تعارف عثمان کا تعارف

عثمان

محفلین
السلام وعلیکم!
میں عثمان۔۔۔کینیڈا سے آپ کے فورم میں نووارد ہوں۔ اس اردو ویب کا پتہ مجھے اردو بلاگستان میں سفر کرتے ہوئے ہاتھ لگا ہے۔ اردو بلاگستان میں آپ میرا بلاگ خود کلامی کے نام سے پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نام میں اس سائٹ پر بطور مونیکر استعال کررہا ہوں کیونکہ حسب معمول کوئی صاحب میرے نام پر ہاتھ صاف کرچکے ہیں۔

مزید تفصیلات یہ کہ یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے حال ہی میں فارغ ا لتحصیل۔ عمر ۲۰ کے عشرے کے وسط میں، اور فی الحال غیر شادی شدہ ہوں۔ ملازمت دینے کے لئے حضرات، جبکہ رشتہ کے لئے خواہشمند خواتین رابطہ کرے میں بالکل نہ جھجکیں۔
میری زندگی تجربات، مشاہدات، اور مختلف موضوعات پر میری بکواس جاننے کے لئے میری خود کلامی دیکھئے۔
کوشش کروں گا کہ یہاں اچھا وقت بیتایا جاسکے۔

منجانب
عثمان
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اور خوش آمدید۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں آپ کی فیلڈ کیا تھی؟
 

عثمان

محفلین
خوش آمد ید
عثمان! ڈبل میتھ نا؟
ڈبل میتھ کی اصطلاح پاکستان میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں میتھ میجر بولا جاتا ہے۔ میجر کرنے کے لئے کم از کم پندرہ کورسز کرنے ہوتے ہیں۔ مزید بھی کئے جاسکتے ہیں۔ مجھے اندازہ نہیں کہ پاکستان کے ڈبل میتھ اور یہاں کے میتھ میجر کا موازنہ کیا ہے؟
 

عثمان

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

شکریہ۔
سیکھنے کا موقع تو مجھے آپ سے ملے گا۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے اہل اردو بھی یہاں ہے۔ ورنہ میں نے تو یہی سنا تھا کہ بھارت میں تو اُردو چل بسی۔
کیا آپ مجھے کسی ایسی فورم کا بتا سکتے ہیں جہاں اس سائٹ کے متعلق نئے آنے والوں کے سوالات کا جواب دیا گیا ہو؟
 

رانا

محفلین
خوش آمدید عثمان صاحب۔
امید ہے کہ میری طرح آپ کو بھی محفل بہت پسند آئے گی۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ڈبل میتھ کی اصطلاح پاکستان میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں میتھ میجر بولا جاتا ہے۔ میجر کرنے کے لئے کم از کم پندرہ کورسز کرنے ہوتے ہیں۔ مزید بھی کئے جاسکتے ہیں۔ مجھے اندازہ نہیں کہ پاکستان کے ڈبل میتھ اور یہاں کے میتھ میجر کا موازنہ کیا ہے؟
ایک کورس کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ہمارے ہاں تو دوسال تک مسلسل پڑھایا جاتا ہے۔ اور پھر دو سال بعد ایک مرتبہ ہی خون نچوڑا جاتاہے :)
 
Top