فونٹ ساز متوجہ ہوں‌

ذیشان حیدر

محفلین
محترم برادران!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میرے ذہن میں‌روزانہ ایک بات گھومتی رہتی ہے کہ جس طرح جمیل نوری نستعلیق ، جمیل کشیدہ فونٹ یا دوسرے فونٹس وغیرہ بنائے گئے ہیں اگر انہی کو ڈوٹڈ (Doted)کی شکل میں بنا دیا جائے تو کیسا رہے گا ۔ دراصل میں چاہتا ہوں کہ جو چھوٹے بچے جن کو پڑھنا لکھنا سیکھایا جاتا ہے اُن کےلئے مفید رہیں گے۔ بھائیو ! انگریز ی کے ڈوٹڈفونٹس کو دستیاب ہیں لیکن اردو کے ڈوٹڈ فونٹس ابھی تک دستیاب نہیں ہوسکے۔ جس کی وجہ سے بچے اپنی لکھائی درست نہیں کرسکتے۔میری بات آپ حضرات سمجھ گئے ہوں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ حضرات ڈوٹڈ فونٹس نوری نستعلیق یا نستعلیق میں بتائیں تاکہ بچوں کی ورک بک بنانے میں آسانی ہو اور بچے آسانی سے اچھائی لکھائی لکھ سکیں۔ نوازش ہوگی۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
جناب محسن صاحب، علوی صاحب و جمیل صاحب معہ فونٹ ساز و کاتبین حضرات

بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرات میں نے جمیل صاحب کے فونٹ کے اندر تھوڑی سی تبدیلی کر کے دیکھی دراصل میں اس معاملہ میں‌ان پڑھ ہوں‌ اس لئے مجھے اس فونٹ کا ہی سہارا لینا پڑا میں نے اس فونٹ میں‌ج چ ح خ ن کو ڈوٹڈکر کے دیکھا ہے ۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ میں نے فونٹ کو ہی اپلوڈ کرنے کی کوشش کی لیکن بائیٹس زیادہ ہونے کی بنا پر اپلوڈ نہ ہوسکا آپ تصویری شکل میں ملاحظہ فرما لیں۔ حضرت میں نے یہ کام صرف نمونہ کے طور پر کیا ہے۔ اگرمیری وجہ سے کسی کو دلی رنج ہو تو معاف فرمادیجئے گا۔ دراصل میں نہ تو کاتب ہوں اور نہ ہی فونٹ بنانے کے بارے میں معلومات رکھتا ہوں۔ مجھ سے الفاظ بن نہیں‌پا رہے کہ کس طرح ان کو ڈیزائن کروں‌۔ اور کس طرح ڈوٹڈ کی شکل میں مختلف الفاظ کو اکھٹا کروں۔ میں‌فونٹ ساز و کاتبین حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ میری اس کوشش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح‌کا فونٹ بنائیں ۔ جزاک اللہ خیرا و الحسن جزا
صرف ج چ ح خ ن ڈوٹڈ کی شکل میں ملاحظہ فرمائیں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
حضرت میں نے ربط دینے کی کافی کوشش کی لیکن فائل اٹیچ نہیں‌ہو پا رہی اس لئے تصویر ی شکل میں‌دے دیا ہے لیکن وہ بھی نہیں‌آیا پتہ نہیں کیوں
مہربانی فرما کر کچھ انتظار فرمائیے۔
 

محمدصابر

محفلین
تصویر تو نظر آرہی ہے۔ آپ کو ٹوٹی ہوئی لائن سے فانٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس قط ذرا پنسل کے سکے جیسا کرنا ہے۔ پرنٹنگ کرتے ہوئے اس کی کوئی بھی شکل بنائی جا سکتی ہے۔ اور جہاں تک مجھے پتہ ہے جمیل نستعلیق میں کوئی بیس ہزار سے اوپر لیگیچرز ہیں ان سب کو تبدیل کرنا ہے تو جمیل نستعلیق کی ٹیم سے رابطہ کریں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین

میں‌تو جمیل بھائی سے درخواست کروں‌گا کہ اس سلسلہ میں کچھ کریں اور اس طرح کے ڈوٹڈ فونٹ بنائیں ۔ نوازش ہوگی امید ہے کہ کچھ نہ کچھ جواب ضرور دیں‌گے۔
 

محمدصابر

محفلین
ویسے آپ بھی مشورہ دے سکتےہیں۔ اور بھی ممبران جیسے علوی امجد، عارف کریم، عبدالمجید، محمد عویدص،شاکر القادری اور آپ کے سر :) وغیرہ وغیرہ(جس کا نام بھول گیا ہوں اس سے معذرت) وہ بھی مشورہ دے سکتے ہیں۔ مہوش علی نے بڑی اچھی ٹپس دے رکھی ہیں نستعلیق فونٹ سازی پر۔
 
ویسے آپ بھی مشورہ دے سکتےہیں۔ اور بھی ممبران جیسے علوی امجد، عارف کریم، محمد عویدص،شاکر القادری اور آپ کے سر :) وغیرہ وغیرہ(جس کا نام بھول گیا ہوں اس سے معذرت) وہ بھی مشورہ دے سکتے ہیں۔ مہوش علی نے بڑی اچھی ٹپس دے رکھی ہیں نستعلیق فونٹ سازی پر۔

خیر اب تو میں اور محسن دونوں فونٹ سازی سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ محسن سافٹ ویئر ہاؤس میں اور میں اخبار میں۔
 
پی ڈی ایم ایس کا پنسل نفیس نستعلیق ہاتھ کی لکھائی سے ملتا جلتا ہے لیکن ڈاٹڈ یہ بھی نہیں ہے۔
b168.gif
 
Top