محبوب عزمی: اک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے

شوکت پرویز

محفلین
لڑکی کہاں سے لاؤں میں شادی کے واسطے
شاید کہ اس میں میرے مقدر کا دوش ہے
عذرا، نسیم، کوثر و تسنیم بھی گئیں
"اِک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے"
 

شوکت پرویز

محفلین
کیوں؟
اب تلوں میں تیل نہیں کیا؟
نہیں جناب، ایسی کوئی بات نہیں، وہ تو
"جو بھی چل نکلی ہے وہ بات کہاں ٹھہری ہے"
کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے میں تک بندیوں پر تک بندیاں کرتے جا رہا تھا، ورنہ آپ تو جانتے ہیں کہ باتوں میں کتنا مبالغہ ہوتا ہے۔۔۔
 
نہیں جناب، ایسی کوئی بات نہیں، وہ تو
"جو بھی چل نکلی ہے وہ بات کہاں ٹھہری ہے"
کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے میں تک بندیوں پر تک بندیاں کرتے جا رہا تھا، ورنہ آپ تو جانتے ہیں کہ باتوں میں کتنا مبالغہ ہوتا ہے۔۔۔
چلتے جائے چلتے جائے مگر خیال رکھئے گا کہیں کوئے یار کی جگہ سوئے دار نہ پہنچ جائیں:wink2:
 
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام کو عاشقی سمجتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
عشق کام کے آڑے آتا رھا
اور کام سے عشق الجھتا رھا
آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
فیض احمد فیض
 

شوکت پرویز

محفلین
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام کو عاشقی سمجتے تھے
ہم جیتے جی مصروف تھے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
عشق کام کے آڑے آتا رھا
اور کام سے عشق الجھتا رھا
آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
فیض احمد فیض
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے
 
Top