انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

نایاب

لائبریرین
بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
آسمان پرامنڈتے ہوئے بادل کبھی گھٹا بن کر برس جاتے ہیں تو کبھی ترستی ہوئی امیدوں پر پانی پھیر کرسوکھے نکل جاتے ہیں۔ سوکھے ہوئے بادلوں میں پیاسی دھرتی کوسیراب کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی اس لئے کنارے سے کنّی کاٹ کرنکل جانا ان کی خصلت میں شامل ہے لیکن جو بادل پانی کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں وہ گھٹا بن کر برستے ہیں اور سوکھی ہوئی دھرتی کی پیاس کو بجھا جاتے ہیں۔
نیٹ کی دنیا میں گھومتے پھرتے اکثر کچھ ایسی ہمہ صفت و جہت ہستیوں سے ملاقات ہوتی ہے ۔ جن کی تحریر ہم پر کچھ ایسے اثرانداز ہوتی ہیں کہ ہم ان کا اک تصوراتی ہیولہ تراش لیتے ہیں ۔اور کسی صورت ان سے گفتگو کرتے اس ہیولے میں رنگ بھرتے رہتے ہیں ۔
اردو محفل کے چمن میں بصورت علم و ادب کے پھول مہکنے والی ہستیوں میں محترم " زحال مرزا " بھی اک ایسی ہمہ جہت و صفت ہستی ہیں جو کہ اپنی تحریر سے علم کو عام کرتے ہیں ۔
293768_293944824036809_164530491_n.jpg

سوچا کہ " دودھ پتی تیز پانی چینی سے پرہیز " کرتے
اک کڑک چائے کی پیالی محترم " زحال مرزا " کو پیش کی جائے اور
کچھ ان کے بارے ان ہی سے جانا جائے ۔
آپ سب محترام اراکین محفل اردو سےبھی گزارش ہے کہ
اپنے اپنے من پسند مشروب کے گھونٹ بھرتے کی بورڈ کی کیز کو حرکت دیں ۔
اور بہت زیادہ ذاتیات سے گریز رکھتے محترم زحال مرزا سے گفتگو کرتے اپنا من چاہا سوال پوچھیں ۔
جی محترم زحال مرزا بھائی
چائے کیسی لگی ؟
کہتے ہیں کہ چائے سڑوپ سڑوپ کر پینے کا اپنا ہی اک لطف ہے ۔ آپ کیا کہیں گے اس بارے ۔ ؟
آپ کی اس عالم رنگ و بو میں آمد کس سن و ماہ میں ہوئی ؟ سن چاہیں تو چھپا لیں گر بڑھاپے کو چھپانا ہو تو ۔
آپ کے وجود کو نام کس نے عطا کیا ؟
" زحال مرزا " اپنے نام کے بارے معنوی اور اس کی آپ کی شخصیت پر اثر اندازی بارے آپ کیا کہیں گے ؟
آپ کی یاد میں وہ کونسا حرف لفظ یا جملہ محفوظ ہے جو سب سے پہلے آپ کی زبان سے ادا ہوا ۔؟
گھر سے پہلی بار سکول کی جانب جاتے ہوئے آپ کے احساسات ؟ اگر حافظے میں موجود ہوں ۔؟
آپ پاپا کے لاڈلے تھے کہ ماں کہےدلارے ؟
بچپن میں کونسی اور کیسی سوچ اکثر آپ کو اسیر کیئے رکھتی تھی ؟
کیا جو آپ نے بچپن میں سوچا اسے مستقبل میں حاصل کر پائے ۔؟
محفل اردو سے آپ کیسے آگاہ ہوئے ؟
محفل اردو پر اردو لکھنا کیسے سیکھا ؟
سیاست کے بارے آپ کا نکتہ نظر کیا ہے ؟

