میں نبیل بھائی سے ملنے کا خواہشمند ہوں آواز تو سنی ہے لیکن ملاقات کا اشتیاق ہے۔
فاتح، محب، ساجد اقبال سے مل چکا ہوں۔ ہاں قادری صاحب سے بھی مل چکا ہوں کیا شخصیت ہے ماشا اللہ! دوبارہ ملاقات کا اشتیاق ہے۔ بلکہ شاگردی کا بھی کہ علم عروض ان سے یا فاتح سے سیکھنے کا خواہشمند ہوں۔
فاروق بھائی سے بھی فون پر بات چیت ہوئی ہے لیکن اب کافی عرصے سے ان کا کوئی فون نہیں آیا۔
م م مغل صاحب سے بھی ملنے کا شوق ہے کہ دیکھیں کیا ہو۔
ظفری بھائی پر بھی ہمیں ہم مزاجی کا شک ہے۔ کبھی تو ہاتھ لگیں گے کہ دنیا گول ہے۔
تعبیر آپی سے بھی ملنے کا شوق ہے۔ بہت ڈانٹتی ہیں مجھے دھاگوں میں
وہ تو شکر ہے کہ جاپانی کہانی چل گئی نہ چلتی تو خیر نہیں تھی سمیت ناظمین کے۔
بوچھی آپی کی طبیعت پر ہمیں اپنی سب سے چھوٹی خالہ کا گمان ہوتا ہے وہی جن کی بابت ایک نظم یہیں کہیں پڑی ہوگی۔ یہ بات بھی ڈرتے ڈرتے کہہ رہے ہیں کہیں الٹا ہی نہ لٹکا دیا جائے۔
ویسے ہم الٹے لٹک کربھی ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں جسے سیدھے دکھائی دیتے ہیں یہ حاشیہ ضروری اس لیے کہ کوئی مہم جو کوشش نہ کرے کچھ حاصل نہ ہوگا۔
سیدہ شگفتہ سے بھی ملنے کا شوق ہے کہ تجسس ہے کہ کتب خانے کو چلانے والی ہستی کس قسم کی شخصیت کی مالک ہیں۔ میرا خیال کہ ان کا انٹرویو بھی نہیں ہے شاید؟
اپنے آپ سے تو ہم ملتے ہی رہتے ہیں بلکہ مل مل کے بے حال ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اب کوئی اور آن ملے یا خود میں ہی کسی اور سے ملاقات ہو جائے کہ وہی عادتیں ہیں ہماری اتنی ہم سے ہماری ہی ملاقاتوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا۔
کسی کا نام رہ گیا ہو یا کسی کا خیال ہو کہ اس کا نام بھی اس فہرست میں ہونا چاہئے تھا تو ہمیں اس پتے پر خط لکھیں:
انچارج پروگرام کچھ نہ کرو
P.O BOX 420
بستی لامکان
ساتھ میں جوابی لفافہ ضرور بھیجیں اور ایک ادھ پستہ قد نوٹ بھی لفافے میں ملفوف ہو تو کوئی مضائقہ نہیں۔