شادی کا لڈو ------- شادی شدہ شہیدوں کے نام

فخرنوید

محفلین
سلام محبت
سلام عشق
سلام بیقراری
سلام جدائی
سلام ۔۔۔۔۔۔۔۔

تو جناب یہ مضمون صرف شادی شدہ شہیدوں کے نام ہے۔

تو بتائیے آپ کو شادی کا لڈو کیسا لگا؟

:pagaldil:پچھتائے ؟ ہاں یا ناں




شادی سے پہلے کیسی زندگی تھی؟



شادی کے بعد کیسی زندگی ہے؟
 

زین

لائبریرین
ویسے ابھی تک تو ہمارا نام شہیدوں‌کی فہرست میں شامل نہیں‌ہوا لیکن ہمیشہ ایک ہی بات سنننے میں آئی ہے کہ
شادی کرنے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کرنے والا بھی

:grin:
 

arifkarim

معطل
شادی سے پہلے، یعنی ابھی، زندگی بہت حسین ہے۔ ہر طرف ہر یالی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جہاں مرضی آؤ جاؤ۔ اس وقت مکمل آزادی کے مزے لے رہے ہیں۔ شادی کے بعد والی زندگی اس تحریر سے کافی مختلف ہوگی،جو کہ یقینا چند سالوں تک وقوع پذیر ہو سکتی ہے:(
 

جہانزیب

محفلین
شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں‌ لکھتے تو میری زبان گنگ ہو جاتی ہے ۔ بس اللہ بچائے ۔ قیامت سے پہلے قیامت والے سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔
 

زیک

مسافر
صحیح شادی شہید تو اب آیا ہے۔ ویلکم جہانزیب۔ کچھ کہیں گے یو‌ایس‌سی‌آئ‌ایس کی شان میں؟
 

جہانزیب

محفلین
نہیں‌ زکریا میری بیگم کے آنے میں‌ دیر ہماری باہمی رضامندی سے ہوئی ہے، نہیں‌ تو میرے بھائی کی بیگم تو آ‌ بھی چکی ہیں‌ ۔
 
سلام محبت
سلام عشق
سلام بیقراری
سلام جدائی
سلام ۔۔۔۔۔۔۔۔

تو جناب یہ مضمون صرف شادی شدہ شہیدوں کے نام ہے۔

تو بتائیے آپ کو شادی کا لڈو کیسا لگا؟

:pagaldil:پچھتائے ؟ ہاں یا ناں




شادی سے پہلے کیسی زندگی تھی؟



شادی کے بعد کیسی زندگی ہے؟



سوال اس طرح پوچھو ہو روح تک پہنچو
خدا گ۔واہ ہے روت۔۔۔۔ے تھے اور روت۔۔۔ے ہیں
زواج گاہ میں آنے ک۔۔۔۔۔۔۔۔ے چند لمحے تک
نگاہ من میں ست۔۔ارے تھے آج س۔۔۔وتے ہیں
کبھی تھے ہم بھی کنوارے کہ خوش رہا کرتے
ولاد و بنت کے اف۔۔۔۔۔۔کار اب تو ہوتے ہیں




بہت ہے یا مزید۔۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
مثال مشہور ہے کہ شادی ایسا لڈو ہے جس نے نہیں کھایا وہ پچھتایا اور جس نے کھایا وہ بھی پچھتایا تو جب مقدر میں پچھتانا ہی لکھا ہے تو کیوں نہ کھا کر پچھتایا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور ہاں عنوان میں شادی شدہ شہیدوں لکھنے کی بجائے شادی شہداء لکھ دیتے تو زیادہ اچھا تھا۔
 

ابوشامل

محفلین
بھائیو! یہاں کیا بچہ لوگ کو ڈرایا جا رہا ہے شادی سے؟
ایسا ویسا کچھ نہيں ہوتا ہمیں دیکھ لو کتنی پرمسرت زندگی گزار رہے ہیں۔
(اپنے عمل کے ذمہ دار آپ خود ہیں، مجھے دیکھ کر کسی بھی عمل کے مرتکب ہوئے تو نتائج کا ذمہ دار میں نہیں ہوں گا :) )
 

شمشاد

لائبریرین
شادی سے پہلے کیسی زندگی تھی؟

شادی سے پہلے آزاد زندگی تھی۔ آزاد پنچھی تھے۔ خوب خوب آوارہ گردی کی ہے۔ اتنی کی ہے کہ حسرت نہیں رہی۔


شادی کے بعد کیسی زندگی ہے؟

شادی کے بعد بھی اچھی زندگی ہے۔ آوارہ گردی شادی کے بعد بھی جاری ہے۔ فرق اتنا ہے کہ اب خاتون اول ساتھ میں ہوتی ہے۔ ویسے کبھی کبھار بیچلرز والی زندگی گزارنے کو دل کرتا ہے۔
 
Top