شاعروں کے نام کے اوپر لکھے جانے والے نشان جسے بت کیسے لکھیں

افضل حسین

محفلین
مقطعےکے شعر میں عموما شعرا اپنا تخلص استعمال کرتے ہیں اور اس کے اوپر ایک نشان لگاتے ہیں جسے بت کہتے ہیں ۔ میں کرلپ کا فونیٹک کی بورڈ استعمال کر تا ہوں مگر اس نشان کو ابھی تک تلا ش نہیں کر پایا ہوں احباب سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میر ی مدد کریں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
افضلؔ صاحب،

محفل میں موجود کی بورڈ میں تو یہ نشان نہ جانے کیسے لکھا جاتا ہے۔ہاں البتہ پاک سائن اور فونیٹیک کی بورڈ میں \ + shift سے یہ کام ہو جاتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اکثر کلیدی تختوں میں شفٹ کے ساتھ \ کے نشان والی کلید سے یہ بت کا نشان ڈالا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس موجود کلیدی تختے میں یہ موجود نہیں تو یہاں سے کاپی کر کے اپنے پاس محفوظ کر لیجیے اور استعمال کیجیے۔۔۔ (تخلص کی علامت، بت ؔ )
 

فاتح

لائبریرین
؎
اسے بت کیوں کہا جاتا ہے؟۔۔کیا اس لئے کہ شاعر نے اپنی شخصیت کا ایک بت تراش رکھا ہوتا ہے؟ :)
شاعری میں بت عموماً محبوبہ کے استعارے کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس علامت کو بت کہنے میں حکمت یہ ہے کہ شاعر اس بہانے مقطع میں محبوبہ سے گلے مل لیتا ہے۔ :laughing:
 

یاسر حسنین

محفلین
میرے پاس سوئفٹ کی بورڈ ہے اس میں ( ' ) کے نشان کو دبا کر رکھیں تو ( ؂) یہ علامت ملتی ہے۔ شاید یہ مختلف ہو۔ اس کے علاوہ مزید علامات میں ( ؔ ) یہ بھی مل جاتی ہے۔!
یہ علامت( ؎ ) میں نے ملٹی لنگ او کی بورڈ میں شامل کر رکھی ہے۔ اس کے پورے لے آؤٹ کو کسٹمائز کیا جا سکتا ہے۔
 

افضل حسین

محفلین
یہ بت موبائل کے کی بورڈ پر کس طرح دست یاب ہوگا؟
Swift کی بورڈ میں نمبر والے بٹن (123) کو دبانےکے بعد جہاں یہ اضافی کی دکھائی دیں گے ان میں سے اللہ لکھے ہوئے کی کو کچھ دیر دبائیں رکھیں تو بت کا نشان ظاہر ہوگا.
IMG-20201004-144954.jpg
 
Top