تعارف ضبط حاضر ہوں

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، یہاں‌ ہمارے ہردلعزیز اور من بھاتے ساتھی، جناب محترم ضبط (ض ب ط) صاحب “ضبط“ فرما کر اپنا تعارف بکی بورڈ خود درج فرمائیں گے

ویسے تو ان کے تعارف کی ضرورت نہ پڑتی، لیکن چونکہ اس وقت وہ ہمارے ٹاپ ٹین ایکٹو ممبران میں‌ شامل ہیں، اس لیے یہ ضرورت ہوئی۔ دوسرا اسی بہانے ہمیں ان کے بارے میں کچھ نہ کچھ جاننے کا موقع مل جائے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے ضبط کو ذپ کرکے اطلاع بھی دے دی اور اس دھاگے کا لنک بھی “مرحمت فرما“ دیا ہے۔ امید ہے کہ اب وہ اسے گول نہیں کریں‌گے :D
 

دوست

محفلین
یہ ض ب ط خود کدھر ہیں۔
شاعری میں تو ان کی پوسٹیں جاری ہیں جہاں تک میرا خیال ہے۔
جواب تو دیں ادھر چاہے “جواب“ ہی ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ضبط خود ہی اس دھاگے پر نہیں‌آنا چاہ رہے، ورنہ میں نے انہیں پی ایم کرکے اس دھاگے کا پتہ بتا دیا تھا

بےبی ہاتھی
 

عمر سیف

محفلین
اچھا تو یہاں تعاف کروانا تھا میں نے۔ پہلے تو معذرت کہ میں یہاں تھا نہیں۔ کام میں مصروفیت کافی ہے اور پھر سفر بھی کافی لمبا کرنا پڑتا ہے۔ قیصرانی دوست اور شاہد معذرتخواہ ہوں۔
 

عمر سیف

محفلین

دوست

محفلین
جی جی۔
وہی عام سی باتیں۔ کہ نام کیا ہے، کیا کرتے ہیں۔ حاضر مقام، کس چیز سے چڑ ہے۔ کیا اچھا لگتا ہے۔
بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں، گھر والے پیار سے کیا کہتےہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
نام کو رہنے دیں۔ ضبط ہی کافی ہے۔ حاضر مقام لاہور ہے، ویسے روشنی کے شہر کراچی سے میرا تعلق ہے۔ تعلیم بی ایس سی تک اس کے بعد کمپیوٹر کے متعدد کورسز کرئے ہیں۔ آج کل ملازمت کر رہا ہوں ایک پرائیوٹ فرم میں۔
میرے خیال سے اتنا کافی ہے۔
 
Top