الف نظامی
لائبریرین
در وصفِ خط نستعلیق:
در سلسلہ وصف خط ایں بس کہ ز کلکم
ہر نقطہ سویدائے دل اہل سواد است
(طالب اَملی)
اس رسم الخط کی تعریف کے سلسلہ میں عرض ہے کہ میرے قلم سے اس کا جو بھی نقطہ نکلتا ہے ، اہل دل کے لیے لطف کا سامان فراہم کرتا ہے۔
الحمد للہ طویل محنت اور اردو کمیونٹی کے انتظار کے بعد تاج نستعلیق کی تکمیل کا اعلان جلد متوقع ہے۔
تاج نستعلیق کی تخلیق کے بعد اب اردو کمیونٹی کا حق بنتا ہے کہ وہ اس کی development کرنے والوں کا مناسب اعزار و اکرام کرے۔
اردو کمیونٹی کے ایک ادنی رکن کی حیثیت سے 30،000 روپے قبلہ سید شاکر القادری صاحب کے لیے ایک حقیر تحفہ کی صورت میں پیش کرنے کے لیے اردو محفل کے منتظمین کو پیش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ تمام اردو کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے تاج نستعلیق کے تخلیق کاروں کی مناسب پذیرائی فرمائیں۔
میری تمام اردو کمیونٹی کے اراکین سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے اپنی حصہ ضرور ڈالیں۔
صلائے عام ہے یاران "نقطہ" داں کے لئے۔
نبیل : براہ کرم اگر آپ اس تجویز سے متفق ہیں تو یہ بتا دیجیے کہ رقم کس طرح آپ تک پہنچائی جائے۔
شمشاد ، دوست ،@الف عین ، ابن سعید مہوش علی محب علوی زیف سید محمد وارث فرخ منظور زحال مرزا
راسخ کشمیری