سو باتوں کی ایک بات

عائشہ عزیز

لائبریرین

دھاگے کے عنوان سے آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ ہم آپ سے ایک بات کہنا چاہ رہے ہیں۔ دراصل کافی عرصے سے آپ سب بھیا ، بہنا لوگوں سے ایک بات کہنا چاہتے تھے مگر ہمیں اس کے لیے مختصر الفاظ نہیں مل رہے تھے آپ کو تو پتا ہے کہ آج کل لمبی لمبی باتوں کا دور نہیں ہے۔ مختصر بات کی جاتی ہے کیونکہ سب لوگ بہت مصروف ہوگئے ہیں کسی کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے کہ لمبی لمبی باتیں پڑھتا رہے۔ تو ہم کو آپ سے دراصل یہ کہنا ہے کہ ۔۔۔۔ ارے !!! آپ اتنے حیران نہ ہوں کہ ہم خود کے لیے "ہم" کا صیغہ استعمال کررہے ہیں۔ دراصل آج ہم میں سعود بھیا کی روح حلول کرگئی ہے۔ روح کی حلول کرنے سے تو ہمیں چچا جان اشتیاق احمد یاد آگئے۔ ہم نے مختصر بات کرنے کا ہنر بھی ان سے ہی سیکھا ہے۔​

اب آپ کو تو پتا ہے ہم زیادہ بولتے نہیں ہیں۔:D اس لیے ہمیں بس ایک بات کہنی ہے۔ ویسے زیادہ بولنے کی بھی ایک ہی کہی ! پتا نہیں سب لوگ کیسے اتنا بول لیتے ہیں۔ گپ شپ کا دھاگہ ختم ہونے میں ایک ہفتہ بھی نہیں لگتا ۔ ہم تو بس کم کم ہی بولتے ہیں:battingeyelashes: ۔۔ ارے ارے !!!! ۔۔۔۔۔۔ جوتے کی طرف ہاتھ مت بڑھائیے گا ! ۔۔یقین نہیں آتا تو ہماری مقدس اپیا سے پوچھ لیجئے۔ ویسے وہ کیا بتائیں گی وہ تو خود بہت کم کم بولتی ہیں۔ آخر اپیا کس کی ہیں ۔۔۔؟ کیا کہا !!!! " جھوٹے کا منہ کالا " تو کوئی بات نہیں فیئر اینڈ لولی ہے ناں! :laugh: ہم تو اس لیے کہہ رہے تھے کہ ہم تو بس لکھتے ہیں بولتے تھوڑی نہ ہیں۔

سر درد بہنوں کے سر میں تو اب تک درد ہونے لگ گیا ہوگا اور ہمیں یقین ہے آپ کا بھی مارے تجسس کے برا حال ہوگا کہ آخر ہم کیا کہنا چاہتے ہیں۔۔۔تو اس سے پہلے کہ آپ چائے کا کپ لینے کے لیے اٹھ جائیں ہم آتے ہیں اصل بات کی طرف ۔۔۔ ہائیں !!!! مگر اصل بات کیا تھی۔ ایک تو ہمیں بھولنے کی بہت بیماری ہے۔ لیکن آپ ٹیب بند کرنے سے پہلے پوری تحریر تو پڑھ لیجئے ناں۔۔۔۔۔۔ ورنہ !!!!!!! نہیں ، نہیں ہم آپ کو دھمکی تھوڑی نہ دے رہے ہیں وہ تو ہم دھمکی والے دھاگے میں ہی دیں گے کہ "جس نے ہماری تحریر نہ پڑھی اس کی تو ۔۔۔ایسی کی تیسی :frustrated:!!! "

