سمعی و بصری مشاعرہ ( تبصرہ جات)

ندیم حفی

محفلین
اجی بندہ پرور آپ کی تو آواز بھی توبہ شکن ہے ۔ بہت ہی مزا آیا سن کر ۔۔۔۔۔۔کوشش کروں گا اسی طرح کی ایک پروڈکشن میں بھی پیش کروں۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ صاحب کیا عمدہ اور خوبصورت غزل ہے۔ ڈھیروں داد قبول کیجیے جناب فاتح بھائی۔
بابر صاحب نے آپ کی غزل کے موڈ کا حق ادا کردیا۔ بہت خوب۔ منصور آفاق بھائی کی لگائی ہوئی وڈیو نہیں چل رہی۔
بہت شکریہ جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ ممنون ہوں۔
آپ کی داد بابر تک بھی پہنچ جائے گی۔
منصور بھائی نے ویڈیو میں شاید کچھ تبدیلیاں کی تھیں اور اسے دوبارہ اپلوڈ کیا تھا اور نیا لنک لگانا بھول گئے۔ ہم بھی منصور آفاق بھائی کو ٹیگ کر دیتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
داد تجھ کو ترے کمال کی، تُو
اپنے ہی کشتگاں کو مار گیا

اس شعر کو جتنا پڑھ رہا ہوں اتنا ہی زیادہ لطف اٹھا رہا ہوں، مجھے تو بیت الٍغزل لگا یہ شعر، واہ واہ واہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
صبح دفتر میں یہ غزل سن نہیں سکا تھا اب سنی تو علم ہوا کہ کیا خوب پڑھی ہے جناب بابر صاحب نے، بہت داد ان کیلیے بھی۔
 

فاتح

لائبریرین
داد تجھ کو ترے کمال کی، تُو
اپنے ہی کشتگاں کو مار گیا

اس شعر کو جتنا پڑھ رہا ہوں اتنا ہی زیادہ لطف اٹھا رہا ہوں، مجھے تو بیت الٍغزل لگا یہ شعر، واہ واہ واہ۔
اسے محبت کہا جائے یا نبض شناسی۔۔۔ غزالاں تم تو واقف ہو :)
 
Top