اب کچھ کڑک چائے کی نسبت سے سوال
آپ کا حالیہ دھاگہ " کڑک چائے " کے عنوان سے سامنے آیا ۔
یہ " کڑک چائے " کے بارے کچھ آگہی دیں گے ؟
کیسے سوچ آئی کہ محترم محمود بھائی کو کڑک چائے پر مدعو کیا جائے ؟
حنا ربانی کھر یا ماروی کی جانب سے آپ کو پروپوز کیا جائے تو آپ کس کا پروپوزل قبول کریں گے اور کیوں ؟
ذرا خود بھی چائے بنا کر سڑوپ لوں ۔ پھر مزید سوالات کی زنبیل کھولتا ہوں ۔
 

تعبیر

محفلین
بھئی واہ چند سیکنڈ کے فرق سے دونوں بہنوں نے ایک ہی بات کی :smile3:
کتنی ہم آہنگی ہے نا مجھ میں اور تعبیر میں ؟؟؟:haha:
کاش کہ میں آپ جیسی ہو جاؤں
آپ اتنے اچھے الفاظ بولتی ہیں کہ اب میں سوچ رہی ہوں کہ میں بھی وہی کاپی کیا کروں تو اجازت ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
اج پھڑے گئے او ناں نایاب بھائی کے ہاتھوں۔

ایک سوال میری طرف سے

شادی دفتر میں کب تشریف آوری ہو گی؟

حنا ربانی کھر اور ماروی میمن کے علاوہ شیری رحمان کو بھی شامل کر لیں۔
 

مہ جبین

محفلین
کاش کہ میں آپ جیسی ہو جاؤں
آپ اتنے اچھے الفاظ بولتی ہیں کہ اب میں سوچ رہی ہوں کہ میں بھی وہی کاپی کیا کروں تو اجازت ہے :)
ارے میری پیاری بہنا ۔۔!
تم کو اجازت کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں ہے جب چاہو ، جہاں چاہو استعمال کرو ، اس میں کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔۔۔۔ہاہاہاہا
 

زبیر مرزا

محفلین
ارے نایاب بھائی محبتوں کا شکریہ ادا نہیں ہوسکتا اور ان کا کوئی بدل بھی نہیں - آپ نے جو تصور میرے بارے میں بنا رکھا ہے اس پر قطعی پورا
نہیں اترتا- صرف والدین کی تربیت ہےجس کے باعث محفل میں بات کرنے کے لائق ہوں- ایک عام سا آدمی ہوں جس کی سوچ اور خیالات بس ذرا
مختلف ہیں اور یہ بھی ّعطائے رب کریم ہیں-
آپ نے اتنا خوبصورت دھاگہ اتنا اچانک بنا ڈالا وہ بھی مجھ نوآموز اور نئے ممبر کے لیے جسے جمعہ جمعہ چار دن ہوئے محفل میں آئے ہوئے
نایاب بھائی آپ اتنے عزیز ہیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس خوبصورت دھاگے میں جوابات اور شمولیت پر مجبور ہوں کہ محبتیں مجھ سے سرپھرے
کو باندھ دیتیں ہیں- جوابات ذرا ٹھہر کے دیتا ہوں( کیونکہ چائے میں ٹھنڈی پیتا ہوں :))
glitterflower11.gif
 

شمشاد

لائبریرین
بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے ناں کہ گرما گرم چائے منگوا لیتے ہیں لیکن پیتے اس وقت ہیں جب وہ ٹھنڈی ہو جائے۔

گرما گرم چائے پینے سے بندہ active ہو جاتا ہے اور کچھ لوگ ٹھنڈی چائے پینے کے بعد active ہوتے ہیں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اج پھڑے گئے او ناں نایاب بھائی کے ہاتھوں۔

ایک سوال میری طرف سے

شادی دفتر میں کب تشریف آوری ہو گی؟

حنا ربانی کھر اور ماروی میمن کے علاوہ شیری رحمان کو بھی شامل کر لیں۔
یہ سب مرزا صاحب کے کھاتے میں ڈال دی گئیں
میرے لیے لے دے کے سونیا گاندھی اور کونڈو لیزا چاول ہی رہ گئی ہیں
 
اس رات ہم کچن میں مصروف تھے جب ہمیں برادرم مرزا صاحب کا پہلی دفعہ فون موصول ہوا۔ اندازہ تو ہمیں فوراً ہو گیا تھا کہ جناب ہی ہوں گے کیوں کہ اس وقت جناب کی کال متوقع تھی۔ لیکن ہم نے بھی تجاہل عارفانہ سے کام لیتے ہوئے موصوف کو مکمل تعارف کا موقع دیا۔ ہنڈیا جلنے لگی تو عجلت میں بات تمام کر کے ہم نے فون رکھ دیا۔ بعد میں کچن سے اپنے کمرے میں لوٹے تو جناب کے لہجے کی چاشنی اور خوبصورت آواز کے سحر نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم کال بیک کریں، حالانکہ ای میل سے کام چل سکتا تھا۔ خیر اس کے بعد خاصی دیر تک ہماری گفتگو رہی اور ہم بے حد محظوظ ہوئے۔ رات کے ڈیڑھ دو نہ بج رہے ہوتے تو ہم جناب کی جان اتنی جلدی چھوڑنے والے نہیں تھے۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

چائے کیسی لگی ؟
پیار کی شکرشامل ہو تو چائے کا سرور ہی اور ہوتا ہے اور آپ سا ًمحبتیں بانٹنے والا پیش کرے کیا ہی بات ہے

کہتے ہیں کہ چائے سڑوپ سڑوپ کر پینے کا اپنا ہی اک لطف ہے ۔ آپ کیا کہیں گے اس بارے ۔ ؟
میں نے کبھی اس طرح چائے پی نہیں:) ایسے گرم گرم چائے پی جاتی ہے اورمیں چائے ٹھنڈی پیتا ہوں:)

آپ کی اس عالم رنگ و بو میں آمد کس سن و ماہ میں ہوئی ؟
آپ کے وجود کو نام کس نے عطا کیا ؟
2 فروری کو- نام دادی نے تجویز کیا زبیر

" زحال مرزا " اپنے نام کے بارے معنوی اور اس کی آپ کی شخصیت پر اثر اندازی بارے آپ کیا کہیں گے ؟
یہ محض آئی-ڈی ہے جو ایک فورم ہر زحال مسکین ( امیرخسرو کا کلام) سنتے ہوئے پہلی بار بنائی تھی چارپانچ سال قبل تو اسی نام
سے نیٹ کی دنیا کا سفر جاری رکھا- مغل بچہ ہوں تو مرزا کے اثر سے کیونکر آزاد ہوسکتا ہوں:)

آپ کی یاد میں وہ کونسا حرف لفظ یا جملہ محفوظ ہے جو سب سے پہلے آپ کی زبان سے ادا ہوا ۔؟
میں چار سال تک بول نہیں سکا تھا- وجہ نہیں معلوم :) پھر جو ہم بولے تو کفن پھاڑ کے بولے
پہلا لفظ یا جملہ یادنہیں
گھر سے پہلی بار سکول کی جانب جاتے ہوئے آپ کے احساسات ؟ اگر حافظے میں موجود ہوں ۔؟
عمر چھ سال تھی اسکول جاتے ہوئے ( دیر سے بولنے کے سبب اسکول بھی تاخیر سے گیا) تووہ یاد ہے بلکہ اکثر یاد کراتے ہیں
میرے بڑے بھائی جن کے ہمراہ گیا تھا:) وہ اسی اسکول میں تھے - میں نے اپنے بھائی کو کہہ دیا تھا کہ میں اس کے ساتھ کلاس میں بیٹھوں گا
اور اسکول کا پہلا دن ہمارے بھائی صاحب کو ہماری کلاس میں بیٹھنا پڑا اور اگلے تین چاردن ہم بھائی کی کلاس میں بیٹھے :) وہ بھی اس کا ہاتھ
تھامے :)
آپ پاپا کے لاڈلے تھے کہ ماں کہےدلارے ؟
میرے والدین نے کبھی ہم بہن بھائیوں میں لاڈ پیار میں فرق نہیں رکھا اور دونوں کا رویہ یکساں رہا
مجھے کوئی تکلیف پہنچے تو میں بولتا نہیں اظہار نہیں کرتا تو اس لیے میری والدین نے مجھ پر زیادہ توجہ دی
اب ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد میرے بہن بھائی اس کا بے حد خیال رکھتے

بچپن میں کونسی اور کیسی سوچ اکثر آپ کو اسیر کیئے رکھتی تھی ؟
تنہائی میں نے بھرے گھر میں اسکول میں ہر جگہ ہوش سنبھالتے ہی روح کی تنہائی کو شدت سے محسوس کیا
جس نے مجھے اُداس رکھا- کھیل کود سے دلچسپی نہیں تھی اپنے ہم عمروں کے مزاج سے خود کو ہم آہنگ نہیں کرپاتا تھا
تخیل میں رنگ اترتے پھول ، ستارے ، انسانی آنکھیں مسحور کرتیں توان کو کاغذ پرمنتقل کرتا رہا-

کیا جو آپ نے بچپن میں سوچا اسے مستقبل میں حاصل کر پائے ۔؟

الحمدللہ کافی حدتک آرٹ اسکول میں پڑھنا چاہتا تھا سو چارسال ڈئیزائین اور فائن آرٹس پڑھا
میٹرک سائنس سے کرکے سوشل سائنسز کا انتخاب کیا تو کسی نے نہیں روکا :)

محفل اردو سے آپ کیسے آگاہ ہوئے ؟
کافی عرصہ ہوا لیکن چونکہ میں ایک فورم پر نائب ناظم تھا اور ایک ہی فورم پر اکتفا کرنے کاعادی ہوتو رجسٹر نہیں ہوا
اس کو چھوڑنے کے بعد ایک دو اورفورم ٹرائی کیے لیکن ایڈجسٹ نہیں کرپایا یوں میں اور کاشف اکرم وارثی یہاں آپہنچے

محفل اردو پر اردو لکھنا کیسے سیکھا ؟
اُردوایڈیٹر کے ذریعے پہلے اُردوفورم پر رجسٹر ہوتے ہی - رومن اردو سے بہت کوفت ہوتی ہے

سیاست کے بارے آپ کا نکتہ نظر کیا ہے ؟
مجھے سیاست میں منافقت ، ریاکاری اور ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح بہت اپ سیٹ کرتی ہے
لہذا موجودہ سیاست پر دل بہت کڑھتا ہے-

اب کچھ کڑک چائے کی نسبت سے سوال
آپ کا حالیہ دھاگہ " کڑک چائے " کے عنوان سے سامنے آیا ۔
یہ " کڑک چائے " کے بارے کچھ آگہی دیں گے ؟
ایک ہلکے پھلکے تفریحی اور بے تکلف سلسلے کی شروعات کی کوشش تھی جس میں چائے سی مہک ، تازگی اور تواضع ہو
تکلف اورآرئش اور شدت کا اہتمام نہ ہو:)
کیسے سوچ آئی کہ محترم محمود بھائی کو کڑک چائے پر مدعو کیا جائے ؟
میں نے چائے والے دھاگے میں کسی مہمان سے پیشگی اجازت نہیں لی شمشاد بھائی، شہزاد وحید اور محب علوی کو اچانک مدعو کیا
مگر محمود بھائی سے بے تکلفی نہیں تھی تو ان سے باقاعدہ اجازت لی تاکہ ان کی دلکش شخصیت کی مزید دریافت ہو سکے
اس سلسلے میں آپ نے اورتعبیر نے بھرپورساتھ دیا اور اس سلسلے کو مقبول عام کیا :)

حنا ربانی کھر یا ماروی کی جانب سے آپ کو پروپوز کیا جائے تو آپ کس کا پروپوزل قبول کریں گے اور کیوں ؟
ان مرد مار خواتین کے لیے تو شمشاد بھائی سا ڈھڈا(سخت ) اور اسمارٹ آدمی مناسب رہے گا یا ہمارے دوسری شادی کے
شدید خواہش مند دوست کاشف اکرم وارثی ان میک زدہ خواتین کو نکیل ڈال سکیں گے - میرا تو دوررررررر سے سلام
 
Top