لغات برقیانے کا منصوبہ

شاکرالقادری

لائبریرین
القلم کے زیر اہتمام اردو کی معروف اور مستد لغات کو برقیانے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے سر دست ہمارے پاس ۔فرہنگ آصفیہ اور نوراللغات موجود ہیں ۔ مشورہ درکار ہے کہ کیا ان لغات پر کام کرنا بہتر ہوگا اور کیا ان پر پہلے سے کام تو نہیں ہو رہا؟
یہ بھی تجویز کیجئے کہ ان کو برقیانے کی صورت کیا ہوﹶ؟
میرے خیال میں تو انہیں ایکسل شیٹ کی صورت میں برقیانا چاہیئے تاکہ یہ مستقبل میں بطور ڈیٹا فائل کے ڈیسک ٹاپ اور ویب اطلاقیوں میں بھی استعمال کی جا سکیں
محترم اعجاز عبید بھائی، برادر محمد وارث، خانم شگفتہ سیداور عزیزی ابن سعید آپ سےبالخصوص مشورہ درکار ہے کہ ایکسل شیٹ کا نمونہ کیا ہونا چاہیے
کیا ایک ہی شیٹ میں الفاظ اور ان کے سامنے کے کالموں میں فرہنگ آصفیہ اور نور اللغات کے معانی لکھ دیے جائیں یا دونوں لغات کے لیے علیحدہ علیحدہ ایکسل شیٹ بنائی جائے
مزید اس شیٹ میں کوئی خاص اہتمام رکھنا ہو تو بھی بتایئے گا
 
ان لغات پر ہم یقیناً کام کر رہے ہیں۔ بلکہ کافی عرصہ سے ہمارا کام بوجود معطل ہے اور امید ہے کہ اگلے ایک ماہ میں اس کام کو دوبارہ آگے بڑھا سکیں گے۔ در اصل ہمیں کسی چیز کا انتظار ہے۔ بہر کیف ہمارا کام یکسر مختلف ہے لہٰذا جس انداز سے آپ سوچ رہے ہیں اس طرح کا کام ہونا چاہئیے۔ آپ خود تو ہمین "تاج" بخشنے میں مصروف ہیں اس لئے ہم نہیں چاہتے تھے کہ آپ کی توجہ منتشر کرائی جائے۔ لیکن دیگر احباب اگر فرصت سے ہیں تو ان ڈکشنریز پر یقیناً کام ہونا چاہئیے۔ اس حوالے سے ہمارا مشورہ درج ذیل ہے:

- اولین مرحلہ میں دو دو احباب کا گروپ بنایا جائے۔
- ہر گروپ کو چند صفحات تفویض کیئے جائیں۔
- اور ایک سادہ ایکسل فائل، نوٹ پیڈ یا کسی دوسرے سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں محض تمام الفاظ سطر وار، ترتیب سے لکھنے کو کہا جائے۔
- چونکہ دونوں لغات میں کئی الفاظ مشترک نہیں ہیں اور ترتیب بھی مختلف ہے اس لئے دونوں لغات کی علیحدہ فائلیں بنانا بہتر ہوگا۔
- اگلے مرحلے میں جب ہمارے پاس دونوں ڈکشنریز کے تمام الفاظ موجود ہوں گے تو اس کے بعد کا کام ذرا وقت طلب ہوگا لہٰذا اس کی کولیبوریشن کا زیدہ بہتر انتظام کر دیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ اس کے لئے کوئی ویب فارم بنا دیا جائے جہاں لوگ ایک ایک لفظ کے معانی و دیگر خواص کی خانہ پری کر سکیں۔ یا ضرورت پڑنے پر اسپریڈ شیٹ کا استعمال بھی کیا جا سکے گا۔

دو دو احباب کی ٹیم بنانے کا مشورہ اس لئے دیا ہے کہ اس طرح بعض حالات میں کام بہت خوبصورتی اور رفتار سے ہو سکتا ہے۔ مثلاً ہم نے فاتح الدین بشیر بھائی کے ساتھ یوں کام کیا تھا کہ فون یا اسکائپ پر وائس چیٹ کرتے تھے، اس طرح ہم میں سے ایک کا کام محض پڑھنا اور دوسرے کا کام محض لکھنا ہوتا تھا۔ یوں رفتار بھی خوب ہوتی تھی، آنکھیں بھی نہیں دکھتی تھیں، املا کی غلطیاں بھی برائے نام ہوتی تھیں اور کام سے اوبتے بھی نہیں تھے۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
بہت اچھا مشورہ ہے، دو دو احباب کا، اگر وقت کا فرق نہ ہو تو میں بھی اس میں حصہ ڈالوں گا انشااللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم، بہت نیک کام ہے یہ، اور انشاءاللہ مقدور بھر میں بھی حاضر ہوں۔

