میرا بھی یہی خیال ہے کہ ایک شخص کے ذمہ ایک سے زائد ٹیوٹوریل نہیں ہونا چاہئے۔ اسکوپ کو ذرا بڑھا کر اس لئے پیش کیا تھا کہ آنے والے سالوں میں ہمارے دماغ میں جشن کے انعقاد اور نظامت کا پہلے سے ہی ایک خاکہ دستیاب ہو اور ہم پہلے سے ہی اسکی تیاری کر سکیں۔ اس بار اسے صرف تجرباتی حد تک سماجھے جائے یا یوں کہیں کہ محفل میں ایک نئے روایت کی بنیاد ڈل دی جائے۔
مجھے جو بات سب سے زیادہ کھٹکتی ہے وہ ہے کونٹیسٹ کا مسئلہ۔ اسے کس طرح اور کس لیویل کا رکھا جائے شراکت مل سکے۔ اور اس میں کسی پروجیکٹ آئیڈیے پر موڈیولر کام کرایا جائے، یا آسان لرننگ پروگرامس۔ لینگویج کا انتخاب یہاں بھی ایک غور طلب امر ہے۔ بہر حال اس کا کچھ حل سوچتے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ احباب کو ریجسٹریشن کی دعوت دی جائے اور ان سے ان کے پروگرامنگ اسکل کے ساتھ ساتھ کوئی پروجیکٹ آئیڈیا بھی پوچھا جائے جس پر وہ خود کام کرنا چاہتے ہوں پر عدم تعاون کے سبب کر پانے سے قاصر ہوں۔ انہیں اس بات کا یقین دلایا جائے کہ کانٹیسٹ آورس میں ان کی پوری مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پروجیکٹ کو انجام کی طرف جس قدر لے جا سکتے ہیں لے جائیں۔ نیز انہیں مناسب مینٹر فراہم کیا جائے۔ جو اس فیلڈ سے متعلق ہو اور حسب حال تعاون کر سکے۔
پروگرامنگ لینگویج کے انتخاب میں میرے خیال سے اس بر فوکس کرنا چاہئے کہ جی یو آئی بیسڈ ایپلیکیشن ڈیویلوپمینٹ پر دھیان دیا جائے کیوں کہ یہ نسبتاً لوگوں کے لئے زیادہ ایکسائٹمینٹ کا باعث ہوتے ہیں۔ خواہ وہ جی یو آئی ڈیسکٹاپ بیسڈ ہو خواہ ویب بیسڈ۔ کچھ احباب سی شارپ پر کام کرتے پائے گئے ہیں۔ وہ ادھر کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈاٹ نیٹ بھی ایک انتخاب ہو سکتا ہے۔ جی ٹی کے یا کیو ٹی ایک اور آپشن ہے۔ اسی طرح ویب بیسڈ میں بیگینرس کے لئے ایچ ٹی ایم ایل اور انٹرمیڈیٹ کے لئے پی ایچ پی، روبی آن ریلس، اے ایس پی پائتھون وغیرہ اچھے انتخاب ہو سکتے ہیں۔ جب کہ ایکسپرٹس بجائے شرکت کرنے کے مینٹر شپ کا کام سنبھال لیں۔
تھوڑے اور ڈسکشن کے بعد ایک پروجیکٹ پروپوزل فارم ڈیزائن کر کے ریجسٹریشن کراتے ہیں اور سافٹوئیر ڈے کے تین دنوں تک پروگرامنگ کرنے دیتے ہیں۔ پورٹل پر آخر دن فائنل سبمشن کراتے ہیں ایویلویشن کے لئے۔
مزید آئیڈیاز بھی ہیں پر سب کو ایک ساتھ ڈسکس کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ دھرے دھیرے کر کے کچھ ایسا کرتے ہیں کہ کچھ ہو جائے۔
والسلام!