تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 60: موسم

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔​

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔​

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔​

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔​

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔​

تو آغاز کرتے ہیں۔​

موضوع: موسم
تاریخ: 2 تا 16 اکتوبر 2016​
 
تاریخ کے اعتبار سے تو یہ آج 2 اکتوبر 2016 کی دوپہر کی تصویر ہے.
مگر موسم کے اعتبار سے جون جولائی کی دوپہر معلوم ہو رہی تھی. اس وقت درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور ریئل فیل 41 ڈگری تھا.

مقام: دینہ
20161002_111638_HDR_zpsxrytpstv.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
آج بارش سے پہلے کا منظر

temp.jpg

کوالٹی کمپرومائز کی درخواست ہے کیونکہ میرے پاس ڈیجیٹل "کیم یا کوالٹی کیم ان فون" نہیں ہے۔
فوٹوگرافی کا شوق ہے مگر سمجھ نہیں۔سیکھنے کی کوشش تب کروں گا جب "ہتھیار کوالٹی آمیز " ہوں گے۔سمائلس
 
السلام و علیکم !
یہ تصویر پچھلے سال ناران جاتے ہوئے ایبٹ آباد سے مانسہرہ کے درمیان جو موڑ آتے ہیں وہاں پہ کھینچی تھی ۔۔۔ نومبر کی 2 تاریخ کو ۔۔۔ نومبر کی دھوپ اس
پہاڑی علاقےمیں دور سےجو ہلکی سی دُھند کا سماں پیش کرتی ہے وہ آپ بھی ملاحظہ کریں
2w4z1ic.jpg
 
السلام و علیکم !
یہ تصویر پچھلے سال ناران جاتے ہوئے ایبٹ آباد سے مانسہرہ کے درمیان جو موڑ آتے ہیں وہاں پہ کھینچی تھی ۔۔۔ نومبر کی 2 تاریخ کو ۔۔۔ نومبر کی دھوپ اس
پہاڑی علاقےمیں دور سےجو ہلکی سی دُھند کا سماں پیش کرتی ہے وہ آپ بھی ملاحظہ کریں
2w4z1ic.jpg

اُسی ہفتے میں جھیل سیف الملوک سے آنسو جھیل کی جانب جانے والے رستے پہ یہ تصویر لی گئی تھی۔
300wj8m.jpg
اچھی تصاویر ہیں.
تھیم کی لڑی میں کوشش کیجیے کہ دیے گئے دورانیے میں کھچی ہوئی تصویر پوسٹ کریں. :)
 
اچھی تصاویر ہیں.
تھیم کی لڑی میں کوشش کیجیے کہ دیے گئے دورانیے میں کھچی ہوئی تصویر پوسٹ کریں. :)
دیئے گئے دورانیے میں کو ئی تصویر نہیں تھی میرے پاس اور کھینچ بھی نہیں سکتا کیونکہ نوکیا 105 سے ممکن نہیں ہے اس لیے بحالتِ مجبوری پُرانی تصویر پوسٹ کر دیں :)
 
دیئے گئے دورانیے میں کو ئی تصویر نہیں تھی میرے پاس اور کھینچ بھی نہیں سکتا کیونکہ نوکیا 105 سے ممکن نہیں ہے اس لیے بحالتِ مجبوری پُرانی تصویر پوسٹ کر دیں :)
ابھی بہت وقت باقی ہے، کوئی نہ کوئی موسم تو آپ کے آس پاس چل ہی رہا ہو گا۔ تصویر کھینچئے اور پوسٹ کر دیجئے۔ :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
آج موسم خوشگوار رہا تیز ہوائیں چلتی رہیں :)
میرے سکول میں موجود پاکستانی پرچم ہواؤں کے چلنے کا پتا دیتے ہوئے :)

1005161336c_zpsdzdhztzv.jpg


گھر میں کھڑے ہو کر سامنے دِکھتے آسمان پر انگڑائی لیتے موسم کو قید کرنے کی سعی :)

DSC_1353_zpsxuajjwg5.jpg


کالج میں ایک مرتبہ بادل ایسے چھائے کہ دن میں رات کا سا سماں ہو گیا :)

DSC_1064_zps1nvpe0zm.jpg
 

زیک

مسافر
ہفتے سے اوپر ہو گیا کافی تصاویر کھینچی تھیں مگر پراسس کرنے کا وقت نہیں ملا۔ لہذا فی الحال فون سے ایک تصویر
 
Top