ہائیں آپ سمجھے ہم غصے میں ہیں ؟ ۔۔بالکل نہیں وہ تو فہیم بھیا سمجھتے ہیں جب ہم اپنے مراسلے میں کوئی اسمائیلی نہ لگائیں۔ :happy: حالانکہ ہمیں لگ رہا ہے کہ اس وقت فہیم بھیا سمیت آپ سب کو ہم پر غصہ آرہا ہوگا کہ ہم نے جو بات کہنی تھی وہ کہی نہیں اور ادھر ادھر کی ہانکے جارہے ہیں۔۔۔۔۔ تو لیجئے ہم اصل بات کی طرف آتے ہیں کیونکہ اس مراسلے کو چاچو نے بھی پڑھنا ہے اور شاید تھوڑی دیر میں انھیں ڈرائیور ڈیوٹی کے لیے بھی جانا ہو۔۔اس لیے انھیں ہم پر غصہ آ رہا ہوگا ۔۔تو اس سے پہلے کہ وہ اپنے پاس پڑی کوئی چیز اٹھانے اور ہمیں مارنے کے لیے پَر تولیں، ہمیں بھاگنے کے لیے پَر تولنے چاہیں۔ لیکن رکیے! آپ کہاں بھاگ رہے ہیں ؟؟؟:eek:
ویسے آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ " ہوگیا بی مینڈکی کو بھی زکام " یا شاید کچھ لوگ سوچ رہے ہوں کہ "نکل آئے چیونٹی کے بھی پَر" ۔۔اس بات پر ہمیں مبارک دینے کی ضرورت نہیں آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ پَر تو ہمارے پہلے ہی سے ہیں ایویں تو نہیں سعود بھیا ہمیں "ننھی پری " کہتے ۔ :D ویسے مبارک سے یاد آیا آج کل امین بھیا کو ہر طرف سے مبارک سلامت مل رہی ہے اور دیکھیئے ذرا ان کا محفل آنا بھی کم ہوگیا ہے ہمیں تو ڈر ہے کہ وہ ابھی سے محفل کم کم آرہے ہیں تو شادی کے بعد ہمیں بھی چاچو کی طرح یہ نہ کہنا پڑے کہ ایک ہوتے تھے امین بھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر ان کی شادی ہوگئی!

بھئی ہمیں آپ سے ایک بات کہنا تھی اور آپ نے ہمیں کن باتوں میں الجھا دیا ہے ویسے الجھنے سے یاد آیا الجھنوں اور پریشانیوں میں بھی مسکرانا نہیں بھولنا چاہیے اس لیے :):):):):):) :) :) (سعود بھیا اتنا بہت ہے ناں ؟)

ارے ارے یہ آپ بار بار جوتے کی طرف کیوں دیکھ رہے ہیں:eek: ، ہمارے پاس پہلے ہی بہت جوتے ہیں اور جوتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ویسے بھی میرے بھیا کہتے ہیں کہ سر سلامت ہونا چاہیے ۔۔۔جوتے بہت !!!:rollingonthefloor:

اچھا بھیا اور بہنا لوگ جائیے مت اب ہم اصل بات کی طرف آرہے ہیں کیونکہ آپ چلے گئے تو ہوسکتا ہے کہ آپ ہماری دانشمندانہ تحریر سے محروم رہ جائیں:rollingonthefloor:اور اس کی ذمہ داری ہم پر قطعا نہیں ہوگی۔۔ ہاں نہیں تو ہم بتائے دے رہے ہیں۔ تو اس سے پہلے کہ آپ غصے سے لال پیلے ہوں بلکہ نیلے پڑ جائیں ہمیں یہ کہنا ہے کہ۔۔۔

