لینکس اردو انسٹالر

مکی

معطل
ابو شامل صاحب نے یہاں منادی لگائی کہ جناب کمپیوٹر پر اردو انسٹال/فعال کرنا نئے حضرات کے لیے بہت مشکل کام ہے چنانچہ ماہرین میدان میں کودیں اور یہ مسئلہ حل کرتے ہوئے اس عمل کو آسان بنائیں تاکہ کمپیوٹر پر اردو کی ترویج میں آسانی اور اضافہ ہو، ابو شامل صاحب کی اس منادی پر محمد بلال صاحب نے ونڈوز اور میں نے لینکس کے لیے لبیک کہا اور یہ مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا، اور الحمد للہ ہم دونوں حضرات ہی سرخرو ہوئے، محمد بلال نے پاک اردو انسٹالر پیش کیا اور منحوس ونڈوز کے تمام رائج نسخوں میں اردو کی معاونت اور کیبورڈ کو فعال کرنا آسان تر کردیا، مجھے بوجوہ ذرا تاخیر ہوگئی لیکن دیر آید درست آید کی مصداق بالآخر لینکس اردو انسٹالر پیشِ خدمت ہے.

linux-urdu-installer.png

لینکس پر لینکس اردو انسٹالر نصب کرنے پر اردو کے کچھ اہم فونٹس، ونڈوز کے فونٹس اور اردو کیبورڈ خود بخود فعال ہوجاتا ہے، پیکج کی تنصیب کے بعد اردو اور ونڈوز کے فونٹس تمام اطلاقیوں میں فوراً دستیاب ہوجائیں گے جیسے لائبر آفس، ٹیکسٹ ایڈیٹر وغیرہ، تاہم کیبورڈ کو فعال کرنے کے لیے آپ کو کم سے کم لاگ آؤٹ کر کے دوبارہ لاگ ان ہونا ہوگا جس کے بعد آلٹ شفٹ Alt+Shift دباکر اردو اور انگریزی کیبورڈ کے درمیان منتقل ہوا جاسکے گا، کیبورڈ کے لیے کوئی انڈیکیٹر نظر نہیں آئے گا کیونکہ لینکس کے بہت سارے ڈیسک ٹاپس ہیں اور ان سب کی سیٹنگز کا احاطہ کرنا بہت مشکل امر ہے، تاہم میں نے نوٹ کیا ہے کہ گنوم 3 پر پیکج کی تنصیب کے بعد کیبورڈ انڈیکیٹر خود بخود اوپر کے پینل میں نمودار ہوجاتا ہے:

gnome3-urdu-keyboard-indecator.png

لینکس کی دنیا میں چونکہ ڈبین اور ریڈ ہیٹ کے خاندانوں کی ڈیسٹریبیوشنز کا ہی زیادہ رواج ہے اور دونوں کا پیکجنگ سسٹم مختلف ہے لہذا لینکس اردو انسٹالر ڈِب اور آر پی ایم پیکج کی صورت میں جاری کیا جارہا ہے جن کی تنصیب صرف ڈبل کلک کر کے کی جاسکتی ہے، ڈِب پیکج ڈبین خاندان کی ڈیسٹریبیوشنز کے لیے ہے جیسے ابنٹو، کبنٹو، زبنٹو، لبنٹو، لینکس منٹ وغیرہ، جبکہ آر پی ایم پیکج ریڈ ہیٹ خاندان کی ڈیسٹریبیوشنز کے لیے ہے جیسے فیڈورا، مینڈریوا، پی سی لینکس وغیرہ..

یاد رہے کہ لینکس اردو انسٹالر کی تنصیب کے لیے کسی قسم کی کوئی انحصاریاں نہیں ہیں اور نا ہی یہ کسی مخصوص ڈیسک ٹاپ کے لیے ہے یعنی آپ کا ڈیسک ٹاپ گنوم ہو، کیڈی ہو، ایکسفس ہو، ایلکسڈی ہو یا بھلے ہی اوپن بکس ونڈو منیجر ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا.

ڈاؤنلوڈ:
لینکس اردو انسٹالر برائے ڈبین خاندان

لینکس اردو انسٹالر برائے ریڈ ہیٹ خاندان

میں ڈِب پیکج کی ٹیسٹنگ کے لیے نبیل بھائی اور آر پی ایم پیکج کی ٹیسٹنگ کے لیے ابن سعید بھائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں :)

لینکس اردو انسٹالر اردو محفل کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جارہا ہے. :)

لینکس اردو انسٹالر مکی کا بلاگ پر
لینکس اردو انسٹالر اردو ویب بلاگ پر
لینکس اردو انسٹالر القلم پر

دعاء کی درخواست.
 