میرے خیال میں بھی دونوں لغات کی علیحدہ فائلز بہتر رہیں گی۔
 
میم نون

محفلین
جزاک اللہ، بہت اچھا کام کر رہے ہیں، کچھ عرصہ قبل میں نے فیروزالغات کو سکین کرنے کے بارے میں سوچا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر نہ کر سکا، جنمیں ایک تو مصروفیت تھی اور پھر سکینر کا خراب ہونا تھا، لیکن سب سے اہم وجہ یہ تھی کہ سکین کرنے کے دوران خطرہ تھا کہ کتاب کے صفحے علیحدہ ہو جائیں گے، اور یہاں پر ایسی کتابوں کو حاصل کرنا ممکن نہیں، پہلے ہی بڑی کوشش کر کے پاکستان سے منگوائی تھی۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
تمام مشورہ دینے والے احباب کا شکریہ
میرا خیال ہے کہ گروپ کو چند چند صفحات سونپنے کی بجائے ایک ”حرف“ سونپ دیا جائے جس سے متعلقہ الفاظ کو وہ ایکسل شیٹ میں منتقل کر دیں
میرے پاس فرہنگ آصفیہ ڈیجاوو فارمیٹ میں ہے اس لیے جو احباب اس منصوبہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ سب سے پہلے ڈیجاوو ویور کو ڈاون لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر پر نصب کر لیں تاکہ وہ فرہنگ آصفیہ کو پڑ ھ سکیں

ڈاؤن لوڈ ڈیجاوو ویور

فرہنگ آصفیہ جلد اول ( 1908) سیداحمد دہلوی ( djvu: 47 MB )

فرہنگ آصفیہ جلد دوم ( 1908) سیداحمد دہلوی ( djvu: 32 MB )

فرہنگ آصفیہ جلد سوم ( 1908) سیداحمد دہلوی ( djvu: 47 MB )

فرہنگ آصفیہ جلد چہارم ( 1908) سیداحمد دہلوی ( djvu: 47 MB )

ابن سعید ! ۔ ۔ ۔ ۔ اب کچھ باتیں آپ سے! کچھ عرصہ پیشتر میں نے عارف کریم کی وساطت سے آپ تک یہ گزارش بھجوائی تھی کہ اگر مجھے القلم یا القرطاس پر ایک ایسا ویب اطلاقیہ سیٹ کر دیا جائے جس میں لغات کے لیے آن لائن ڈیٹا انٹری ہو سکے اور تمام ڈیٹا کو ہم اگر جاہیں تو ایکسل شیٹ کی صورت میں بھی حاصل کر سکیں، لیکن شاید میری سستی تھی کہ میں نے مجوزہ فارم کا نمونہ عارف کو نہیں دیا تھا۔ حالانکہ ایک آدھ بار اس نے مجھے یاد دھانی بھی کرائی تھی

میرے ذہن میں یہ خاکہ تھا کہ مختلف لغات کی مدد سے الفاظ کی ایک جامع فہرست بنا لی جائے اور پھر: ذیل کے خاکہ کے مطابق ڈیٹا انٹر کا کام شروع کر دیا جائے

الفاظ ۔۔۔۔ تلفظ ۔۔ ۔جس زبان کا لفظ ہے ۔۔ ۔ ۔ تذکیر و تانیث ۔ ۔ ۔ ۔ معنی لغت نمبر1 ۔ ۔ ۔ ۔ معنی لغت نمبر 2۔ ۔ ۔ ۔ ۔ معنی لغت نمبر 3 ۔۔۔ ۔۔ سند کے لیے کوئی شعر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لفظ کے اعداد

مثلا
عدم ۔ ۔ ۔[عَ دَ] ۔ ۔ ۔ عربی یا [ع] ۔۔ ۔تذکیر و تانیث [م/مذ] ۔ ۔ ۔معنی امیر اللغات ۔۔ ۔ معنی نوراللغات ۔ ۔ ۔ معنی فرہنگ آصفیہ ۔ ۔ ۔ معنی فرہنگ عثمانیہ ۔ ۔ ۔ معنی لغات النسا ۔ ۔ ۔ شعر۔ ۔۔ ۔ اعداد