اردو محفل اور آپ سب بھیا بہنا لوگ بہت اچھے ہیں۔ آپ سب جن کو میں جانتی ہوں شمشاد چاچو، نایاب چاچو ، الف عین بابا جانی ، مہ جبین آنی ، عندلیب اپیا ، سیدہ شگفتہ اپیا ، فرحت کیانی اپیا ، ابن سعید بھیا ، مقدس اپیا ، قرۃ العین اپیا ، تعبیر اپیا ، شاکر بھیا ،فہیم بھیا ،محمد امین بھیا ، محب علوی بھیا ، عثمان لالہ ، زین بھیا ، مغل بھیا ، غزل اپیا ، ناعمہ عزیز بہنا تبسم بہنا ، نیلم بہنا ، امید اور محبت بہنا ، سید زلفی لالہ ، سارہ خان اپیا ، تراب بھیا، بلال اعظم بھیا ، ذیشان بھیا، انیس الرحمن بھیا، محسن بھیا ، عینی، رانا بھیا، سفینہ آپی، عسکری بھیا اور جن کے نام مجھے یاد نہیں آرہے اور جو یہ تحریر پڑھ رہے ہیں۔ :) :) :) :)

اب اس سے پہلے کہ ایک جوتا نشانے پر لگ جائے مجھے بھاگ لینا چاہیے۔ :noxxx::rollingonthefloor:


اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

والسلام
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ اتنا لمبا مراسلہ پڑھ سکوں، اس لیے فارغ وقت میں پڑھنے کے لیے اٹھا رکھتا ہوں۔

مانو بلی بہت اچھا لکھا ہے۔ مجھے تو یہی لگا ہے کہ واقعی کسی کی روح حلول کر گئی ہے۔
 

عثمان

محفلین
اردو محفل اور آپ سب بھیا بہنا لوگ بہت اچھے ہیں۔ آپ سب جن کو میں جانتی ہوں شمشاد چاچو، الف عین بابا جانی ، مہ جبین آنی ، عندلیب اپیا ، سیدہ شگفتہ اپیا ، فرحت کیانی اپیا ، ابن سعید بھیا ، مقدس اپیا ، شاکر بھیا ،فہیم بھیا ،محمد امین بھیا ، محب علوی بھیا ، زین بھیا ، ناعمہ عزیز بہنا تبسم بہنا ، نیلم بہنا ، امید اور محبت بہنا ،اور جن کے نام مجھے یاد نہیں آرہے اور جو یہ تحریر پڑھ رہے ہیں۔​
:)
:)
:)
:)

ہممم یعنی ہم تو آپ کے بھیا ہیں ہی نہیں ،اسی لئے نام یاد نہیں رہا۔ :(:(
 

فہیم

لائبریرین
:shock:
یہ عائشہ کی بچی مجھے کہتی ہے کہ اسے لکھنا نہیں آتا اور یہ دیکھو تو ذرا:yell:


بہت ت ت ت ت ت ت ت زبردست + شاندار چھٹکی بہنا:applause:
لطف آگیا پڑھ کر ایسا جیسے ڈھائی درجن گول گپے کھا لیے ہوں:ROFLMAO:
اور اس پر آپ کو جوتے شوتے تو نہیں دیے جارہے
البتہ یہ گڑیا اپنی گڑیا بہنا کے لیے :)

fairy_doll2.jpg
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھا بچُو سمجھ گئی اسی لئے مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ جھوٹے کا منہ کالا ہوتا ہے؟؟؟:laugh:
اب تو مجھے یقین آ گیا ہے کہ تم میں اشتیاق انکل کی روح حلول کر گئی ہے:haha:
شاباش میرا بچہ خوب ٹائم کا استعمال کیا ہے اس سے تو اچھا تھا میرے کپڑے استری کر دیتی ،اچھا اچھا منہ ٹھیک کرو ، فٹا فٹ منہ بنا لیتی ہو۔​
:battingeyelashes:
اب آؤ گلے ؛گا لیتی ہوں :bighug:
:zabardast1: :best::great::a6:
بس بہت ہے ؟؟؟؟؟؟؟:rolleyes: :good:
 