میم نون

محفلین
جزاک اللہ الخیر مکی بھائی،

اس سے لینکس میں نئے آنے والے بہت سوں کا بھلا ہو گا اور لینکس اور اردو دونوں فائدہ ہو گا۔

بہت شکریہ
 
بلال

محفلین
میں نے اپنے ڈیسک ٹاپ پر اوبنٹو انسٹال تو کی ہوئی ہے لیکن کبھی اتنا وقت نہیں ملا کہ اسے استعمال کرنا سیکھ سکوں۔ خیر اس انسٹالر سے کم از کم اب اردو انسٹال کر لوں گا باقی استعمال کرنا وقت کے ساتھ ساتھ دیکھیں گے۔
لینکس اردو انسٹالر ایک اہم پیش رفت ہے۔ ونڈوز اور لینکس کے لئے اردو انسٹالر بن گئے ہیں۔ اب ان کی مشہوری اور لوگوں کو اردو کی طرف لانے کے لئے ڈھول بجانے کا وقت آ چکا ہے۔
 
شکریہ بلال، بالکل ڈھول بجانا چاہیے، میری تجویز ہے کہ اگر احباب میں سے کوئی گریفک ڈیزائنر ان دونوں انسٹالروں کے لیے کچھ اشتہاری بینر بنا سکیں تو انہیں مختلف ویب سائٹس اور بلاگز پر لگا کر ان کی زیادہ مؤثر تشہیر کی جاسکتی ہے، بینرز کے سائز کے نمونے میرے بلاگ پر دیکھے جاسکتے ہیں.
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر مکی بھائی۔ ابو شامل کا اپیل کرنا واقعی مبارک ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بھی تاریخی نوعیت کا کام ہے۔ اس سے صرف لینکس پر اردو لینگویج کی سپورٹ انسٹال کرنا ہی آسان نہیں ہوگا بلکہ اس سے اردو کمیونٹی کی لینکس میں دلچسپی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس انسٹالر پیکج کی مشہوری کے لیے ایک کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ کسی اردو ویب پیج جیسے کہ اردو محفل فورم کے کسی صفحے کا سکرین شاٹ اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے سے پہلے اور بعد کا لیا جائے اور اسے تقابل کے لیے پیش کیا جائے۔ اس کے علاوہ اوپن آفس رائٹر، انک سکیپ اور گمپ وغیرہ میں اردو کے استعمال کے سکرین شاٹ پیش کر دیے جائیں تو اس سے بھی صارفین کی دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ لینکس میں اردو لینگویج سپورٹ انسٹالیشن نہ صرف سہل ہے بلکہ اس کا استعمال بھی آسان ہے۔ ونڈوز میں اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کے بعد بھی اسے مائیکروسوفٹ آفس میں براہ راست استعمال کرنا ممکن نہیں ہے بلکہ اسے آفس کی سیٹنگز میں جا کر انیبل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
 
بہت شکریہ نبیل بھائی، اچھی تجاویز دی ہیں آپ نے، کوشش کرتا ہوں کہ کل تک یہ سکرین شاٹس پیش کر سکوں.. :)
 
مکی

معطل
اس وقت محفل بری طرح ڈاؤن جا رہی ہے، اس لیے ڈاؤنلوڈ سینٹر میں یہ دونوں پیکج اپلوڈ نہیں کر سکا، اسے بھی کل ہی دیکھتا ہوں..
 
اردو کی سالگرہ پر اس خوبصورت پیشکش پر مبارکباد قبول فرمائیں۔ امید ہے کہ اردو کمیونٹی اس سے بھر پور استفادہ کرے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی، ایک تجویز اور دوں گا کہ اس انسٹالر پیج کو کئی جگہ پر اپلوڈ کرنے کی بجائے اسے ایک ہی جگہ پر رکھیں اور باقی جگہ اس کا ربط فراہم کر دیں۔ اس طرح اسے بعد میں اپڈیٹ کرنے میں آسانی رہے گی۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی فائل اپلوڈ کرنے کی بجائے فائل کا ربط دینے کی آپشن موجود ہے۔
اور کچھ تفصیل مل سکتی ہے کہ اس انسٹالر کے ذریعے کون کون سے فونٹ انسٹال ہوتے ہیں؟
 
ابوشامل

محفلین
جزاک اللہ خیر مکی بھائی۔ ابو شامل کا اپیل کرنا واقعی مبارک ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بھی تاریخی نوعیت کا کام ہے۔ اس سے صرف لینکس پر اردو لینگویج کی سپورٹ انسٹال کرنا ہی آسان نہیں ہوگا بلکہ اس سے اردو کمیونٹی کی لینکس میں دلچسپی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس انسٹالر پیکج کی مشہوری کے لیے ایک کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ کسی اردو ویب پیج جیسے کہ اردو محفل فورم کے کسی صفحے کا سکرین شاٹ اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے سے پہلے اور بعد کا لیا جائے اور اسے تقابل کے لیے پیش کیا جائے۔ اس کے علاوہ اوپن آفس رائٹر، انک سکیپ اور گمپ وغیرہ میں اردو کے استعمال کے سکرین شاٹ پیش کر دیے جائیں تو اس سے بھی صارفین کی دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ لینکس میں اردو لینگویج سپورٹ انسٹالیشن نہ صرف سہل ہے بلکہ اس کا استعمال بھی آسان ہے۔ ونڈوز میں اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کے بعد بھی اسے مائیکروسوفٹ آفس میں براہ راست استعمال کرنا ممکن نہیں ہے بلکہ اسے آفس کی سیٹنگز میں جا کر انیبل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

