ایک بار پھر ہمیں ایک اور شخصیت کو جاننے کا موقع مل رہا ہے ۔ہماری یہ شخصیت یہاں رکن ہونے کے بعد بہت ایکٹو تھیں ہر جگہ ٹاپک پوسٹ کرنا ہر ٹاپک میں حصہ لینا انکا مشغلہ تھا پھر اچانک پتہ نہیں کہاں غائب ہو گئے۔
علی ذاکر کو خطرناک کام کرنے کا بڑا شوق ہے جیسے انٹرویو دینا اور شادی کرنا
محفل ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے محفل نے نا صرف ہمیں علم ،آگہی اور شعور دیا ،معلومات بانٹتے کا موقع دیا ہے بلکہ کئی خوبصورت رشتے بھی دیے ہیں۔کافی ممبران کو دوستی جیسے خوبصورت رشتے میں بھی باندھا ہے ۔
امن ایمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ محفل کے اوائل دنوں میں دوستوں کی ایک تکون بہت مشہور تھی
اسکے بعد محفل کے چند سال اور گزرنے کے بعد ایک اور تکون بہت مشہور ہوئی
طالوت
علی ذاکر کو محفل سے متعارف بھی
طالوت نے ہی کروایا تھا۔
آئیے جانتے ہیں انکی شخصیت اور پسند ناپسند کے بارے میں
میں دعوت دیتی ہوں اور خوش آمدید کہتی ہوں
چلیں آغاز کرتےکچھ رسمی سوالات سے
پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ اچانک غائب کہاں ہو گئے ہیں اور آجکل کیوں کسی بھی پوسٹ اورسیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ؟
علی ذاکر آپ کا نام ہے یا نک؟؟؟
میرا نام علی اعجاز ہے میرے والد محترم کا نام ذاکر ہے تو میں اعجاز لکھنے کی بجائے اپنے والد کا نام اپنے ساتھ لگانا زیادہ پسند کرتا ہوں
آپکی تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش(سن لکھنا ضروری نہیں)
میری تاریخ پیدائش 14 مارچ ہے اور میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوا تھا
اپنی شخصیت کو اگر تین الفاظ میں بیان کر سکیں اور ساتھ ہی تھوڑا بہت اپنے بارے میں مختصر سا تعارف
شخصیت کو بیان کرنا مشکل ہے تعبیر وہ محفل کے دوست زیادہ اچھی طرح بتا سکتے ہیں !
آجکل کیا مصروفیات ہیں پڑھ رہے ہیں یا کہیں ملازمت کر رہے ہیں؟
نہیں تعبیر ملازمت نہیں اب اپنے کاروبار کر رہا ہوں موٹر سائیکلوں کا اور موبائیل فونز کا !
مشاغل فارغ اوقات میں کتابیں پڑھنا اور دلچسپیاں محفل کے دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرنا !
پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے اور آجکل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
پاکستان میں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق ہے اور آجکل بھی وہاں ہی رہتا ہوں !
پسندیدہ ڈش اور میٹھے میں کیا پسند ہے
پسندیدہ ڈش ساگ ہے اور میٹھے میں کوئی میٹھا بولنے والا مل جائے !
کونسی ڈش کھانا پسند نہیں کرتے
ہر چیز شوق سے کھاتا ہوں !
والدین !
پرپل
سردیوں کا موسم
نکلتے سورج کو دیکھنا جو کئی بار دیکھا ہے !
یہ راز ہی رہنے دیں !
فی الحال کے لیے اتنا ہی باقی دوستوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ میری اور علی کا ساتھ دیں اور کچھ دلچسپ سوالات بھی پوچھیں