راحیل فاروق
محفلین
غم کے ماروں کو ستاروں پہ ہنسی آنے لگی
رہ نشینوں کو سواروں پہ ہنسی آنے لگی
چمکے آنسو تو تبسم کا گماں ہونے لگا
آنکھ روئی تو نظاروں پہ ہنسی آنے لگی
اس قدر لوگ ہنسے چار طرف سے کہ معاً
ایک پاگل کو ہزاروں پہ ہنسی آنے لگی
غمِ یاراں غمِ دنیا غمِ عقبیٰ غمِ ذات
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی
ہوئے جاتے ہیں زیادہ ہی کچھ اب رمز شناس
عقل مندوں کو اشاروں پہ ہنسی آنے لگی
باغبانو تمھیں ہم کچھ نہیں کہتے لیکن
اف خزاؤں کو بہاروں پہ ہنسی آنے لگی
قطرہ ہوں پر مجھے راحیلؔ خدا جانے کیوں
قعرِ دریا پہ کناروں پہ ہنسی آنے لگی
راحیلؔ فاروق
رہ نشینوں کو سواروں پہ ہنسی آنے لگی
چمکے آنسو تو تبسم کا گماں ہونے لگا
آنکھ روئی تو نظاروں پہ ہنسی آنے لگی
اس قدر لوگ ہنسے چار طرف سے کہ معاً
ایک پاگل کو ہزاروں پہ ہنسی آنے لگی
غمِ یاراں غمِ دنیا غمِ عقبیٰ غمِ ذات
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی
ہوئے جاتے ہیں زیادہ ہی کچھ اب رمز شناس
عقل مندوں کو اشاروں پہ ہنسی آنے لگی
باغبانو تمھیں ہم کچھ نہیں کہتے لیکن
اف خزاؤں کو بہاروں پہ ہنسی آنے لگی
قطرہ ہوں پر مجھے راحیلؔ خدا جانے کیوں
قعرِ دریا پہ کناروں پہ ہنسی آنے لگی
راحیلؔ فاروق