مقدس
لائبریرین
متلاشی بھیا کی شاعری تو توڑ موڑ کر کے یہ لکھا گیا ہے۔۔ مجھے شاعری کی الف ب بھی نہیں آتی۔۔ اس لیے نہ ڈانٹ کر اور شاعری کو سمجھانے کے طریقے نہ بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔۔۔
آفس سے جان چھڑا کر
یونیورسٹی سے گھبرا کر
مہینے بھر کی چھٹی لے کر
گھر کو کر کے جو پریشان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
ماما، چاچا، ماسا اور پھوپھا
سب سے تو ملنے جانا ہے
خالی ہاتھ جانا نہیں اچھا
سوٹ کیس بھر کر سامان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
کر کے کام دفتر کے اور پڑھائی
دیتا تھا جو رو رو دہائی
آرام کروں گا وہاں جاکر
ڈولے شولے بھی بناؤں گا
لے کے بڑے ارمان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
بولا مجھ سے کچھ ایسے وہ
خوش رہنا، گھبرا نا نہیں
کپڑے دھو کر جاؤں گا
کھانا بھی مہینے بھر کر پکا جاؤں گا
دے کر یہ اطمینان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
فون جو آیا، اس بار اس کا
لگا کچھ پریشان گھبرایا ہوا
پوچھنے پر بولا، پوچھو نا کہ کیا کیا ہوا
اماں نے جو چپڑی چپڑی کھلائی ہیں
خواب میں اب دادی نظر آئی ہیں
بھاگ سارا میرا ارمان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
آفس سے جان چھڑا کر
یونیورسٹی سے گھبرا کر
مہینے بھر کی چھٹی لے کر
گھر کو کر کے جو پریشان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
ماما، چاچا، ماسا اور پھوپھا
سب سے تو ملنے جانا ہے
خالی ہاتھ جانا نہیں اچھا
سوٹ کیس بھر کر سامان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
کر کے کام دفتر کے اور پڑھائی
دیتا تھا جو رو رو دہائی
آرام کروں گا وہاں جاکر
ڈولے شولے بھی بناؤں گا
لے کے بڑے ارمان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
بولا مجھ سے کچھ ایسے وہ
خوش رہنا، گھبرا نا نہیں
کپڑے دھو کر جاؤں گا
کھانا بھی مہینے بھر کر پکا جاؤں گا
دے کر یہ اطمینان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
فون جو آیا، اس بار اس کا
لگا کچھ پریشان گھبرایا ہوا
پوچھنے پر بولا، پوچھو نا کہ کیا کیا ہوا
اماں نے جو چپڑی چپڑی کھلائی ہیں
خواب میں اب دادی نظر آئی ہیں
بھاگ سارا میرا ارمان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے