لوگ چونا کیوں لگاتے ہیں

نیرنگ خیال

لائبریرین
اہل مشرق اس فن میں طاق ہیں۔۔۔ مغربی اقوام بھی ہونگی۔ پر ان کی بابت تو مغربی ممالک میں بسنے والے ہی بتا سکتے ہیں۔
اور فن ہے "چونا لگانا"
چونا لگانے کے کئی مطالب ہیں۔۔۔
گھر کی دیواروں پر چونا لگایا جاتا ہے۔۔۔۔
پان کے پتے پر بھی چونا لگایا جاتا۔۔۔۔
کچھ لوگ دوسروں کو بھی پتا سمجھ کر چونا لگا دیتے ہیں۔۔۔ اور تاویل یہ پیش کرتے ہیں کہ اس سے خوبصورتی بڑھ جاتی ہے۔۔۔ ;)
تو آپ تمام احباب جو چونا لگانے اور لگوانے کے ماہر ہیں۔۔:p ذرا اس بات پر تفصیلی روشنی ڈالیں کہ لوگ چونا کیوں لگاتے ہیں۔۔۔:cowboy:
پان کھانے والے اراکین کو خاص دعوت ہے۔۔۔ :bighug:
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم پان نہیں کھاتے صرف ۔۔۔۔۔۔ :D

بقول شخصے
سب بتا دوں کیا؟ :p

ویسے:

1۔ اس قدر شرارتیں کہاں سے آتی ہیں جناب کے ذہن میں؟
2۔ اس دھاگے کا خیال کیسے آیا؟
3۔ کسے چونا لگانے کا ارادہ ہے جناب کا؟

:):D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم پان نہیں کھاتے صرف ۔۔۔ ۔۔۔ :D
صرف۔۔۔۔ :shock: جلدی سے بتا دیں وگرنہ میں نے پتا نہیں کیا کیا سوچ لینا ہے۔۔۔۔ :biggrin:

بقول شخصے
سب بتا دوں کیا؟ :p
بقول بچے۔۔۔۔ :p
سب بتا دیں۔۔۔ ;)

ایسے :daydreaming:

1۔ اس قدر شرارتیں کہاں سے آتی ہیں جناب کے ذہن میں؟
بھائی لوگو بار بار اس طرف توجہ دلانا چاہوں گا کہ چونا لگانے کے بارے میں بتانا ہے۔ اس کی عملی تصویر سے تمام احباب احتراز کریں۔۔۔ :laugh:

2۔ اس دھاگے کا خیال کیسے آیا؟
ابھی ابھی فارقلیط رحمانی صاحب کی کتھئی رنگ کی بابت فراہم کردہ معلومات سے۔۔۔۔ :p

3۔ کسے چونا لگانے کا ارادہ ہے جناب کا؟
ارادہ ابھی تو نہیں۔۔۔۔ پر بن بھی سکتا ہے۔۔۔ :devil3:

:wink2::tongueout4:
 
شیزان

لائبریرین
کیا یہ بات دیواروں کے بارے میں بھی درست ہے۔۔۔ ۔ :shock:
تو اور کیا؟؟
دیواروں پر بھی تو نقش و نگاری ہوتی ہی ہے پان کھانے کے بعد۔۔:)

ویسے میرا مطلب تھا کہ چونا لگا کر لوگ اس کی کتھا مزے سے بیان کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔۔ ;)
 
اہل مشرق اس فن میں طاق ہیں۔۔۔ مغربی اقوام بھی ہونگی۔ پر ان کی بابت تو مغربی ممالک میں بسنے والے ہی بتا سکتے ہیں۔
اور فن ہے "چونا لگانا"
چونا لگانے کے کئی مطالب ہیں۔۔۔
گھر کی دیواروں پر چونا لگایا جاتا ہے۔۔۔ ۔
پان کے پتے پر بھی چونا لگایا جاتا۔۔۔ ۔
کچھ لوگ دوسروں کو بھی پتا سمجھ کر چونا لگا دیتے ہیں۔۔۔ اور تاویل یہ پیش کرتے ہیں کہ اس سے خوبصورتی بڑھ جاتی ہے۔۔۔ ;)
تو آپ تمام احباب جو چونا لگانے اور لگوانے کے ماہر ہیں۔۔:p ذرا اس بات پر تفصیلی روشنی ڈالیں کہ لوگ چونا کیوں لگاتے ہیں۔۔۔ :cowboy:
پان کھانے والے اراکین کو خاص دعوت ہے۔۔۔ :bighug:
ویسے چونا لگانا دھوکہ، فریب یا چکر دینے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
خوبصورتی کے لیے صرف دیواروں کو چونا لگایا جاتا ہے۔
باقی کام نکالنے کے لیے چونا نہیں مکھن لگایا جاتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
چونا لگانے کی بہت سی وجوہات اور مثالیں ہیں۔ ایک چونا وہ ہے جو بڑے افسر کے سرکاری دورے کے وقت گملوں ، درختوں اور راستے پر لگایا جاتا ہے۔ کبھی کبھی تو جہاں سڑک سے گاڑی مڑتی ہے وہیں سے لگانا شروع کیا جاتا ہے۔ اس چونے کا مقصد بنیادی طور پر دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک تو افسر کی گردن میں موجود سریے کو مزید سیدھا کر دینا تا کہ وہ ادھر ادھر گردن پھیر کر اصل صورتحال کا اندازہ نہ لگا سکے اور دوسرا افسر کو بھی چونا لگا جانا اس انداز میں کہ وہ خود کو افسر اعلیٰ سمجھتا رہے اور چونا لگانے والے اس کو بے وقوف اعلیٰ ثابت کرتے رہیں :eyerolling:۔
مزید مثالیں بعد میں شامل کی جا سکتی ہیں خصوصی درخواست پر۔
ویسے مغرب میں بھی چونا لگانے کی ایسی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ یقین نہیں آتا :shock: ۔ وہاں تو مشرق و مغرب کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ کچھ تو وہ لوگ خود چونا لگانے کے ماہر ہیں اور کچھ ہمارے ذہین دیسی لوگ ایسے ایسے طریقے نکال لیتے ہیں کہ انہیں آئی ایس او سرٹیفائیڈ چونا لگاؤ کا ایوارڈ ملنا بنتا ہے :party:۔
 
