فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

عائشہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم!

کافی دن سے سوچ رہی تھی کہ ایک ایسا دھاگہ ہونا چاہیے جہاں ہم فزکس پر بات کر سکیں۔پھر انیس بھیا نے کہا تو تھوڑی ہمت بندھی اور اب یہاں میں ان سب بھیا اور بہنا لوگوں کو تنگ کروں گی جن پر فزکس کا اسٹوڈنٹ یا ٹیچر ہونے کا الزام ہے۔
محفل میں جو اسٹوڈنٹ ہیں اور جو ٹیچرز ہیں ان سب کو یہاں دعوت دی جاتی ہے۔ آپ اس مضموں کے متعلق کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔

والسلام
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
تو پہلا سوال جس کا جواب مجھے تقریبا آتا ہے اس کو کنفرم کرنے کے لیے پوچھ رہی ہوں۔

ہماری جو پاور ٹرانسمیشن کیبلز ہوتی ہیں ان پر کوئی انسولیشن نہیں ہوتی۔ اور پرندے بڑے اطمینان سے ان پر بیٹھے ہوتے ہیں ان کو شاک نہیں لگتا کیا؟
 
عسکری

معطل

سنگل فیز وائر میں دوڑتی پاور کو چھونے سے کرنٹ نہیں لگتا لیکن اگر یہی پرندے دوسری وائر پر بیٹھے پرندے کو ٹچ کریں تو 320 یا 220 وولٹ بن جاتی ہے اور یہ اسی وقت مر جاتے ہیں ۔ مطلب یہ جس پر بیٹھے ہوتے ہیں وہ تار میں دوڑتی ہوئی پاور ہوتی ہے جو رواں رہتی ہے لیکن دوسرے فیز کو چونے سے کونفلکٹ ہوتا ہے اور تباہی ۔
 
اوہ تو کیا وہاں دو وائرز نہیں ہوتیں؟
اچھا بھیا تو دوسری وائرز بھی پھر اسی وولٹیج کی ہوں گی ناں ان کو چھونے سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے ناں
 
قیصرانی

لائبریرین
بجلی کا جھٹکا تب تک نہیں لگتا جب تک سرکٹ مکمل نہیں ہوتا یعنی بجلی کی آمد اور پھر ارتھ ہونے تک۔ ایک تار پر بیٹھے پرندے کے جسم سے بجلی گذر تو رہی ہوتی ہے لیکن پوٹیشنل ڈفرینس نہیں بن پاتا جو جھٹکا کھانے کے لئے لازمی ہوتا ہے

اسی طرح کا کچھ جواب ہوگا :)
 
جب ایسا پرندہ اڑتا ہے اور غلطی سے اس کے پر دوسری تارکو لگیں اور پنجے پہلی تار پر ہوں تو شب برات یاد آ جاتی ہے :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بجلی کا جھٹکا تب تک نہیں لگتا جب تک سرکٹ مکمل نہیں ہوتا یعنی بجلی کی آمد اور پھر ارتھ ہونے تک۔ ایک تار پر بیٹھے پرندے کے جسم سے بجلی گذر تو رہی ہوتی ہے لیکن پوٹیشنل ڈفرینس نہیں بن پاتا جو جھٹکا کھانے کے لئے لازمی ہوتا ہے

اسی طرح کا کچھ جواب ہوگا :)
کچھ اس طرح کا جواب ہی میرے ذہن میں تھا۔ پرندے زمین کے ساتھ ان ٹچ نہیں ہوتے جبکہ ہمیں جب کرنٹ لگتا ہے تو ہم زمین پر ہوتے ہیں۔ زمین کا پوٹینشل صفر ہوگا جبکہ دوسری طرف 220 وولٹ ۔۔تو پوٹینشل کے فرق سے ہمیں کرنٹ لگے گا۔
 
عسکری

معطل
اوہ تو کیا وہاں دو وائرز نہیں ہوتیں؟
اچھا بھیا تو دوسری وائرز بھی پھر اسی وولٹیج کی ہوں گی ناں ان کو چھونے سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے ناں
نہیں وہ ایک وائر ہوتی ہے جو دو والی ہوتی ہیں ان پر ڈبل یا ٹرپل انسولیشن ہوتی ہے ۔ مین سنگل وائر ہوتی ہیں ہر وائیر میں ایک فیس دوڑ رہا ہوتا ہے تھری فیس اور ایک نووٹر ملا کر ایک سیٹ بنتا ہے ہر فیز کو دوسرے سر دور رکھا جاتا ہے یہ مشین کے اندر جا کر ملتے ہیں تو انرجی بنتی ہے اور چیزیں چلتی ہیں ۔ موٹر کے آرمیچر پر دونوں بش میں سے انجیکٹ ہو کر ملتے ہیں تو موٹر اس انرجی کھومتی ہے ۔ پر باہر یہ فیز ملیں تو بلاسٹ تباہی ہی ہوتی ہے اور پیچھے سے پاور ٹرپ ہو جاتی ہے فیوز اڑ جاتے ہیں یا بریکر کٹ آف ہو جاتے ہیں ۔ دوسری وائر میں پلس ہو گا اور اس میں نیگیٹیو چارج ہو گا تو کنفلکٹ ہی ہو گا نا پاور کا
 
ایک میں پلس، دوسری میں مائنس اور تیسرا فیز پوٹینشل ڈیفرنس؟ :censored:
 
عسکری

معطل
آپ تو بچپن سےہی خطروں کے کھلاڑی رہے ہیں:D
ہمارے استادوں نے ہمیں ایسا بنایا تھا اس میں ہمارا کیا قصور کچھ نے تو خاص نظر رکھی ہوئی تھی ہم پر :p ۔ ہمارے ایک استاد تھے وہ بہت ہی شریف اور ہانیسٹ آدمی تھے انہیوں نے عدالتی نوکری چھوڑ دی رشوت کو دیکھ کر اور استاد بن گئے تھے وہ ہمیں جب بھی بلاتے کہتے چلو اوئے منہوسو:D
 
Top