چلو میں بتاؤں فعولن ہے کیا شے؟

متحرک: وہ حرف جس پر زبر ، زیر یا پیش ہو۔ جیسے: اسامہ میں الف، سین اور میم۔
ساکن: وہ حرف جس پر سکون ہو۔ جیسے: اسامہ میں دوسرا الف اور ہ۔

فعولن کا آسان مطلب یہ ہے کہ پانچ حرف اس ترتیب پر ہوں: متحرک٘+متحرک+ساکن+متحرک+ساکن

حرفِ علت(واؤ،الف،یا) اگر لفظ کے آخر میں ہو تو اسے اس وزن کے اعتبار سے حذف بھی کرسکتے ہیں۔
نون غنہ(ں) کو شمار نہیں کیا جاتا۔

ناقدین حضرات سے گزارش ہے کہ مذکورہ بالا تفصیل میں اگر کوئی نقص ہے تو یہاں بیان کرنے کے بجائے مجھے بذریدہ ای۔میل بتادیں، تاکہ مبتدی کا ذہن تشویش کا شکار نہ ہوجائے۔
 

متلاشی

محفلین
یہ ”پیارے“ پِیَارے نہیں ہے اے پیارے۔:)
(یعنی لفظ پیارے کا تلفظ فعلن کے وزن پر ہے نہ کہ فعولن کے وزن پر)
نہیں متفق آپ سے میں اسامہ
یہ دونوں طرح سے ہی جائز ہے پیارے
(میں آپ سے متفق نہیں ہوں ۔۔۔! پیارے کو فعلن اور فعولن دونوں اوذان پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔۔۔)
 

متلاشی

محفلین
نہیں متفق آپ سے میں اسامہ
یہ دونوں طرح سے ہی جائز ہے پیارے
(میں آپ سے متفق نہیں ہوں ۔۔۔ ! پیارے کو فعلن اور فعولن دونوں اوذان پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ )
الف عین صاحب ادھر آئیے گا
استاذ محترم الف عین صاحب کی رائے درکار ہے بیچ اس مسئلہ میں ؟
 

رانا

محفلین


یہ بتا دو مجھے تم تو مانوں گا تم کو
کہ رانا کو کس خوشی میں بلایا:)
بحر کس سمندر کی رانی ہے بھیا
وزن کا اگر بھاؤ جو مجھ کو پتا ہو
تو سارے یہ شاعر جو محفل میں ہیں یاں
سبھی کا تو بھٹا بٹھا دیتا میں پھر:)
اکیلا پھرا کرتا میں پھر یہاں پر
منادی کراتا سبھی میں تو میں پھر
کہ شاعر یہاں اب نہ بولے کہیں بھی
جو کرنی ہیں باتیں "فعولن" میں کرلیں:)

بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا بھائی صاحب۔ لیکن ہمیں ٹیگ کرنے سے پہلے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کروالیں کہ شاعری کا جسم ہمارے ہاتھوں ایسا زخمی ہوگا کہ شائد جانبر بھی نہ ہوسکے۔:)
 
ارے شاعری تو نہیں ہے یہ بھائی
فعولن میں باتیں ہیں اور کچھ نہیں ہے
اسے شاعری تم نہ کہنا کبھی بھی
کہ ہے شاعری نام فکر اور فن کا
یہاں فکر تو کچھ سرے سے نہیں ہے
تو فن میں بھی تفصیل بے حد ہے پیارے
کہ فن نام ہے وزن اور قافیے کا
یہاں قافیہ بندی بالکل نہیں ہے
پھر اس وزن کی ہیں کئی ساری بحریں
فعولن ہے بس اک سمندر کا قطرہ
نہیں ہوگی زخمی یہاں شاعری کچھ
یہ وعدہ ہے وعدہ ہے وعدہ ہے وعدہ
 

متلاشی

محفلین
ارے شاعری تو نہیں ہے یہ بھائی
فعولن میں باتیں ہیں اور کچھ نہیں ہے
اسے شاعری تم نہ کہنا کبھی بھی
کہ ہے شاعری نام فکر اور فن کا
یہاں فکر تو کچھ سرے سے نہیں ہے
تو فن میں بھی تفصیل بے حد ہے پیارے
کہ فن نام ہے وزن اور قافیے کا
یہاں قافیہ بندی بالکل نہیں ہے
پھر اس وزن کی ہیں کئی ساری بحریں
فعولن ہے بس اک سمندر کا قطرہ
نہیں ہوگی زخمی یہاں شاعری کچھ
یہ وعدہ ہے وعدہ ہے وعدہ ہے وعدہ
اصل میں وزَن کا تلفظ وَزن ہے
نہیں وزن کوئی لفظ درحقیقت
 
Top