شوقِ باغبانی

کچھ دن پہلے مجھے اپنے دوست کے استاد کے پاس جانا پڑا ۔وہاں جا کر ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا۔ان صاحب کے پاس 20 کنال کے قریب جگہ تھی جس میں انہوں نے مختلف قسم کے پودے اور درخت لگائے ہوئے تھے اور وہاں کا نظارہ بہت ہی خوبصورت تھا۔میں جب گھر واپس پہنچا تو تو میرا بھی دل کیا کہ کیوں نہ اس طرح کا کوئی کام کیا جائے۔
خوش قسمتی سے میرے گھر کے سامنے کافی جگہ ہے(تقریباً دو سے اڑھائی کنال) جو بالکل بیکار پڑی ہے یعنی ہم تو اس سے کم فائدہ اٹھاتے ہیں اور ہمارے ہمسائے اپنی مختلف چیزیں جیسے اپلے،بھینسوں کا گوبر ،اینٹیں وغیرہ سٹور کرنے کیلیے استعمال کرتے ہیں۔ میں نے ہمت کرکے 3 مرلہ کے قریب جگہ ابتدائی طور پر خالی کروائی اور باقی جگہ خالی کرنے کیلیے ہمسایوں کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔ فی الوقت 3 مرلہ جگہ کو صاف ستھرا اور برابر کیا ہے اور اس میں پودے ، عمدہ گھاس اور ہر اچھی چیز لگانا چاہتا ہوں اور مستقبل میں پورے کے پورے رقبے (اڑھائی کنال)کو گھیرنا چاہتا ہوں
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں نت نئے خوبصورت پودوں ،عمدہ گھاس اور مختلف چیزیں جو کارآمد ہیں سے بالکل نا بلد ہوں
اس لیے محفل میں موجود باغبانی کے شوقین یا تھوڑا بہت علم رکھنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ مجھے گائیڈ کریں اور مختلف قسم کے پودوں اچھی گھاس کے متعلق کچھ بتائیں
میں آپکی آراء کا انتظار کر رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہر کے کنارے مال روڈ کے قریب آپ کو نرسری کی بہت ساری دکانیں ملیں گی، وہاں ایک چکر لگائیں، آپ کو ہر قسم کی معلومات مل جائیں گی۔
 
نہر کے کنارے مال روڈ کے قریب آپ کو نرسری کی بہت ساری دکانیں ملیں گی، وہاں ایک چکر لگائیں، آپ کو ہر قسم کی معلومات مل جائیں گی۔
وہاں پہ تو لازمی جاؤں گا۔اور یہاں پر اس لیے پوسٹ کیا ہے کیونکہ میرے خیال میں ہر ایک آدمی کا اپنا تجربہ ہوتا ہے شاید یہاں مجھے یہاں کوئی اچھی نصحیت مل جائے
 

زبیر مرزا

محفلین
کچھہ موسمی سبزیاں ضرورکاشت کجئیے گا ۔ اگرآپ کراچی میں ہوتے تو ایمپریس مارکیٹ میں موسمی
سبزیوں کے بیج مل جاتے ہیں۔ بہرحال آپ سوکھا ثابت دھنیا جو گھرمیں عام طورپرموجودہوتاہے لے سکتے
ہیں۔ کچھہ تجربات کجئیے اورماحول اورصحت کو بہتربنائیں ہاں ہمیں باغبانی کے مراحل سے آگاہ کرنا
مت بھولیے گا
 
میں لاہور کے ایک نواحی گاؤں میں رہتا ہوں۔اور سبزیاں کاشت کرنے کیلیے ہماری کھیتی باڑی والی زمین ہے بندہ اس میں کاشت کرسکتا
 
میں دھنیا وغیرہ گھر میں بھی اگاتا رہتا ہوں اسکی خوشبو بہت اچھی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ سونف کا پودہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے
 
گزشته ماه ميں پاكستان ميں تھا ۔۔ ميں نے اپنے گھر ميں آسٹريلين گھاس كسي دوست كے مشورے سے لگوائے تھے ۔۔۔ ميں نے اسے بهتر پايا ۔۔ مكه المكرمه كي سر زمين كسي گھاس كا متحمل نهيں ۔۔۔ شايد يه خدا كي تقسيم كار هے ۔۔۔
 

یوسف-2

محفلین
کچی اورتازہ سونف ایک بارکھائی تھی ذائقہ بے حد اچھاتھا
سونف کے پودوں کے درمیان علی الصباح گزر کر دیکھیں۔ بن پئے نشہ سا چڑھنے لگتا ہے۔ کوئی تیس سال پہلے سونف کے کھیت سے گزرا تھا، وہ پُرکیف لمحات اب تک نہیں بھولے
 
بقول شاعر جب ہم نے کفن بیچنے شروع کیے تو لوگوں نے مرنا چھوڑ دیا(پتہ نہیں اصلی شعر کس طرح ہے)
اس کو میں اپنی زبان میں یوں کہوں گا
"جب ہم نے باغبانی شروع کی تو پودوں نے اُگنا چھوڑ دیا"
 

زبیر مرزا

محفلین
ارے طارق عزیز کا مشہورشعر ہے جو ہمیں بے حد پسند ہے
ہم وہ سیاہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں
کھولیں دوکان کفن کی تو سب مرنا چھوڑدیں
×××××××××××××××××××××××××××××××
باغبانی کے لیے مناسب موسم مٹی ، بیج ، پانی کی مقدار اور سورج کی روشنی کا مناسب انتظام اہم ہوتا ہے
 
میں مٹی بھی انتہائی زرخیز استعمال کی تھی اور موسم لاہور والا ہی ہے۔سورج کی روشنی بھی وافر مقدار میں ملتی ہے
اصل وجہ پانی بنا۔میں جس پانی کی موٹر سے پانی لگاتا تھا اسکا پانی انتہائی خراب نکلا۔ابھی کل ہی گورنمنٹ لیبارٹری سے چیک کروا کے آیا ہوں انہوں نے کہا ہےکہ یہ پانی انتہائی ناقص ہے۔:(
اور اس پانی کیوجہ سے آپ کی استعمال کی ہوئی مٹی بھی کافی متاثر ہو گئی ہے:cry:
اب میں نے اس جگہ پر نئی مٹی ڈالی ہے اور اور نیا واٹر پمپ لگوانے لگا ہوں
 
ویسے کہتے ہیں جو ہوتا ہے اچھا کیلیے ہوتا ہے۔اور اس ناکامی کی وجہ سے میرے آگے بہت سے اسرار رموز سے پردہ اٹھ گیا ہے اور اگر میں اس کام میں ناکام نہ ہوتا تو شاید ساری عمر ان چیزیوں کا پتہ نہ چلتا۔واقعی ہر کام میں حکمت ہوتی ہے:)
 
اوپرا ونفرے نے بھی ایک مرتبہ کہا تھا
Every thing is happened due to reason
یہ قول اور "جو ہوتا ہے اچھے کیلیے ہوتا ہے" والی بات مجھے ہر اس وقت یاد آ جاتی جب میں کسی چیز میں ناکام ہوجاتا ہوں یا غلط کر بیٹھتا ہوں۔
اور پھر بجائے غمگین ہونیکے میں وجوہات تلاش کرکے ان کا ازالہ کر دیتا ہوں۔آگے اللہ کی مرضی
 
Top