تعارف مجھے کاشفی کہتے ھیں۔

کاشفی

محفلین
السلام علیکم
کاشفی کی طرف سے تمام لوگوں کو آداب عرض ھے۔
میرا پورا نام سید محمد کاشف علی عابدی ھے۔
کراچی کا رھنے والا ھوں، ابو ظہبی میں کام کرتا ھوں۔
امید ھے کہ آپ لوگوں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

اللہ حافظ
کاشفی
 
خوش آمدید کاشفی
امید ہے کہ آپ اردو محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ کسی بھی قسم کی کوئی مشکل ہو تو یہاں کے سب دوست حاضر ہیں۔
اپنے بارے میں مزید کچھ بتایئے! کیا شوق ہیں؟ ابوظہبی میں کب سے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید۔ اگر کچھ سمجھ نہ آئے یا کوئی مسئلہ ہو تو بلا تکلف رابطہ کیجئے گا
 

کاشفی

محفلین
راہبر نے کہا:
خوش آمدید کاشفی
امید ہے کہ آپ اردو محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ کسی بھی قسم کی کوئی مشکل ہو تو یہاں کے سب دوست حاضر ہیں۔
اپنے بارے میں مزید کچھ بتایئے! کیا شوق ہیں؟ ابوظہبی میں کب سے ہیں؟

شکریہ جناب
‌امید مجھے بھی ہے کہ یہاں پر کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
شوق تو بہت سارے ہیں، لیکن فلحال صرف کام، کام اور صرف کام ۔ قائد کے بتائے ہوئے اصول پر عمل کر رہا ھوں۔ :cry:
ابو ظہبی میں گزشتہ تین برسوں سے ھوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شادی کے بندھن میں بندھ چکے کہ ابھی آزادی کی سانسیں باقی ہیں؟

کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا نمبر؟

کبھی “ آ بیل مجھے مار “ پر عمل کیا؟

نتیجہ کیا نکلا؟
 

کاشفی

محفلین
ابھی آزاد ھوں۔
بہن بھائی سات ھیں۔ میرا پہلا نمبر ہے۔
اس پر تو کبھی عمل نہیں کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
موج کر لیں جتنی دیر کر سکتے ہیں۔ آخر کو ایک دن۔۔۔ خیر

ماشاء اللہ سات بہن بھائیوں کے سب سے بڑے بھائی، پھر تو خوب رعب جماتے ہوں گے چھوٹوں پر۔

آئینہ دیکھتے ہوئے سب سے پہلا کیا خیال آتا ہے؟

پاکستان کے کون کون سے شہروں کی سیاحت کر چکے ہیں؟

یو اے کی کون کون سی ریاستیں دیکھنے کا موقع ملا؟

ابو ظبی کے ہوائی اڈے سے ابو ظبی جاتے ہوئے ایک بہت بڑی مسجد زیرِ تعمیر تھی، مکمل ہو گئی کہ ابھی بھی کام باقی ہے؟
 
Top