لوگ عدلیہ سے مایوس ہیں

نبیل

تکنیکی معاون
ذرا نئے چیف جسٹس صاحب کی بات سنیں کیا کہتے ہیں۔

پاکستان کے نئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔

کیا معصومیت ہے چیف جسٹس صاحب کی۔ پاکستان کی اعلی عدالتیں اگر آمریتوں کو استحکام بخشتی رہی ہیں تو اس سے کیا عوام کا عدالتوں پر یقین پختہ ہونا تھا۔
 
ذرا نئے چیف جسٹس صاحب کی بات سنیں کیا کہتے ہیں۔

کیا معصومیت ہے چیف جسٹس صاحب کی۔ پاکستان کی اعلی عدالتیں اگر آمریتوں کو استحکام بخشتی رہی ہیں تو اس سے کیا عوام کا عدالتوں پر یقین پختہ ہونا تھا۔

اسے کہتے ہیں خود شناسی
 
arifkarim

معطل
ذرا نئے چیف جسٹس صاحب کی بات سنیں کیا کہتے ہیں۔

کیا معصومیت ہے چیف جسٹس صاحب کی۔ پاکستان کی اعلی عدالتیں اگر آمریتوں کو استحکام بخشتی رہی ہیں تو اس سے کیا عوام کا عدالتوں پر یقین پختہ ہونا تھا۔

بھائی جس ملک میں چیف جسٹس انصاف کیلئے مارا مارا پھرتا رہا، وہ عوام کو کیا اعتماد دے گا :grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تھریڈ اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ اس فورم، جو کہ انٹرنیٹ کی پہلی یونیکوڈ اردو فورم ہے، کا پہلا تھریڈ ہے۔ یہ میں نے محض یہ تجرباتی طور پر پوسٹ کیا تھا۔ یہ اتفاق ہی ہے کہ قریباً ڈھائی سال کے بعد اس پر پھر سے جواب پوسٹ ہو رہے ہیں۔
 
''اردو مجلس'' والوں کا دعوی' ہے کہ انکا فارم اردو کا پہلا یونیکوڈ فارم ہے، اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟
 
دوست

محفلین
پہلا وی بلیٹن فورم لکھا ہوگا۔ ورنہ سانچ کو آنچ کیا۔
ویسے ہمیں‌ عادت ہے ایک چیز پکڑ لیں تو چھوڑتے ہی نہیں۔ جیو کا نام چلا تو قصائیوں نے بھی اپنے دوکانوں کے نام جیو مٹن شاپ رکھ لیے۔ ایسے ہی اردو محفل نے اردو کا پہلا یونیکوڈ فورم کیا لکھا ہر اردو فورم فلانا فلانا پہلا اردو یونیکوڈ فورم لکھنے کو فرض سمجھتا ہے۔
 
اردو کا پہلا یونی کوڈ فورم اردو محفل ہے جبکہ پہلا یونی کوڈ وی بی کا اعزاز اردو مجلس کے حصے آتا ہے ہاں یہ اور بات ہے کہ تکنیکی معاونت اردو محفل سے ہی انہیں ملی اور وہاں بھی ویب پیڈ نبیل کا ہی استعمال ہو رہا ہے ۔
 
محمدصابر

محفلین
میں نے اس تھریڈ کو تجرباتی طور پر کھولا ہے تو پتہ چلا ہے کہ یہ فورم عدلیہ کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے :)
 
زین

لائبریرین
اتفاق سے آج بھی سانگھڑ میں چیف جسٹس نے خطاب کیا ۔ میں اس وقت کہیں‌جارہا ہوں ۔ رات کو آکر ان کا خطاب پوسٹ کرتا ہوں‌
 
ساجد

محفلین
اب تو افتخار چوہدری صاحب بھی کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پیدا ہوئی اور طالبانی نظام عدل کا شہرہ ہوا۔
اگر عدلیہ کی سب سے محترم ہستی یعنی چیف جسٹس صاحب یہ فرما رہے ہیں تو اس میں شک والی بات نہیں ہے ۔ ان کے کرنے کا کام یہ ہے کہ وہ ریاست کے اس اہم ادارے میں اصلاح لائیں اور عوام کا اعتماد بحال کریں۔
 
فرخ

محفلین
عدلیہ سے مراد صرف سپریم کورٹ نہیں ہوتی، باقی عدالتیں بھی اسی کھاتے کا حصہ ہیں۔
اور یہ ایک حقیقت ہے کہ عدلیہ میں بھی کرپشن موجود ہے، خاص طورپر سیشن عدالتوں کے ججوں میں تو بہت ہے اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔۔۔۔
 
Top