہم بہنوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
واقعی یہاں کا ماحول بہت دوستانہ ہے کوئی مرعوبیت والی بات نہیں، ماشاءاللہ آپ کے پاس دو ہزار کتب کا ذخیرہ اعلان کر رہا ہے کہ آپ خود بڑی قابل ہستی ہیں، ہمیں بھی اس سمندر سے مسفید کیجئے گا، ڈیجیٹل لائبریری میں اپنا حصہ ڈالنے میں دیر مت کیجئے۔
 
جیہ

لائبریرین
آپ سب دوستو کی نہایت شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے خوش آمدید کہا۔
مرعوبیت کچھ اور چیز ھے اور متاثر ہونا کوئ اور شے۔ میں اس فورم میں آکر یقینا متاثر ہوں آپ سب دوستوں سے۔ دو ہزار کتابیں جمع کرنے سے میں فاضل نہیں بن سکتی۔ مگر کچھ حاصل کیا ہے ، سطحی ہی سہی۔ میں کوشش کرونگی کہ کچھ نہ کچھ سیکھ سکوں آپ سب سے۔ کیا مجھے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا؟ ہاں کیوں نہیں ، یہ محفل تو ہے سیکھنے اور سیکھانے کا۔ شکریہ اور مننہ۔جوریہ
 
ویسے جویریہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ فردا فردا سب کی پوسٹس کا جواب دیں ، اس طرح آپ کو سب کو جاننے کا موقع بھی ملے گا اور ہر شخص کے خیالات جاننے کا موقع بھی ۔
 
ماوراء

محفلین
جویریہ اردو محفل پر خوش آمدید۔ آپ نے جو اپنے بارے میں بتایا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ محفل پر ایک اور بہت اچھا اضافہ ہوں گی۔ :welcome:
 
جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ویسے جویریہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ فردا فردا سب کی پوسٹس کا جواب دیں ، اس طرح آپ کو سب کو جاننے کا موقع بھی ملے گا اور ہر شخص کے خیالات جاننے کا موقع بھی ۔
بجا ارشاد، محب صاحب، مستند ہے آپ کا فرمایا ہواواقعی مجھے فردا فرداسب کا جواب دینا واجب تھا۔
مگر زکریا صاحب کا لطیف طنز دیکھ ہمت نہیں پڑی۔ کس معصومیت سے ایک فقرا لکھ کر جلا کر خاک کردیا۔ اورمجھے شکریے کے چند الفاظ پر قناعت کرنی پڑی۔ ورنہ بقولِ غالب
میں بھی منھ میں زبان رکھتا ہوں
کاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے​
آپ کا بہت بہت شکریہ ۔
ماوراء صاحب، صاحبہ؟ ویل کم کرنے کے لیے شکر گزار ہوں
ثناء اللہ صاحب نوازش ہے آپ کی
تیلے شاہ ستڑے مہ شئ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ، میں ٹھہرا کند ذہن۔ یہ لطیف طنز میرے پلے تو نہیں پڑتا لیکن یہ تو بتائیں کہ زکریا کی بات میں طنز کہاں ہے؟
 
تیلے شاہ

محفلین
جویریہ جی زما خیال کے نورا خبرے پورا اردو صحیح دیی۔۔۔

تو جناب بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ سوات میں ہوتی ہیں
اور مجھے لگتا ہے آپ یوسفزئی ٹرائب سے ہوں گی
فی الحال ایک ہفتے تک تو میں بہت مصروف ہوں
اس کے بعد انشاءاللہ تفصیل سے بات کریں گے
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید

اور بھئی پشتو ہے تو بہت میٹھی زبان لیکن یہ اردو کی محفل ہے اور پھر اعجاز بھائی کا بھی خیال رہے کہ وہ پھر تلگو، ملیالم، مراٹھی اور پتہ نہیں کون کون سی زبانوں میں شروع ہو جائیں گے تو ہم جیسے “سادہ دل بندے کہاں جاہیں“ گے، اس لیے اردو میں ہی گفتگو فرمائیں۔

اور جویریہ صاحبہ یہاں سب دوست ہیں، بہت اچھے اچھے دوست ہیں اور امید ہے کہ آپ کا سفر اس محفل کے سنگ بہت خوشگوار گزرے گا۔

شرط ہے کہ آتی رہیے گا۔
 
جیہ

لائبریرین
نوازش ہے آپ کی شمشاد صاحب! درست کہا۔ اس بزم میں اردو ہی مجھے کھینچ لائ ہے۔
تیلے شاہ صاحب میں واقعی یوسفزئ قبیلے سے تعلق رکھتی ہوں۔
نبیل صاحب، برا مت مانیئے گا، زکریا نے مرعوب ہوکر مجھے بھی ہلکی سی شوخی پر مجبور کردیا اور نہ میرا مطلب بخدا شکایت کرنے کا نہیں تھا۔ بقولِ غالب
“ہے شکر کی جا کہ شکایت نہیں مجھے“
 
نبیل

تکنیکی معاون
ارے جویریہ بہن، اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے۔ میں تو سر کھجا رہا تھا کہ آخر کونسی بات میرے سر پر سے گزر گئی ہے۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
نوازش ہے آپ کی شمشاد صاحب! درست کہا۔ اس بزم میں اردو ہی مجھے کھینچ لائ ہے۔
تیلے شاہ صاحب میں واقعی یوسفزئ قبیلے سے تعلق رکھتی ہوں۔
نبیل صاحب، برا مت مانیئے گا، زکریا نے مرعوب ہوکر مجھے بھی ہلکی سی شوخی پر مجبور کردیا اور نہ میرا مطلب بخدا شکایت کرنے کا نہیں تھا۔ بقولِ غالب
“ہے شکر کی جا کہ شکایت نہیں مجھے“

یہ ہوئی نا بات، اب ذرا اپنی لائبریری کی چیدہ چیدہ کتابوں کے نام تو بتائیں۔
 
رضوان

محفلین
خوش آمدید
کتابوں کے نام کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ کونسی کتاب آپ اہلِ محفل کو پڑھوانا پسند کریں گی اپنی عمدہ تحریر میں۔
 
Top