علی ہذالقیاس ۔ ۔ ۔ اس فارم میں لچک ہونا چاہیئے تاکہ کچھ فیلڈز کا اضافہ یا کمی کی جا سکے مثلا اگر فی الحال دو لغات پر کام کیا جارہا ہو تو کسی بھی وقت تیسر ی اور چوتھی یا پانچویں لغت کو شامل کرنےکی گنجائش موجود ہو
اور آن لائن مرتب ہونے والے اس ڈیٹا کو ایکسل شیٹ اور ایم ایکس ایل فائلوں میں حاصل بھی کی جا سکے

مزید آپ خود بہتر جانتے ہیں
 
شاکر

محفلین
مکمل فیروز اللغات کی اسکیننگ کا کام میں اپنے ذمّہ لے سکتا ہوں۔ اس سے قبل القاموس الوحید کی اسکیننگ پہلے ہی کتاب و سنت ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے کی جا چکی ہے، الحمدللہ۔
 
آرکائیو ڈاٹ آرگ پر فرہنگ آصفیہ اور نور اللغات کی پی ڈی ایف، امیج اور ڈیجاویو فارمیٹ کی کاپیاں دستیاب ہیں۔ نیز یہ کہ پچھلے دنوں فاتح بھائی اور سخنور بھائی نے ان لغات کے روابط محفل میں شئیر کیئے تھے۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
ابن سعید ! ۔ ۔ ۔ ۔ اب کچھ باتیں آپ سے! کچھ عرصہ پیشتر میں نے عارف کریم کی وساطت سے آپ تک یہ گزارش بھجوائی تھی کہ اگر مجھے القلم یا القرطاس پر ایک ایسا ویب اطلاقیہ سیٹ کر دیا جائے جس میں لغات کے لیے آن لائن ڈیٹا انٹری ہو سکے اور تمام ڈیٹا کو ہم اگر جاہیں تو ایکسل شیٹ کی صورت میں بھی حاصل کر سکیں، لیکن شاید میری سستی تھی کہ میں نے مجوزہ فارم کا نمونہ عارف کو نہیں دیا تھا۔ حالانکہ ایک آدھ بار اس نے مجھے یاد دھانی بھی کرائی تھی

میرے ذہن میں یہ خاکہ تھا کہ مختلف لغات کی مدد سے الفاظ کی ایک جامع فہرست بنا لی جائے اور پھر: ذیل کے خاکہ کے مطابق ڈیٹا انٹر کا کام شروع کر دیا جائے

الفاظ ۔۔۔۔ تلفظ ۔۔ ۔جس زبان کا لفظ ہے ۔۔ ۔ ۔ تذکیر و تانیث ۔ ۔ ۔ ۔ معنی لغت نمبر1 ۔ ۔ ۔ ۔ معنی لغت نمبر 2۔ ۔ ۔ ۔ ۔ معنی لغت نمبر 3 ۔۔۔ ۔۔ سند کے لیے کوئی شعر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لفظ کے اعداد

مثلا
عدم ۔ ۔ ۔[عَ دَ] ۔ ۔ ۔ عربی یا [ع] ۔۔ ۔تذکیر و تانیث [م/مذ] ۔ ۔ ۔معنی امیر اللغات ۔۔ ۔ معنی نوراللغات ۔ ۔ ۔ معنی فرہنگ آصفیہ ۔ ۔ ۔ معنی فرہنگ عثمانیہ ۔ ۔ ۔ معنی لغات النسا ۔ ۔ ۔ شعر۔ ۔۔ ۔ اعداد

علی ہذالقیاس ۔ ۔ ۔ اس فارم میں لچک ہونا چاہیئے تاکہ کچھ فیلڈز کا اضافہ یا کمی کی جا سکے مثلا اگر فی الحال دو لغات پر کام کیا جارہا ہو تو کسی بھی وقت تیسر ی اور چوتھی یا پانچویں لغت کو شامل کرنےکی گنجائش موجود ہو
اور آن لائن مرتب ہونے والے اس ڈیٹا کو ایکسل شیٹ اور ایم ایکس ایل فائلوں میں حاصل بھی کی جا سکے

مزید آپ خود بہتر جانتے ہیں

کیا کچھ اس طرح
 
شاکرالقادری

لائبریرین
واہ بہت خوب
ڈیٹا انٹری کا سیکشن اگر کچھ اس طرح ہو

کسی ایک لغت کو منتخب کرنے پر ڈیتا شیٹ کے اوپر اس کا نام ظاہر ہو ۔ ۔ ۔ ۔ اور محفوظ کرنے پر ڈیٹا اسی لغت کے ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو
اور ڈیٹا شیٹ ایک ہی صفحہ پر ظاہر ہو تاکہ آسانی سے کالم/ فیلڈز میں ڈیٹا انٹری کی جا سکے
3-9-20112-44-27AM.jpg