تو میں نے کب کہا کہ کام نکالنے کو چونا لگایا جاتا ہے۔۔۔ :p
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
چونا لگانا نہ ہمارا کام ہے، نہ کسی کو چونا لگانے کا ہمارا ارادہ ہے۔
ہم نے تو کتھئی رنگ کی وضاحت کر تے ہوئے پان کا ذکر کیا تھا، ضمناً چونا لگانے کا بھی ذکر آگیا، تو بھلا آپ نے ہمیں اس میں کیوں گھسیٹ لیا۔
اطلاعاً عرض ہے کہ انڈین گجرات کے لوگ کسی کو چونا نہیں لگاتے وہ تو ضرورت پڑنے پر ٹوپی دیتے ہیں یا پھر ماموں بناتے ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ ٹپوری لینگویج میں ٹوپی دینا اور ماموں بنانا کے وہی معنیٰ ہیں جو چونا لگانے کے معنیٰ ہیں جیسا کہ محترم امجد میاں داد صاحب بتا چکے ہیں
ویسے چونا لگانا دھوکہ، فریب یا چکر دینے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔​
 
واہ واہ۔۔۔۔ :clown: کوئی تو آیا جس نے چونا لگانے کے "فیشن میں ان" طریقوں پر بات کی۔۔۔ زبردست۔۔۔۔۔:laugh:
ہماری گزارش ہے کہ چونا لگانے کے رائج طریقوں پر روشنی ڈالیے۔۔ چونا لگانے کی وجوہات بھی بیان کریں۔۔۔۔ اور ساتھ ساتھ مغرب و مشرق کا حسیں امتزاج بھی بیان کیجیے کہ کہاں کہاں کس کس طرح چونا لگایا جاتا ہے۔ :tongue:
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
چونا لگانا نہ ہمارا کام ہے، نہ کسی کو چونا لگانے کا ہمارا ارادہ ہے۔
ہم نے تو کتھئی رنگ کی وضاحت کر تے ہوئے پان کا ذکر کیا تھا، ضمناً چونا لگانے کا بھی ذکر آگیا، تو بھلا آپ نے ہمیں اس میں کیوں گھسیٹ لیا۔
اطلاعاً عرض ہے کہ انڈین گجرات کے لوگ کسی کو چونا نہیں لگاتے وہ تو ضرورت پڑنے پر ٹوپی دیتے ہیں یا پھر ماموں بناتے ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ ٹپوری لینگویج میں ٹوپی دینا اور ماموں بنانا کے وہی معنیٰ ہیں جو چونا لگانے کے معنیٰ ہیں جیسا کہ محترم امجد میاں داد صاحب بتا چکے ہیں
ویسے چونا لگانا دھوکہ، فریب یا چکر دینے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چونا لگانا نہ ہمارا کام ہے، نہ کسی کو چونا لگانے کا ہمارا ارادہ ہے۔
ہم نے تو کتھئی رنگ کی وضاحت کر تے ہوئے پان کا ذکر کیا تھا، ضمناً چونا لگانے کا بھی ذکر آگیا، تو بھلا آپ نے ہمیں اس میں کیوں گھسیٹ لیا۔
اطلاعاً عرض ہے کہ انڈین گجرات کے لوگ کسی کو چونا نہیں لگاتے وہ تو ضرورت پڑنے پر ٹوپی دیتے ہیں یا پھر ماموں بناتے ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ ٹپوری لینگویج میں ٹوپی دینا اور ماموں بنانا کے وہی معنیٰ ہیں جو چونا لگانے کے معنیٰ ہیں جیسا کہ محترم امجد میاں داد صاحب بتا چکے ہیں

سر واہ۔۔۔ یعنی گجراتی چونا لگانے کو تو برا سمجھتے ہیں۔۔ پر ٹوپی پہنانا رواج ہے۔۔۔۔ :devil:
تو آپ ٹوپی پہنانے کے نت نئے طریقوں کی بابت کچھ لکھیے۔۔۔ :notworthy:
 
Top