فہیم

لائبریرین
اچھا بچُو سمجھ گئی اسی لئے مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ جھوٹے کا منہ کالا ہوتا ہے؟؟؟:laugh:
اب تو مجھے یقین آ گیا ہے کہ تم میں اشتیاق انکل کی روح حلول کر گئی ہے:haha:
شاباش میرا بچہ خوب ٹائم کا استعمال کیا ہے اس سے تو اچھا تھا میرے کپڑے استری کر دیتی ،اچھا اچھا منہ ٹھیک کرو ، فٹا فٹ منہ بنا لیتی ہو۔​
:battingeyelashes:
اچھا اچھا زیادہ اب آؤ گلے ؛گا لیتی ہوں :bighug:
:zabardast1: :best::great::a6:
بس بہت ہے ؟؟؟؟؟؟؟:rolleyes: :good:

اتنی تعریفیں کررہی ہو
بہتر یہ نہیں بچی کو کوئی آئسکریم وغیرہ کھلادو:ROFLMAO:
کیوں گڑیا ٹھیک کہا نہ :)
 
ننھی پری، اب آپ گڑیا رانی کے خلاف شکایتیں نہ کیجئے گا۔ دیکھیے کتنا لاڈ اور پیار کر رہی ہیں آپ سے۔ (سرگوشی: ویسے سچ تو یہ ہے کہ آپ شکایتیں کر سکتی ہیں) :) :) :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اتنی تعریفیں کررہی ہو
بہتر یہ نہیں بچی کو کوئی آئسکریم وغیرہ کھلادو:ROFLMAO:
کیوں گڑیا ٹھیک کہا نہ :)

ویسے میں کسی کی تعریف کرنے میں بڑی کنجوس ہوں ہی ہی ہی شکر ہے اتنی سی ہو گئی ہے میرے سے:laugh:
وہ بولے گی تو آئسکریم بھی کھلا دوں گی ، لیکن دیکھنا پڑے گا کہ اس کے بیگ میں پیسے ہیں کہ نہیں :party:
 

فہیم

لائبریرین
ویسے میں کسی کی تعریف کرنے میں بڑی کنجوس ہوں ہی ہی ہی شکر ہے اتنی سی ہو گئی ہے میرے سے:laugh:
وہ بولے گی تو آئسکریم بھی کھلا دوں گی ، لیکن دیکھنا پڑے گا کہ اس کے بیگ میں پیسے ہیں کہ نہیں :party:

کنجوسوں کی سردار معلوم ہوتی ہو مجھے تو:confused:
تعریف کرنے میں بھی کنجوسی:eek:

اور اس کے بیگ میں پیسے نہ بھی ہوں تو کیا گل
اس کی بڑی بہن زندہ باد:ROFLMAO:

وہ اپنے پاس سے اور اپنے ہاتھوں سے کھلادے گی اسے
آئسکریم :)
مار نہیں:grin:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ اتنا لمبا مراسلہ پڑھ سکوں، اس لیے فارغ وقت میں پڑھنے کے لیے اٹھا رکھتا ہوں۔

مانو بلی بہت اچھا لکھا ہے۔ مجھے تو یہی لگا ہے کہ واقعی کسی کی روح حلول کر گئی ہے۔

چاچو :rollingonthefloor:

جزاک اللہ !
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہممم یعنی ہم تو آپ کے بھیا ہیں ہی نہیں ،اسی لئے نام یاد نہیں رہا۔ :(:(
ہائے اللہ جی ! بھیا ایسی بات نہیں ہے ناں میں نے پوری کوشش کی مجھے سب کے نام یاد آجائیں لیکن اس ٹائم بجلی بھی بند ہونے والی تھی۔ اس لیے جتنے یاد آئے اتنے ہی لکھ دیئے ۔ دیکھیں اب ہے ناں آپ کا نام وہاں پر ۔۔آپ تو میرے لالہ ہیں اب جلدی سے سیڈ فیس ہٹائیں ناں ۔۔۔نہیں تو سعود لالہ کو شکایت لگا دینی ہے میں نے ۔۔ہاں جی! :)
 
Top