دوگانا سنائی دیتی ہے جس کی ۔۔۔

امن ایمان

محفلین
مجھے ایک گانے کی تلاش ہے۔۔۔لیکن نہ تو مجھے گانے کے بول ٹھیک طرح سے پتہ ہیں اور نہ سنگر اور فلم کا نام۔۔۔یہ ہمارے پڑوسی صاحبان میں سے کسی نے لگا رکھا تھا۔۔پہلی بار سن کر ہی بہت اچھا لگا۔۔۔۔

شروع میں پتہ نہیں سنگر کیا کہتی ہے۔۔۔اس کی آخری لائن۔۔۔

سنائی دیتی ہے جس کی دھڑکن
تمھارا دل یا ہمارا دل ہے۔۔۔

اگر کسی نے سن رکھا ہو تو یہاں پوسٹ کردیجیئے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ رہے اس گانے کے بول (غلط سلط سے لکھے ہیں :()

اوووو
ہوووو
جی حال مسکان میں کیوں برنجس بیحال ہجراں بیچارہ دل ہے
سنائی دیتی ہے جس کی دھڑکن تمہارا دل ہے جس کی دھڑکن

وہ آکے پہلو میں ایسے بیٹھے
کہ شام اور رنگین ہو گئی ہے

ذرا ذرا سی کھلی طبعیت
ذرا سی غمگین ہو گئی ہے

ذی حال مسکان
سنائی دیتی ہے

عجیب ہے دل کے درد یارو
نا ہو تو مشکل ہے جیسا اس کا
جو ہو تو ہر درد اک ہیرا
ہر ایک غم ہے نگینہ اس کا

ذی حال مسکان
سنائی دیتی ہے

کبھی کبھی شام ایسے ڈھلتی ہے
جیسے گھونگھٹ اتر رہا ہے اتر رہا ہے
تمہارے سینے سے اٹھتا دھواں
ہمارے سینے سے گزر رہا ہے

ذی حال مسکاں
سنائی دیتی ہے

یہ شرم ہے یا حیا ہے کیا ہے
نظر اٹھاتے ہی جھک گئی ہے
تمہاری پلکوں سے گر کے شبنم
ہماری آنکھوں میں رک گئی ہے

ذی حال مسکاں
سنائی دیتی ہے
 

امن ایمان

محفلین
منصور بھائی بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت سااااا شکریہ :)

یقین کریں مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ کوئی اس گانے کو سرچ کرسکے گا۔۔۔کیوں کہ مجھے پہلی لائن تو یاد ہی نہیں آرہی تھی۔۔۔اب کچھ کچھ یاد ہوئی ہے۔

زی حال مستی مقم برندیش با حال ہجرا بچارہ دل ہے

مجھے تو یہ سمجھ آیا ہے :)

حجاب میں نے تو ایک دن پہلے سنا تھا۔۔پتہ نہیں کس نے لگایا ہوا تھا۔۔۔پہلی لائن سمجھنے کے چکر میں کوئی دس بار ٹیرس پر گئی۔۔۔لیکن کچھ سمجھ نہ آیا۔۔پھر سوچا کہ یہاں ہی پوسٹ کرکے اس الجھن سے تو جان چھڑواؤں۔ ویسے سانگ بہت میلوڈیس ہے۔۔: )

اچھے سے منصور بھائی ایک بار پھر ش سے شکریہ۔
 

جیہ

لائبریرین
قیصرانی اور امن اس گانے کا پہلا مصرع امیر خسرو کے اس غزل سے لیا گیا ہے جس کے بارے ماہرین کا یہ خیال ہے کہ یہ غزل اردو کی پہلی غزل ہے۔اس غزل کو پاکستانی گلوکارہ مہناز نے بھی بہت خوبصورتی کےے ساتھ گایا ہے۔ صحیح مصرع یوں ہے

ز حالِ مسکین مکن برنجش بحال ھجران بے چارہ دل ہے

مگر میں نے یہ مصرع کسی کتاب میں یوں پڑھا ہے

ز حالِ مسکین مکن تغافل بحال ھجران بے چارہ دل ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
بالکل ٹھیک فرمایا جیہ آپ نے - یہ گلزار صاحب کی شرارت ہے کہ مصرع بدل دیا اور باقی نغمے کے بول بھی انہی نے لکھے ہیں-
 

حجاب

محفلین
مجھے چاہیئے نہیں تھا میں نے پوسٹ کیا تھا سانگ اور اُسی وقت نیٹ کو کچھ ہو گیا بس غلط ہو گیا سب:(
 

حجاب

محفلین
:grin: شکریہ تفسیر بھائی ، اب میں تو شمشاد صاحب کو پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کو ذپ کر چکی تھی ، شمشاد صاحب پلیز اب ڈیلیٹ مت کریں ، تفسیر بھائی نے سانگ پوسٹ کر دیا ۔
 

زینب

محفلین
مٰن سننے آئی تھی تفسیر بھائی اپ کا بھی ٹھیک سے پوسٹ نہیں ہوا۔۔۔۔سنا نہیں جا سکتا
 

حجاب

محفلین
میں بھی تو پاکستان میں ہوں ، مجھے یو ٹیوب کے پوسٹ کیئے گئے سانگ کل سے دکھائی بھی دے رہے ہیں اور سن بھی رہی ہوں ۔
 
Top