دیکھیں نبیل بھائی ;) اب میں خوش گمانی رکھ سکتا ہوں کہ محفل کے اگلے منصوبوں کے لیے جو ارادے باندھے ہیں وہ بھی مکمل ہوں گے اور اسی طرح جس طرح آپ سوچ رہے ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کو ہمارے نیک ارادوں میں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔
ونڈوز اور لینکس کے لیے تو اردو انسٹالر تیار ہو گئے ہیں۔ اب او ایس ایکس کے لیے بھی اردو انسٹالر بن جائے تو یہ کسر بھی پوری ہو جائے گی۔
 
مکی

معطل
آج میں نے لینکس منٹ کا تازہ ترین نسخہ '' کاٹیا '' لائیو چلا کر اس میں لینکس اردو انسٹالر نصب کیا، کچھ تصاویر پیشِ خدمت ہیں:

لینکس اردو انسٹالر کی تنصیب سے پہلے اردو کا حال:
urdu-text-befor.png

لینکس اردو انسٹالر کی تنصیب کے بعد (صرف صفحہ ری فریش کیا ہے :)):
urdu-text-after.png

لائبر آفس رائٹر میں اردو:
Urdu-in-LibreOffice-Writer.png

گمپ میں اردو:
Urdu-in-GIMP.png
 
مکی

معطل
مکی بھائی، ایک تجویز اور دوں گا کہ اس انسٹالر پیج کو کئی جگہ پر اپلوڈ کرنے کی بجائے اسے ایک ہی جگہ پر رکھیں اور باقی جگہ اس کا ربط فراہم کر دیں۔ اس طرح اسے بعد میں اپڈیٹ کرنے میں آسانی رہے گی۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی فائل اپلوڈ کرنے کی بجائے فائل کا ربط دینے کی آپشن موجود ہے۔
اور کچھ تفصیل مل سکتی ہے کہ اس انسٹالر کے ذریعے کون کون سے فونٹ انسٹال ہوتے ہیں؟

فونٹس کی فہرست یہ ہے:

المصحف قرآنی فونٹ
القلم طاہر
القلم ٹیلی نار
اردو نسخ ایشیا ٹائپ
جمیل نوری نستعلیق
نفیس نسخ
نفیس نستعلیق
نفیس پاکستانی نسخ
نفیس پاکستانی ویب نسخ
نفیس رقعہ
نفیس تحریر نسخ
نفیس ویب نسخ

اس کے علاوہ ونڈوز کے کچھ بنیادی فونٹس ہیں جیسے ٹائمز نیو رومن، تاہوما، امپیکٹ وغیرہ...

انسٹالر پھر اپنے بلاگ پر ہی رکھتا ہوں.. :)
 
میم نون

محفلین
شکریہ بلال، بالکل ڈھول بجانا چاہیے، میری تجویز ہے کہ اگر احباب میں سے کوئی گریفک ڈیزائنر ان دونوں انسٹالروں کے لیے کچھ اشتہاری بینر بنا سکیں تو انہیں مختلف ویب سائٹس اور بلاگز پر لگا کر ان کی زیادہ مؤثر تشہیر کی جاسکتی ہے، بینرز کے سائز کے نمونے میرے بلاگ پر دیکھے جاسکتے ہیں.

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلامُ علیکم

لینکس کے لئیے یہ کیسا رہے گا؟

Linuxurduinstaller256.png

256×256

Linuxurduinstaller128.png

128×128
 
نوید بھائی لوگو میں جہاں "لینکس اردو انسٹالر" لکھا ہے اس کا فونٹ تو خوبصورت ہونا چاہیئے، ورنہ اس انسٹالر کا فائدہ کیا ہو؟ :) :) :)
 
میم نون

محفلین
ہا ہا ہا

میں نے ابھی اسے انسٹال نہیں کیا ہے، بس سانس بولڈ فونٹ ہی استعمال کرلیا ہے :tongue:

آپ بتائیں کونسا فونٹ استعمال کروں؟
 
ہا ہا ہا

میں نے ابھی اسے انسٹال نہیں کیا ہے، بس سانس بولڈ فونٹ ہی استعمال کرلیا ہے :tongue:

آپ بتائیں کونسا فونٹ استعمال کروں؟

آپ ڈیزائنر ہیں، آپ سے بہتر یہ بات کون سمجھ سکتا ہے؟ ویسے مکی بھائی نے اوپر چند نمونے پیش کیئے ہیں ان میں سے ایک یا زائد کا استعمال کیسا رہے گا؟ مزید یہ کہ لینکس کا لوگو مقصد کو اتنا واضح نہیں کرتا جتنا اس کا نام۔ لہٰذا لوگو کا حجم چھوٹا اور نام بڑا ہو تو بہتر ہے۔ ورنہ لوگ سرسری نگاہ ڈال کر یہ سوچتے ہوئے گزر جائیں گے کہ کچھ ہوگا لینکس کے متعلق۔
 
Top