سوانحِ ارتحال

میری اہلیہ چالیس سال کی رفاقت کے بعد عیدالفطر 1434 ہجری کو چاند رات میں داغِ مفارقت دے گئیں۔ اللہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت کی نعمتوں سے نوازے اور اس سے ہزاروں لاکھوں درجے بہتر زندگی سے نوازے جو مرحومہ نے میرے ساتھ گزارے۔ آمین۔
میں اپنے جملہ احباب کی محبتوں پر، دکھ بانٹنے کے جذبات کے اظہار پر، پرخلوص دعاؤں پر، اور میری دل جوئی کرنے پر ممنون ہوں اور اللہ کے حضور دعاگو ہوں کہ آپ سب کو اس سے ہزاروں گنا رحمتوں اور برکتوں سے نوازے جن کی تمنا آپ نے میرے لئے اور میری مرحومہ رفیقۂ حیات کے لئے کی ہے۔ آمین

My dear wife, after pulling on with me for 40 years, breathed her last in the night between 8th - 9th August 2013 - moon-night of Eid al Fitr 1434 A.h. I humbly pray my Allah that He award the departed soul with eternal happy life in the great Paradise; millions of times happier than the life she lived with me. Amen
I also feel indebted for the love, for sharing my grief, for the purest wishes and prayers, for me they expressed on this sad event. I pray Almighty Allah to grand hundred of thousands time the wishe they expressed for me and my dear departed life partner. Amen.
 
نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
تحقیق کہ اللہ کا امر سچا اور اپنے وقت پر پورا ہوتا ہے ۔
ااور بلا شک ہر اک کو وقت مقررہ پر سفر اختیار کرنا ہی ہے ۔
بہت دکھ ہوا استاد محترم آسی بھائی ۔
اللہ تعالی بھابھی جی کی مغفرت فرمائے اور جنت عالیہ کے بلند باغوں میں بسیرا عطا فرمائے ۔ آمین
 
ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ آپ کو یہ آزمائش سہنے کی ہمت اور مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے ۔آمین۔
اس سانحہ کا سن کر بہت رنج ہوا ۔
 
تلمیذ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
جناب عالی، آپ کی زندگی کے ساتھی کے انتقال کی اس دلگداز خبر کو پڑھ کر بے حد صدمہ پہنچا ہے۔ لیکن ہم عاجز انسان اللہ کی رضا کے آگے سر جھکا کر اپنے دل کوتسلی دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے۔
اس ذات باری کے حضورعاجزانہ دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیتے ہوئے ان کی مغفرت کرے، اور آپ اور آپ کے اہل خاندان کو یہ صدمہ سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین۔
 
زبیر مرزا

محفلین
اناللہ واناالیہ راجعون
اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور بلند درجات عطا فرمائے اور آپ اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
 
آخری تدوین:

محدثہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بیشک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کے جانے والے ہیں۔
 
عؔلی خان

محفلین

میری اہلیہ چالیس سال کی رفاقت کے بعد عیدالفطر 1434 ہجری کو چاند رات میں داغِ مفارقت دے گئیں۔ اللہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت کی نعمتوں سے نوازے اور اس سے ہزاروں لاکھوں درجے بہتر زندگی سے نوازے جو مرحومہ نے میرے ساتھ گزارے۔ آمین۔
میں اپنے جملہ احباب کی محبتوں پر، دکھ بانٹنے کے جذبات کے اظہار پر، پرخلوص دعاؤں پر، اور میری دل جوئی کرنے پر ممنون ہوں اور اللہ کے حضور دعاگو ہوں کہ آپ سب کو اس سے ہزاروں گنا رحمتوں اور برکتوں سے نوازے جن کی تمنا آپ نے میرے لئے اور میری مرحومہ رفیقۂ حیات کے لئے کی ہے۔ آمین

My dear wife, after pulling on with me for 40 years, breathed her last in the night between 8th - 9th August 2013 - moon-night of Eid al Fitr 1434 A.h. I humbly pray my Allah that He award the departed soul with eternal happy life in the great Paradise; millions of times happier than the life she lived with me. Amen
I also feel indebted for the love, for sharing my grief, for the purest wishes and prayers, for me they expressed on this sad event. I pray Almighty Allah to grand hundred of thousands time the wishe they expressed for me and my dear departed life partner. Amen.

اناللہ و انا الیہ راجعون۔
 
عمر سیف

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
سمجھ نہیں آرہا ۔۔۔۔ کیا لکھوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاکٹد ہوں۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف کرے۔آمین
اپنے نیک بندوں میں ان کو شامل کرے۔ آمین
ہم اللہ کی امانت ہیں اور لوٹ کر اسی کے پاس جانا ہے۔
اللہ آپ کو اور گھروالوں کو صبرِجمیل عطا کرے ۔ ایک بیوی ایک ماں ایک بہن ۔۔۔۔ یہ باب بھی ختم ہوا۔ :(
 
عینی شاہ

محفلین
او مائی گاڈ انکل :( :( :( اٹس ویری سیڈ انصیڈینٹ ۔۔۔آئی ایم سو سوری ۔۔۔نتھنگ ٹو سے اینی سنگل ورڈ :(
انا للہ وانآ الیہ راجعون ۔اللہ میاں آپکو صبر دیں ۔آمین ۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
اناللہ و انا الیہ راجعون۔۔۔

اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اور آپ اور دیگر اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔
 
شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آسی صاحب اراکین اردو محفل آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
 
Top