فقرے سے فقرہ ملائیے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک بات اور۔۔۔
کنگھی کرتے، بال سنوارتے جو بال ٹوٹ جائیں انھیں ڈسٹ بن میں ڈالنے کی بجائے دفن کرنا بہتر ہے ۔ جز انسانی ہونے کی وجہ سے قابل احترام ہیں۔ لیکن اس طرح پھیری والوں کو جو بال بیچے جاتے ہیں تو لازمی خواتین کے لمبے بال ہی ہوتے ہیں۔ کیا یہ بے پردگی میں شمار نہیں ہو گا۔
 
عظیم

محفلین

بالوں کو دفن کرنے والی بات تو سمجھ میں نہیں آ رہی کہ ایسا کیوں کیا/کہا جاتا ہے، اس طرح تو جو ناخن تراشے جاتے ہیں ان کا بھی احترام لازم ہو گا۔ بے پردگی کے بارے میں میرا نہیں خیال کہ ایسا فعل بے پردگی میں شمار ہو گا، کیوں کہ بالوں میں انفرادی طور پر کوئی نسوانی حسن نہیں ہے، یعنی عورت سے جدا ہو کر ان کی کوئی نسوانی حیثیت باقی نہیں رہتی!
 
عورتوں کو لازم ہے کہ کنگھا کرنے وغیرہ میں جو بال نکلیں انھیں کہیں چھپا دیں کہ ان پر اجنبی کی نظر نہ پڑے۔یا زمین میں دفن کردیں۔کیونکہ جس عضو کی طرف نظر کرنا، ناجائز ہے، اگر وہ بدن سے جدا ہوجائے تو اب بھی اس کی طرف نظر کرنا ،ناجائز ہی رہتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ انسانی بالوں کی خریدو فروخت بھی شرعا جائز نہیں ہے ۔

دارالافتاء

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالوں کو دفن کرنے والی بات تو سمجھ میں نہیں آ رہی کہ ایسا کیوں کیا/کہا جاتا ہے، اس طرح تو جو ناخن تراشے جاتے ہیں ان کا بھی احترام لازم ہو گا۔ بے پردگی کے بارے میں میرا نہیں خیال کہ ایسا فعل بے پردگی میں شمار ہو گا، کیوں کہ بالوں میں انفرادی طور پر کوئی نسوانی حسن نہیں ہے، یعنی عورت سے جدا ہو کر ان کی کوئی نسوانی حیثیت باقی نہیں رہتی!
چونکہ بالوں کے بارے بات ہو رہی تھی اس لیے انھی کا کہا۔ ناخنوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنا چاہئیے۔
 
Top