ڈیٹا شیٹ کے عمودی کالموں کو افقی کالموں کی صورت میں رکھا جا سکتا ہے
اسظرح
لفظ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تلفظ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
زبان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
علی ہذالقیاس
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میرے ایک دوست وصی اللہ کھوکھر صاحب نے مقتدر کی شائع کردہ ”جامع الامثال“ کو برقیانے کا ذمہ لے لیا ہے
 
محمدصابر

محفلین
واہ کمال کی چیز ہے، میں نے ابھی چند ایک الفاظ لکھے ہیں اس میں، اسے مزید کسٹمائز کیا جا سکتا ہے لیکن آئیڈیا اچھا ہے۔

رات اس دھاگے کو پڑھتے پڑھتے ذہن میں اس اطلاقیے کا خیال آیا تو بنا دیا۔ ابھی اس کی سی ایس ایس میں تبدیلیاں کرنا باقی ہیں۔آپ اپنی تجاویز ضرور دیں۔
 
محمدصابر

محفلین
واہ بہت خوب
ڈیٹا انٹری کا سیکشن اگر کچھ اس طرح ہو

کسی ایک لغت کو منتخب کرنے پر ڈیتا شیٹ کے اوپر اس کا نام ظاہر ہو ۔ ۔ ۔ ۔ اور محفوظ کرنے پر ڈیٹا اسی لغت کے ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو
اور ڈیٹا شیٹ ایک ہی صفحہ پر ظاہر ہو تاکہ آسانی سے کالم/ فیلڈز میں ڈیٹا انٹری کی جا سکے
3-9-20112-44-27AM.jpg

ڈیٹا شیٹ کے عمودی کالموں کو افقی کالموں کی صورت میں رکھا جا سکتا ہے
اسظرح
لفظ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تلفظ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
زبان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
علی ہذالقیاس

میرے اطلاقیے میں کسی ایک لفظ کی مکمل تفصیل ڈالیں تو آپ کو صفحہ اول پر وہ فارمیٹ نظر آجائے گا جس میں وہ نظر آئے گا۔ اس اطلاقیے میں ہر فرہنگ کو علیحدہ علیحدہ نکالا جا سکتا ہے۔ اس کو پی ڈی ایف، ورڈ یا ایکس ایم ایل میں بھی نکالا جاسکتا ہے۔
 
میں نے لفظ الف کی تفصیل دو تین مرتبہ لکھی اور محفوظ کی محفوظ کا بٹن دبانے کے بعد بیغام ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سطر شامل ہو گئی ہے
لیکن صفحہ اول پر الف کی تفصیلات نظر نہیں آتیں
لفظ الف پر کلک کرتا ہوں تو لکھا ہوا آتا ہے ۔ ۔ ۔ کوئی ڈیٹا موجود نہیں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس اطلاقیہ کے تین ہونا چاہیں
عوامی منظر ۔ ۔ ۔ ۔
یہاں صرف عوام الناس لغات سے استفادہ کر سکیں۔
اس منظر میں ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی لفظ لکھنے ۔ ۔ ۔ ۔ لغت منتخب کرنے کا آپشنز ہوں اور ان آپشنز کو منتخب کرنے پر اس لفظ کی تفصیل منتخب کردہ لغت کے مطابق ظاہر ہو جائے

یوزر انٹر فیس
اس منظر میں منظور شدہ اراکین کو ڈیٹا انٹری کی سہولت دی جائے ۔ ۔اور یہ منظر یوزر فرینڈلی ہو تاکہ اراکین کو ڈیٹا انٹر میں دشواری نہ ہو

ایڈمن پینل

اس حصہ میں منتظم کو اختیار ہو کہ وہ کن اراکین کو ڈیٹا انٹر کرنے کی اجازت دیتا ہے اور دیگر انتظامی امور، سامل شدہ ڈیٹا کی منظوری وغیرہ

ٹائپنگ ایریا کا فونٹ تبدیل کرنا ضروری ہے موجودہ فونٹ الفاظ کو توڑ کر دکھاتا ہے
ٹائپنگ ایریا میں اردو پیڈ شامل کیا جانا چاہیئے تاکہ ہر ایک استفادہ کر سکے
ایکشنز سے متعلق تمام ہدایات اردو میں ہوں
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شاکرالقادری جی
اللہ کی امان سدا آپ پر
جب یہ پراجیکٹ شروع کریں تو مجھ خاکسار کو بھی خدمت کا موقع دیجیے گا ۔
اور رہنماءی کیجیے گا کہ میں اس میں کیسے حصہ لے سکتا ہوں ۔ ؟
 
Top