عماد نستعلیق فونٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

umad_nastaleeq.jpg

جواد نے میری درخواست پر عماد نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کر دیا ہے۔ اسے ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

عماد نستعلیق فونٹ

عماد نستعلیق فارسی طرز نستعلیق کا پہلا اردو اوپن ٹائپ فونٹ ہے۔ یہ یقیناً جواد کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔

والسلام
 
بلال

محفلین
اگر اس فانٹ کے وولٹ پر کوئی مزید خوبصورت فانٹس بنا سکے تو کیسا رہے گا؟

جو کچھ بھی کرنا ہو لیکن اگر ایک اچھا فانٹ بن جائے تو میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں۔۔۔ میں تو فانٹ بنانے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اگر جانتا ہوتا تو سب کچھ چھوڑ کر سب سے پہلے یہی کام کرتا کیونکہ آج تک اردو کا اصل فانٹ یعنی نستعلیق ٹھیک طرح سے بن ہی نہیں سکا۔۔۔ اور اگر بنا ہوا ہے تو مجھے ضرور بتا دیا جائے۔۔۔
 
ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی کیا آپ نے ویب پیج پر چیک کیا ہے؟ فائرفاکس کو کوئی شکایت نہیں لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر دو من کا ہو جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
نبیل بھائی کیا آپ نے ویب پیج پر چیک کیا ہے؟ فائرفاکس کو کوئی شکایت نہیں لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر دو من کا ہو جاتا ہے۔

اگر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے فولڈر میں نیا والا usp10.dll ڈال دیں تو یہ ایک چھٹانگ سے بھی زیادہ ہلکا ہو جائے گا! ;)
 
سبیل

محفلین
کوٕئی قرآنی عربی کا خوبصورت فونٹ بھی تیار کریں

السلام و علیکم
بھائی آپ کی کاوش اچھی ہے
لیکن ابھی تک قرآنی عربی کا کوئی اچھا فونٹ ابھی تک دستیاب نہیں ہے
اگر آپ اس جانب کوشش کریں تو نیکی بھی ہو گی اور بخشش کا سامان بھی ہو جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
السلام و علیکم
بھائی آپ کی کاوش اچھی ہے
لیکن ابھی تک قرآنی عربی کا کوئی اچھا فونٹ ابھی تک دستیاب نہیں ہے
اگر آپ اس جانب کوشش کریں تو نیکی بھی ہو گی اور بخشش کا سامان بھی ہو جائے گا۔

اس کی فکر نہ کریں۔ یہ کام ہمارا ہے :)
 
Top