مغزل
محفلین
غزل ناز غزل صاحبہ کا جیسے کہ ایک عرصہ قبل میں نے ان کی غزل کے ساتھ تعارف کروایا تھا۔( اور دعوت بھی دی تھی، مگر مصروفیات کی وجہ سے آنا ممکن نہ ہوسکا تھا۔)
غزل ناز غزل صاحبہ لڑکیوں کے تعلیمی ادارے میں صدر مدرس (ہیڈ مسٹریس) ہیں ، اسالیبِ ادب میں غزل صاحبہ کا حوالہ بنیادی طور پر غزل اور نظم ہے، مگر غزلیات میں خوب آہنگ کی مالک ہیں۔
خیبر پختون خواہ سے نسبت رکھنے والے حضرات جانتے ہیں کہ ایک عورت کا ادبی حوالے سے منسلک ہوناکیسا قابلِ ستائش ہے۔
چونکہ خود میرا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے تو مجھے خود نہ صرف اس کا حساس ہے بلکہ غزل نازغزل صاحبہ کی تکریم و حرمت کا مجھے خوب اندازہ ہے۔
محفل میں ہم اپنی ہم عمر اور بڑی بہنوں سے بھی ایک خاندان کا ساتعلق رکھتے ہیں اور چھوٹی بہنوں ہی کی طرح پیش آتے ہیں۔
مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ غزل نے مجھ ناچیز کی دعوت کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اردو ادب کے حوالے سے ہماری بزم کا حصّہ بھی بنیں مجھے امید ہے ہماری بہنوں کو ایک معتبر دوست کا ساتھ بھی نصیب ہوگا جو ان کی نہ صرف اصلاح کر سکیں گی بلکہ غزل کی آمد سے محفل کی تقدس میں بھی اضافہ ہوگا۔اس دعا کے ساتھ کہ غزل ناز غزل صاحبہ کی آمد سے ہم سب کو نہ صرف بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا بلکہ ہم آپ کے کلام سے بھی فیضیاب ہوں گے۔
مجھ ناچیز اور اردو محفل کے اراکین کی جانب سے غزل ناز غزل صاحبہ کو اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید