تعبیر
محفلین
السلام علیکم
اراکین کے پرزور اصرار پر ایک بار پھر
محسن حجازی
سلسلہ وہی ہے انٹرویو کا پر اب لینے والی کا نام بدل گیا ہے سو اس لیے میں اسےدوبارہ نئے سرے سےاور نئی شروعات سے ایک الگ دھاگے سے شروع کر رہی ہوں۔ نئے دھاگے سے ہم سب،پرانے اور نئے اراکین کو محسن کو شروع سے جاننے/پڑھنے کا موقعہ ملے گا-
محسن کا مختصر سا تعارف
محسن اپنے بولنے کے انداز اور کمال جملوں سے محفل میں بہت مشہور ہیں ۔یہ یہاں کے موڈریٹر ہیں (اللہ کے بعد یہی جانتے ہیں کہ کہاں کے ماڈریٹر ہیں کہ مجھے تو ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا)
محسن ہیں تو اس محفل کے بہت ہی پرانے رکن پھر بھی آج تک انکی پوسٹس سب سے کم ہیں۔ کم گو تو نہیں لگتے پھر بھی بہت ہی کم لکھتے ہیں جبکہ ان کا ہر جملہ ظریفانہ ہوتا ہے اور انکا یہ انداز بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ اتنی کم پوسٹس کی وجہ کیا ہے محسن
بچپن میں شاعری سے بھی شغف فرمایا، 2003 میں "اپنی لکھی ہوئی نظم اپنی خالہ کو بعنوان "عدیلہ آنٹی کے نام"۔۔۔ تحفہ میں پیش کی جو ان کے ماموں نے بڑی کروا کے اور فریم کروا کے ان کی خالہ کی شادی پر گفٹ کی تھی، جو آج بھی بقول ان کے ان کی خالہ کے بیڈ روم میں لگی ہوئی ہے۔ وہ خالہ لندن میں ہوتی ہیں۔
پہلا عشق نویں کلاس میں فرما چکے ہیں۔جس کی وجہ سے شاعر بنے
دیوان چھپوا سکتے تھے پر ہائے بھلا ہو اس بارش کا جو سب کچھ بہا کر لے گئی۔ یوں ہم ایک عدد شاعر سے محروم/ محفوظ رہ گئے۔
یہ انہی کے الفاط ہیں
محسن میں آپ کو محفل کی جانب سے خوش آمدید کہتی ہوں۔
انٹرویو نئے سرے سے ہونے کی وجہ سے کچھ سوال آپ سے دوبارہ پوچھے جائینگے۔ آپ چاہیں تو پرانے والے جواب یہاں کاپی، پیسٹ کر سکتے ہیں۔ سوالوں کے ساتھ ساتھ آپ سے گفتگو کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا ۔ آپ کا یہ انٹرویو میں اکیلی نہیں لوں گی بلکہ باقی سب اراکین بھی اپنی موجودگی اور سوالات سے آپ کی اور میری حوصلہ افزائی کرتے رہینگے اور اپنی موجودگی سے یہاں خوب رونق میلہ لگا رکھیں گے۔ انشاءاللہ امید ہے کہ اس انٹرویو کے ذریعے آپ سے کافی کچھ سیکھنے اور آپ کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقعہ ملے گا۔
مزید وقت ضائع نہ کرتے ہوئے ہم ابتدا کرتے ہیں کچھ رسمی سوالوں سے۔ باقی تعارف اور جان پہچان خود انہی کی زبانی۔ اس لیے جلدی سے آئیں اور ہمیں اپنے بارے میں بتائیں
* محفل پہ یہ نام رکھنے کی وجہ۔ محسن اور حجازی کا کیا combination ہے؟
*تاریخ اور جائے پیدائش؟
*اپنی شخصیت کو اگر چند جملوں میں بیان کر سکیں ۔کچھ چھوٹا سا تعارف
*آپ کی مصروفیات، یعنی آپ پڑھتے ہیں۔ نوکری کرتے ہیں یا کچھ اور
*آپکی تعلیمی قابلیت
*محفل پر کیسے آنا ہوا
*ایسی کیا بات آپ کو محفل پر بھا گئی کہ آپ یہاں آج تک موجود ہیں؟
*آپ کی دلچسپاں اور شوق( Hobbies & Fav activities)
* آپ idealistic ہیں یا realistic ہیں
*طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلد گھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور
*فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟
اب کچھ آپکی پسند کے بارے میں
*پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟
*میٹھے میں کیا پسند ہے؟
*پسندیدہ مشروب؟
*محفل میں آپ کا بہترین دوست
*پسندیدہ رنگ
*پسندیدہ خوشبو
*پسندیدہ موسم
ابھی کے لیے اتنا ہی۔ باقی ابھی آپ کی پسند کے بارے میں بہت کچھ رہتا ہے جو بعد میں، میں یا باقی اراکین آپ سے پوچھیں گے۔ یوں یہ سلسلہ جاری رہیگا۔
تب تک all the best اور ایک بار پھر خوش آمدید
باقی اراکین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس سنہری موقعہ سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں اور انہیں آسانی سے نہ جانے دیں
حسن علوی کو بڑا انتطار تھا اس انٹرویو کا۔ سو حسن جلدی آئیں اور سوال پوچھیں۔
ورنہ آپ کو ذاتی پیغام میں بتا دینگے۔

بس ایک پانچ روپے والی کاپی میں لکھا کرتے تھے۔ اور وہ کاپی چھت پر ایک پرانے مٹکے میں چھپائی جاتی تھی۔۔۔ برسات کا موسم آیا اور کچھ ہمیں بھی آمد نہ ہوئی! بس پھر کیا تھا۔۔۔ سارے کا سارا دیوان لاہور کی گلیوں میں دھل کر بہہ گیا۔۔۔۔ ایک بادلوں سے بھری صبح جب اوپر ہم آمد کی شدت سے گھبرا کر اپنی بیاض اٹھانے گئے تو کاپی پر دھندلے حروف کے سوا کچھ نہ تھا! سو یوں غالب کی طرح ہماری تمام غزلیں زمانے کی دست برد کا شکار ہو گئیں۔